کراچی؛ ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، گاڑی، اسلحہ، موبائل، لیپ ٹاپ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
کراچی:
کراچی: ڈیفنس پولیس نے فیز 7 ایکسٹینشن کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں سے 3 فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ سے 3 زخمی ملزمان علی اصغر، واجد اور محمد شبیرکو گرفتار کیا گیا جبکہ دو دیگر ساتھی ماجد سلطان اور ابراہیم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک سفید رنگ کی کرولا کار، چار موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ، ایک نائن ایم ایم پستول اور دو تیس بور پستول برآمد ہوئے۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور کئی مقدمات میں مفرور بھی تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی تفصیل کے ساتھ چیک کیا جا رہا ہے۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مظفرگڑھ، مبینہ مقابلے میں 2 منشیات فروش ہلاک
فائل فوٹومظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلوں میں منشیات فروشی کے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، فائرنگ میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
سی سی ڈی کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزمان اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے۔
سی سی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران 2 ملزمان فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی کا بتانا ہے کہ مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔