وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے ضمنی انتخاب میں تعینات سرکاری ملازمین کے خلاف دھمکی آمیز بیان کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ اس بیان نے نہ صرف سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے بلکہ انتخابی عمل کی شفافیت سے متعلق سوالات بھی کھڑے کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے معاملے کی سنگینی دیکھتے ہوئے آج صبح ساڑھے 11 بجے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں سہیل آفریدی کے بیان پر مناسب قانونی کارروائی اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ کا ردِعملدوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان نے سہیل آفریدی کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق:
’وزیراعلیٰ نے کسی کو دھمکی نہیں دی، وہ صرف قانون کے نفاذ کی بات کر رہے تھے۔ بیان کو غلط رنگ دے کر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے۔ حکومت ہر قیمت پر شفاف اور غیر جانبدارانہ ضمنی انتخاب یقینی بنائے گی۔‘
یاد رہے کہ سہیل آفریدی نے چند روز پہلے ایبٹ آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی امیدوار بیگم عمر ایوب 2 لاکھ ووٹ لے کر کامیاب ہوں گی۔
انہوں نے جلسے میں موجود انتظامیہ اور پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے سخت لہجہ اختیار کیا اور خبردار کیا کہ اگر الیکشن کے دن بدمزگی ہوئی تو آپ رات تک اپنے عہدوں پر نہیں رہیں گے۔
سہیل آفریدی کے اسی بیان نے الیکشن کمیشن کو حرکت میں آنے پر مجبور کیا اور اب امکان ہے کہ کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن کمیشن آف پاکستان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن ا ف پاکستان وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل ا فریدی الیکشن کمیشن سہیل آفریدی
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :