جسٹس گل حسن اورنگزیب کی سپریم کورٹ کا مستقل جج تعیناتی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)جسٹس گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس جلد بلایا جائے، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے پر بھی غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ایک ممبر کی نامزدگی کے بعد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا جائے گا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 14 فروری 2025 کو ایکٹنگ جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔
جسٹس روزی خان کے جج وفاقی آئینی عدالت حلف لینے کے بعد جسٹس محمد کامران خان ملا خیل قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ
وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی آئینی عدالت نے فل کورٹ اجلاس میں اہم فیصلے کیے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئینی عدالت کے پریکٹس اینڈ پروسیجر کے لیے سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کیا جائے گا۔
فل کورٹ نے فیصلہ کیا کہ وفاقی آئینی عدالت میں مقدمات کی سماعت کم سے کم دو رکنی بینچ کرے گا، دو رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف مقدمات کی سماعت کم از کم تین رکنی بینچ کرے گا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے وکلا آئینی عدالت میں پیش ہونے کے اہل ہوں گے۔ دریں اثنا آئینی عدالت کے فل کورٹ اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں اٹارنی جنرل اور چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو آگاہ کردیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن کا فیصلہ یپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن کا فیصلہ بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے کھوکھلے دعوے ،فضائی ناکامی سے زمین بوس ہمارا ایجنڈا واضح ،مخالفین بھی جانتے ہیں کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز ڈی جی آئی ایس پی آر کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا: جسٹس جمال مندوخیل امریکی کانگریس کا بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کا اعتراف،اہم ترین رپورٹ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم