کرن جوہر کا اپنی نسوانی چال ڈھال سے متعلق دلچسپ انکشاف، تبدیلی کب اور کیسے آئی؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنی نسوانی چال ڈھال سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں بالی ووڈ ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ 15 سال کی عمر تک اُن کی آواز اور چال ڈھال نسوانی تھی۔
کرن جوہر نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی مختلف کورسسز کا شوق تھا اسی وجہ سے وہ کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے تھے، کھانا بنانا سیکھا جبکہ امپورٹ اور ایکسپورٹ کے بزنس کے حوالے سے بھی پڑھائی کی۔
کرن جوہر کے مطابق ’مجھے بچپن سے ہی مقرر اور ٹیبلو کرنے کا شوق تھا اور اس کے لیے بھی کورس کیا‘۔
ہدایت کار کے مطابق 1989 میں کوچنگ کے ٹیچر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ میری آواز اور چال ڈھال لڑکیوں کی طرح ہے اور اس کی وجہ سے مستقبل میں بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ معاشرے کے لوگ مذاق بنائیں گے۔
’انہوں نے مجھے کہا کہ تم ذہین ہو اور سیکھنے کی صلاحیت بھی ہے جبکہ تمھاری شخصیت پُرکشش ہے، میں تمھاری مدد کر کے آواز کو مردوں کی طرح کروں گا‘۔
کرن جوہر نے بتایا کہ پھر تین سال تک ٹیچر نے ہفتے میں تین روز دو گھنٹے کی کلاس لی تاہم اس بارے میں گھر والوں کو نہیں بتایا تاکہ شرمندگی سے بچ سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے آواز لڑکوں کی طرح کرنے کیلیے تین سال تک کوچنگ میں کلاسسز لیں اور پھر آواز کچھ بہتر ہوئی اور یہ اُس وقت کی بات ہے جب میری عمر کے بچے کرکٹ کھیلتے تھے۔
ہدایت کار کے مطابق انہوں نے اپنے والد سے جھوٹ بولا کہ وہ کمپیوٹر سیکھنے کیلیے کلاسسز لے رہے ہیں اور اسی کی فیس بھی گھر والوں سے لیتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ تین سال میں جب عمر 19 سال کے قریب ہوئی تو آواز، چال ڈھال اور انداز سب تبدیل ہوگیا اور وہ اس پر اپنے ٹیچر کا شکر گزار ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرن جوہر نے نے بتایا کہ ہدایت کار انہوں نے
پڑھیں:
مداح کے ’بھائی‘ کہنے پر فہد مصطفیٰ کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی مداح کے ساتھ فلرٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو کو خاتون مداح نے خود فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ ایک بھرے ہال کے سامنے فہد مصطفیٰ نے میری تعریف کی‘۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکا میں منعقد ایک تقریب میں خاتون مداح فہد مصطفیٰ سے پاکستان سلیبرٹی کرکٹ لیگ (PCCL) سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے انہیں ’فہد بھائی‘ کہہ کر پکارتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Madiha Masood (@dia_masood)
اداکار نے مداح کے ’بھائی‘ کہنے پر مسکراتے ہوئے کہا ’آپ مجھے بھائی تو نہ کہیں‘۔
فہد مصطفیٰ نے مداح سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا ’ کیسی ہیں آپ؟ اور آپ کا سوال کیا تھا؟‘
مداح نے اپنا سوال دہرانا شروع کیا تو اداکار نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’آپ بات کرتی رہیں، آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں‘۔
فہد مصطفیٰ کے تعریف کرنے پر مداح نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ منظر یہاں ہر کوئی ریکارڈ کر رہا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔