شدید دھند، موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
شدید دھند کے باعث حدنگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند ہے۔
کچھ دیر پہلے لاہور 397 ائر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر پایا، محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق قصور کا اے کیو آئی 368، مظفر گڑھ کا 315 اور نارووال کا 311 ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق بہاولپور 389 ایئر انڈیکس کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر ہے۔
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں 308 ریکارڈ، لاہور 192 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملک کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند و سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں دھند میں بتدریج اضافہ متوقع۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں دھند/سموگ چھائی رہی۔ سکردومنفی11،لہہ منفی 09، گلگت منفی 07، قالات منفی 06،کوئٹہ، دیر، گوپس منفی04 اور استورمیں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ میں درجہ حرات منفی پانچ،قلات منفی 6،فیصل آباد پانچ، لاہور نو سرگودھا چھ، راولپنڈی چھ،کراچی تیرہ، سکھر آٹھ،نوب شاہ سات، چترال، منفی تین، دیر منفی چار،پشاور دو راولاکوٹ منفی ایک اورمظفرآباد میں تین درجے سینی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔