ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
فوٹو: فائل
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابی بدعنوانی روکنے کےلیے ضروری اقدامات کرنے کا آئینی اختیار حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے دوران انتخابی بدعنوانی میں ملوث شخص کو نااہل قرار دے سکتا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز امیدوار اور عہدیدار کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سینیٹر طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا، انہیں پی پی 116 کے دورے اور ضابطے کی خلاف ورزی پر نوٹس بھجوایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر فیصل آباد نے طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سینیٹر رانا ثناء اللہ کو بھی پی پی 116 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اخلاق کی خلاف ورزی پر ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن طلال چوہدری ضابطہ اخلاق نوٹس جاری
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.