پاکستان میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری (FDI) میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بڑی وجہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی سرگرم کوششیں ہیں۔SIFC کی بہترین سہولت کاری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، جس سے کاروبار اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال اکتوبر میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 178.

9 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے اسی ماہ کے 145.9 ملین ڈالر کے مقابلے میں ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 273.7 ملین ڈالر تک پہنچی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ موجودہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 747.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اکتوبر میں چین، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ سب سے بڑے سرمایہ کار رہے، جس میں چین نے 2.38 ملین ڈالر کی براہِ راست سرمایہ کاری کے ساتھ پہلے نمبر کی پوزیشن حاصل کی۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مثبت اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری کے رجحانات عالمی سطح پر پاکستان میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔

اشتہار

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل راست سرمایہ کاری میں غیر ملکی ملین ڈالر کی براہ

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف