بڑی خوشخبری! وفاقی کابینہ نے گوادر، عمان فیری سروس کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دے دی جس کے بعد اسے جلد شروع کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اپنے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دے دی ہے، پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کیلیے مفاہمت نامہ دستخط کریں گے۔
جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی، انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلیے عمانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نئے فیری روٹ سے تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے جبکہ پاکستانی تارکین وطن کیلیے سفر مزید آسان ہوگا، فیری سروس سیاحت اور ثقافت کے روابط کو فروغ دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو وسط ایشیا کی منڈیوں تک رسائی ملے گی، نئی سمندری راہداریوں سے گوادر اقتصادی سرگرمیوں کا نیا مرکز بنے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عمان فیری سروس
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب
ویب ڈیسک : 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل دوپہر میں طلب کرلیا گیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔ آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ، ائیرفورس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے متعلق قانونی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ترمیم شدہ آئینی شقوں کی روشنی میں قوانین میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔
کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے