برطانیہ میں گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار شہری ملک چھوڑ کرگئے، اعداد و شمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ کے دفترِ برائے قومی شماریات نے گزشتہ سال ملک چھوڑنے والے افراد سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری ملک سے باہر منتقل ہوئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی نیٹ مائیگریشن گزشتہ برس توقعات سے 20 فیصد کم رہی، جبکہ دسمبر 2024 تک نیٹ مائیگریشن کم ہوکر 34 ہزار 500 پر آ گئی۔
اس سے قبل برطانوی شہریوں کی نیٹ مائیگریشن کا اندازہ بین الاقوامی مسافروں کے سروے سے لگایا جاتا تھا، تاہم تازہ تخمینے دفترِ برائے قومی اعدادوشمار نے ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پینشن کے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ واپس آنے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانیہ شدید سردی کی لہر؛ برف باری کی زرد وارننگ،ہیلتھ الرٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: برطانیہ میں شدید سردی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کی برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق زرد وارننگ جمعہ تک مؤثر رہے گی، بالائی علاقوں میں رات کے وقت شدید برف باری کا امکان ہے۔
ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں ایمبر کولڈ الرٹ جاری کردیے گئے۔
ہمبر اور مڈلینڈز میں یلو کولڈ ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے، خراب موسم سے نمٹنے کیلئے مقامی کونسل کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ جکبہ ہائی ویز اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔