—فائل فوٹو

کراچی میں شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز واپس دینے کی تقریب ڈی آئی جی ساؤتھ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ 3 دہائیوں سے سی پی ایل سی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، سی پی ایل سی نے مختلف جرائم کی تفتیش میں بھرپور مدد کی۔

کراچی، چھینے گئے موبائل فونز کی ’’ پیچنگ‘‘ کے بعد دوبارہ فروخت کا نیا دھندا

کراچی کراچی سے چھینے گئے موبائل فونز کی

انہوں نے کہا کہ سی پی ایل سی نے عوام اور پولیس کے درمیان پل کا کردار ادا کیا، موبائل فونز کی چوری اور اسنیچنگ شہر کے لیے بڑا چیلنج ہے، موبائل فون کی ریکوری کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گاڑیاں بہت چوری ہوتی تھیں، ٹریکر سے اس جرم میں نمایاں کمی آئی ہے، موبائل فونز میں بھی ایسی ہی ٹیکنالوجی ہونی چاہیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چھینے گئے موبائل فونز

پڑھیں:

آئی ایس او نے انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل 2025ء کو مسترد کر دیا، واپس لینے کا مطالبہ

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے پر پریس کانفرنس کے دوران آئی ایس او رہنماء نے اربوں روپے کے سرکاری تعلیمی و تحقیقی اثاثے 2 ڈونرز نادرہ پنجوانی اور عزیز جمال کو دیئے جانے کی کوشش کو سخت تنقید نشانہ بنایا اور اس کوشش کو جامعہ کراچی سے دشمنی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندھ حکومت کے مجوزہ بل "انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل 2024/2025ء" کو تعلیم دشمن قرار دیکر یکسر مسترد کرتی ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ آئی سی سی بی ایس ڈگری ایوارڈ بل واپس لیا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے ادارے کی بہتری کے لیے اقدامات کئے جائیں، اربابِ اختیار سے یہ بھی مطالبہ کیا جاتا ہے کہ 2020ء میں آئی سی سی بی اس کی طالبہ نادیہ اشرف کی خودکشی کیس پر دوبارہ ایک شفاف تفتیش کے لیے جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کے صدر اظہر حسین نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انھوں نے ڈونرز کو اربوں روپے کے سرکاری تعلیمی و تحقیقی اثاثے 2 ڈونرز نادرہ پنجوانی اور عزیز جمال کو دیئے جانے کی کوشش کو سخت تنقید نشانہ بنایا اور اس کوشش کو جامعہ کراچی سے دشمنی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ 2002ء سے 2023ء تک اقبال چوہدری کے دور کا HEC گرانٹس کا مکمل پرفارمنس بنیاد آڈٹ کروایا جائے۔ انھوں کہا کہ اقبال چوہدری کے دور میں ادارے کا ماحول طالبِ علموں کے لیے انتہائی ظالمانہ تھا، جس کی وجہ سے ڈاکٹر اقبال کی ایک اسٹوڈنٹس نادیہ اشرف نے خودکشی کی تھی۔ انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ طلباء کے لیے انصاف، شفافیت اور بہتر ماحول فراہم کیا جائے۔ انھوں نے اربابِ اختیار سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اقبال چوہدری کی ادارے میں موجودہ اور مستقبل کی مداخلت ختم کی جائے جبکہ نادرہ پنجوانی اور عزیز جمال کو بورڈ سے ہٹایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی آڈٹ سفارشات 2020ء آڈٹ پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز واپس دینے کی تقریب
  • چوبیسویں لکس اسٹائل ایوارڈز نامزدگیوں کا اعلان،تقریب 11دسمبر کو
  • تمام غیرقانونی مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنا چاہیے، شہری
  • بلوچستان سے کراچی موبائل فون اسمگلنگ ناکام، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، گاڑی، اسلحہ، موبائل، لیپ ٹاپ برآمد
  • یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس کیوں ختم کرانا چاہتے ہیں؟
  • آئی ایس او نے انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل 2025ء کو مسترد کر دیا، واپس لینے کا مطالبہ
  • کراچی میں نوجوان کو قتل کرنیوالے ڈاکو کو شہریوں نے زندہ جلا دیا
  • اسرائیلی فوج نے اعلیٰ افسران کے لیے اینڈرائیڈ فونز پر پابندی عائد کردی