بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
پاک بحریہ نے بحیرۂ عرب میں انسدادِ منشیات کی ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر مالیت کی میتھم فیٹامائن (آئس) ضبط کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:نیویارک میئر کی تنخواہ کتنی؟ ظہران ممدانی کی آمدنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
یہ کارروائی پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول (RMSP) کے دوران کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت سعودی عرب کی زیرِ قیادت ٹاسک فورس CTF-150 کی معاونت میں انجام دی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک نے بحیرۂ عرب میں گشت کے دوران ایک مشکوک اور غیر رجسٹرڈ ماہی گیر کشتی کو روکا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نیوی سے متعلق بیان پر انور مقصود نے معذرت کرلی
ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد جہاز کے دستے نے کارروائی کرتے ہوئے کشتی سے 2000 کلوگرام سے زائد میتھم فیٹامائن قبضے میں لے لی، جس کی علاقائی مارکیٹ کے مطابق مالیت تقریباً 130 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔
یہ آپریشن گزشتہ 2 ماہ کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے کی جانے والی مسلسل تیسری بڑی کارروائی ہے، جو سمندر میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم اور پیشہ ورانہ قابلیت کا واضح ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ: پاکستان آرمی، نیوی اور ایئر فورس ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
ترجمان کے مطابق اتنی بڑی مقدار میں منشیات کی ضبطی نہ صرف پاک بحریہ کی مؤثر کارروائیوں کو ظاہر کرتی ہے بلکہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کثیرالقومی تعاون کے مثبت نتائج کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
پاک بحریہ نے کہا ہے کہ وہ قومی بحری مفادات کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے قانونِ بحریہ (UNCLOS) کے اصولوں کے مطابق سمندری سلامتی کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور مربوط عالمی بحری سیکیورٹی کوششوں میں فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئس پاک بحریہ پاکستان نیوی سعودی عرب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز منشیات میری ٹائم سکیورٹی پٹرول.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ پاکستان نیوی کمبائنڈ میری ٹائم فورسز منشیات میری ٹائم سکیورٹی پٹرول میری ٹائم پاک بحریہ کے مطابق
پڑھیں:
امریکا نامی سونے کا کموڈ 12.1 ملین ڈالر میں نیلام
اطالوی فنکار ماؤریزیو کیتیلان کا امریکا نامی معروف 18 قیراط خالص سونے کا کموڈ 12.1 ملین ڈالر میں نیلام ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں منگل کے روز بولی کا آغاز تقریباً 10 ملین ڈالر سے کیا گیا تھا۔
یہ کموڈ (ٹوائلٹ) 101 کلوگرام (223 پاؤنڈ) وزنی اور مکمل طور پر فعال ہے جسے کیتیلان نے انتہائی دولت مندوں کی زندگی پر طنز کے طور پر تخلیق کیا تھا۔
فنکار کا کہنا تھا کہ آپ 200 ڈالر کا لنچ کھائیں یا 2 ڈالر کا ہاٹ ڈاگ نتیجہ ٹوائلٹ میں یکساں ہوتا ہے۔
آکشن ہاؤس سوزبیز کے مطابق یہ فن پارہ فن کی تخلیق اور اس کی تجارتی قیمت کے باہمی تصادم پر گہرا تبصرہ ہے۔
کلِمٹ کی پورٹریٹ پینٹنگ 236 ملین ڈالر میں فروخت، ریکارڈ ٹوٹ گیا
مزید پڑھیے: ہائی سیکیورٹی زون میں بھارتی رکن اسمبلی سے سونے کا ہار چھیننے کی سنسنی خیز واردات
نیلامی میں سب سے بڑی توجہ گستاف کلِمٹ کی پینٹنگ ‘Portrait of Elisabeth Lederer’ نے حاصل کی جو تقریباً 236 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی یہ جدید آرٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا فن پارہ قرار پایا۔
یہ پینٹنگ 20 منٹ تک جاری رہنے والی تگڑی بولی کے بعد فروخت ہوئی اور سوذبیز کی تاریخ کا بھی سب سے مہنگا فروخت ہونے والا آرٹ ورک بن گئی ہے۔
یہ کلِمٹ کے ان چند نایاب کاموں میں سے ہے جو دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہے۔
مذکورہ پینٹنگ ایستے لاؤڈر کمپنیوں کے ارب پتی وارث لئونارڈ اے. لاڈر کے مجموعے کا حصہ تھی، جن کا رواں سال انتقال ہوا۔
سونے کا ٹوائلٹ، متنازع فن پارہکیتیلان نے یہ ٹوائلٹ 2016 میں تیار کیا تھا۔ یہ 2 تیار کیے گئے تھے جن میں سے ایک کو گگن ہائم میوزیم نیویارک میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا جہاں سے اسے طنزیہ طور پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور فن پارہ پیش کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔ جبکہ دوسرا یونائٹڈ کنگڈم کے بلین ہائم پیلس میں نمائش کے دوران چوری ہو گیا۔ یہ وہی محل ہے جہاں ونسٹن چرچل پیدا ہوئے تھے
چوری کے الزام میں 2 افراد کو سزا ہوئی، مگر آج تک معلوم نہیں ہو سکا کہ ٹوائلٹ کہاں گیا۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ غالباً اسے ٹکڑوں میں توڑ کر پگھلا دیا گیا ہوگا۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان پہلے ہندوستانی اداکار، جن کے نام سے سونے کا سکہ جاری
نیلامی سے قبل اس ٹوائلٹ کو کئی ہفتے تک نیویارک میں سوزبیز کے ہیڈکوارٹر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا نامی کموڈ سونے کا ٹوائلٹ سونے کا کموڈ طلائی کموڈ قیمتی پینٹنگ