انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، طلال چوہدری پر جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔ طلال چوہدری کو دو بار خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔
طلال چوہدری کو 11 نومبر اور 16نومبر کو دو بار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس دیا گیا، انہیں فون پر بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر روکا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق مزید کارروائی کے لیے معاملہ چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کو
پڑھیں:
بابر اعظم کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ
پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کو سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق 31 سالہ بابر اعظم نے کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کے لیے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کی شق 2.2 کی خلاف ورزی کی۔ واضح رہے کہ یہ شق میچ کے دوران کرکٹ ساز و سامان، کپڑوں، گراؤنڈ کے آلات یا فکسچر کو نقصان پہنچانے سے متعلق ہے۔
مزید پڑھیں: 2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟
واقعہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران پاکستان کی اننگز کے 21ویں اوور میں پیش آیا، جب آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم غصے میں پویلین لوٹتے ہوئے اپنا بیٹ اسٹمپس کو لگا بیٹھے۔
خلاف ورزی ثابت ہونے پر بابر اعظم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے، جو گزشتہ 24 ماہ میں ان کا پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ ہے۔
آن فیلڈ امپائرز الیکس وارف اور رشید ریاض، تھرڈ امپائر شرف الدولہ ابن شاہد اور فورتھ امپائر فیصل آفریدی نے بابر اعظم پر الزام عائد کیا، جبکہ علی نقوی (ایمرٹس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز) نے سزا تجویز کی۔
پاکستانی بیٹر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرلی، جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہ آئی۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا
آئی سی سی کے مطابق لیول 1 کی خلاف ورزی پر کم سے کم سرزنش اور زیادہ سے زیادہ 50 فیصد میچ فیس تک جرمانہ ہوسکتا ہے، جبکہ ایک یا 2 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کیا جبکہ بابر اعظم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 165 رنز اسکور کیے، جن میں ان کی ریکارڈ 20ویں ون ڈے سنچری بھی شامل تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں