کاغان بازار میں خوفناک آتشزدگی؛ 50 کمروں کا بڑا ہوٹل مکمل طور پر جل کر راکھ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مانسہرہ: خیبر پختونخوا کے معروف سیاحتی مقام کاغان میں ہفتے کے روز ایک بڑے ہوٹل میں لگنے والی اچانک آگ نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا، آتشزدگی اتنی شدید تھی کہ چند ہی منٹوں میں شعلوں نے 50 کمروں پر مشتمل پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعہ کاغان بازار کے مصروف علاقے میں پیش آیا، جہاں سردیوں میں بھی سیاحوں کی آمد و رفت معمول رہتی ہے، ہوٹل کے ایک حصے سے دھواں اٹھتا دیکھ کر ابتدا میں کچھ لوگوں نے خود ہی آگ بجھانے کی کوشش کی، چند لمحوں میں شعلے بلند ہوکر پورے ہوٹل میں پھیل گئے جس نے صورتحال کو انتہائی خطرناک بنادیا۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں جبکہ مقامی رضاکار اور دکاندار بھی فوری طور پر امدادی کاموں میں شریک ہوگئے، فائر فائٹرز اور مقامی لوگوں نے تقریباً ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، اس دوران ہوٹل کے تمام کمرے، فرنیچر، برقی نظام، مختلف اسٹور سیکشنز اور اندر موجود سامان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان نے تصدیق کی کہ آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ ہوٹل کے بیشتر کمرے اس وقت خالی تھے جبکہ موجود عملے نے بروقت باہر نکل کر اپنی جان بچالی، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ بجھانے کے بعد ہوٹل کے ملبے سے دھواں اٹھتا رہا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، مقامی تاجروں اور ہوٹل مالکان کی تنظیموں نے بھاری مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے متاثرہ ہوٹل کی بحالی، مالی معاونت اور متاثرہ اسٹاف کے لیے خصوصی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
علاقے کے مکینوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ سیاحتی علاقوں کے ہوٹلوں میں فائر سیفٹی سسٹم کو یقینی بنانے اور معائنے کے عمل کو سخت کرنے کی فوری ضرورت ہے، تاکہ اس نوعیت کے واقعات مستقبل میں رونما نہ ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہوٹل کے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔