خواتین کے موبائل فونز ہیک کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے موبائل فونز ہیک کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا ، ملزم متعدد خواتین کو ہراساں کرکے پیسے بٹور چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے خواتین کے موبائل فونز ہیک کر کے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم لنکس بھیج کرخواتین کے موبائل فونز و سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرتا تھا اور پھر ہیک کیے گئے موبائل سے خواتین کے نمبرز حاصل کر کے واٹس ایپ پر پیغامات اور کالز کرتا تھا۔ملزم ہیکنگ کے بعد خواتین کو لالچ اور دھمکیاں دے کر اپنی جگہ بلاتا اور ویڈیوز بناتا تھا، بعد میں وہ ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر ان سے بدفعلی کرتا اور پیسے بٹورتا تھا۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم متعدد خواتین کو ہراساں کر کے رقم حاصل کر چکا ہے۔پولیس نے ملزم سمیر خان کے قبضے سے دو موبائل فونز اور متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کر لیں۔.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواتین کے موبائل فونز ہیک کر
پڑھیں:
خواتین کیلیے عبایہ لازمی قرار دینے پر اسلامی بینکوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسلامی بینکوں کی جانب سے خواتین اسٹاف کیلیے عبایہ لازمی قرار دینے کے خلاف اسٹیٹ بینک کو کارروائی کی ہدایت کردی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کو سینیٹر زرقا سہروردی نے بتایا کہ اسلامی بینکوں نے خواتین اسٹاف کیلیے عبایا لازمی کر دیا ہے۔ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اس پر وضاحت دے کہ بینک کس طرح یہ شرط کس طرح عاید کر سکتے ہیں؟ نمائندہ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بھی یہ چیز نوٹ کی ہے ایسا سارے اسلامی بینکوں میں نہیں ہے البتہ کچھ میں ایسا کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو اس قسم کی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بینکوں کو زبردستی عبایا پہنانے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک ہدایات جاری کرے، شلوار قمیص اور دوپٹہ بہترین اسلامی لباس ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ یہ اسلامی بینکوں کی مارکیٹنگ کا طریقہ کار ہے۔ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری صرف نام کی اسلامی ہے باقی سارا طریقہ کار پرانا والا ہے، اسٹیٹ بینک ہدایات جاری کرے ورنہ ایسے بینکوں کو کمیٹی میں طلب کریں گے۔