اڈیالہ جیل کے باہر میری پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں، قاسم خان
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے گزشتہ رات اپنی پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے۔
ایکس پر اپنے بیان میں قاسم خان نے کہا " گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر میری پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پاکستانی حکومت اور اس کے کارندے ہر اخلاقی اور قانونی حد پار کر چکے ہیں۔"
انہوں نے کہا "بے گناہ خواتین پر حملہ کرنا، انہیں سڑک پر گھسیٹنا اور اندھیرے میں پولیس فورس چھوڑ دینا ایک ایسے حکمران ٹولے کا رویہ ہے جو جوابدہی سے خوفزدہ ہے۔ یہ فسطائی طریقہ نہ ہمارے خاندان کو توڑ سکے گا اور نہ ہی اس قوم کو خاموش کر سکے گا جو انصاف کے لئے کھڑی ہے۔"
کراچی میں 28 سال قبل چوری ہونے والی کار کا 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔