انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آنے والے 170 افراد کی لیبیا سے بنگلہ دیش واپسی
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
ایک مربوط سرکاری اور بین الاقوامی کوشش کے تحت لیبیا سے وطن واپسی کے خواہشمند 170 بنگلہ دیشی شہری منگل کو ڈھاکا پہنچ گئے۔
ان کی واپسی میں لیبیا میں قائم بنگلہ دیشی سفارتخانے، وزارتِ خارجہ، وزارتِ اوورسیز ویلفیئر و محنت کش، لیبیا کی حکومت اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن نے مشترکہ کردارادا کیا۔
یہ افراد صبح 6 بج کر 10 منٹ پر بوراک ایئر کی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں:
حکام کے مطابق زیادہ تر واپس آنے والے شہری غیر قانونی طور پر لیبیا پہنچے تھے، جہاں انہیں انسانی اسمگلروں نے یورپ پہنچانے کا جھانسہ دیا تھا۔
لیبیا میں قیام کے دوران متعدد افراد کو اغوا، تشدد اور دیگر بدسلوکی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ، متعلقہ حکام اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے نمائندوں نے ان افراد کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں:
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ واپس آنے والے شہری اپنی مشکل داستانیں دوسروں تک پہنچائیں تاکہ غیر محفوظ اور غیر قانونی ہجرت کے خطرات سے آگاہی بڑھے۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے ہر شہری کو سفری الاؤنس، غذائی امداد اور بنیادی طبی سہولیات فراہم کیں۔
وزارتِ خارجہ، لیبیا میں بنگلہ دیشی سفارتخانہ، وزارتِ اوورسیزویلفیئر اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے درمیان تعاون جاری ہے تاکہ لیبیا کے مختلف حراستی مراکز میں موجود دیگر بنگلہ دیشی شہریوں کی محفوظ واپسی بھی یقینی بنائی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن بنگلہ دیش حضرت شاہ جلال ڈھاکا ڈھاکا ایئرپورٹ سفری الاؤنس طبی سہولیات غذائی امداد لیبیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن بنگلہ دیش حضرت شاہ جلال ڈھاکا ڈھاکا ایئرپورٹ سفری الاؤنس طبی سہولیات لیبیا انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن بنگلہ دیشی
پڑھیں:
پاکستانی ‘ بنگلہ دیشی ائیر لائنیز کے درمیان کارگومعاہد ہ یکم دسمبر سے نفاد
اسلام آباد (عزیز علوی) پی آئی اے اور بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ ہو گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بنگلہ دیش بمان ایئر لائنز کے ساتھ ایک اہم کارگو انٹرلائن سپیشل پروریٹ معاہدہ کر لیا، یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025ء سے نافذ العمل ہو گا، اس شراکت داری کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے۔ معاہدے کی رو سے سعودی عرب کے اہم شہروں، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک سٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی۔ معاہدے کی بدولت ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات جیسی اشیاء کی ترسیل میں موجود لاجسٹک پیچیدگیاں کم ہو جائیں گی۔