بلوچستان سے کراچی موبائل فون اسمگلنگ ناکام، 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
کراچی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی کھیپ برآمد کرلی۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ایک آلٹو کار سے 170 کے قریب نان کسٹم آئی فون اورمختلف برانڈز کے اینڈرائیڈ فون قبضے میں لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ترجمان کے مطابق کارروائی میں 2 ملزمان سجاد اور نورحسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں بلوچستان سے کراچی نان کسٹم موبائل فونز اسمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی آلٹو کار بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔
مزید پڑھیں:
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کے دیگر کرداروں تک پہنچنے کے لیے تفتیش کو وسیع کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں نان کسٹم موبائل فونز کی اسمگلنگ ایک عرصے سے سیکیورٹی اداروں کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے، جس کے ذریعے نہ صرف قومی خزانے کو لاکھوں روپے کی کسٹم ڈیوٹی کا نقصان ہوتا ہے بلکہ غیر قانونی تجارت کے باعث مقامی مارکیٹ کا توازن بھی متاثر ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آلٹو کار آئی فون اسمگلنگ امجد احمد شیخ اینڈرائیڈ بلوچستان پولیس کراچی کسٹم ڈیوٹی کیماڑی موبائل فون نان کسٹم پیڈ نیٹ ورک.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آلٹو کار ا ئی فون اسمگلنگ اینڈرائیڈ بلوچستان پولیس کراچی کسٹم ڈیوٹی کیماڑی موبائل فون نان کسٹم پیڈ نیٹ ورک موبائل فون
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔