data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے اور ملک کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔

صنوبر انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام “بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار” کے عنوان سے مباحثے کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار انسانی جانوں کی قربانی دی۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب دینے پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ جنگ کے دوران پاکستان کے بیانیے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں حکومت اور مسلح افواج کی قیادت نے کلیدی کردار ادا کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت مستحکم ہوئی اور عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا۔

انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدے کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوست ملکوں کے ساتھ تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں ایس سی او کانفرنس کی 14 سال بعد کامیاب میزبانی شامل ہے، جس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے شرکت کی اور پاکستان کے عالمی اثر و رسوخ کو تقویت ملی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی وزیر اطلاعات کا سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا ، طارق محمود سمیر کے کزن کے جواں سال بیٹے کی موت پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا اور سینئر صحافی طارق محمود سمیر کے کزن نوید مرحوم کے جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں زندگی کا چراغ بجھ جانا خاندان کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔

متعلقہ مضامین

  • بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے، عطا تارڑ
  • خارجہ پالیسی فعال، سعودی عرب کیساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ اہم کامیابی ہے، عطا تارڑ
  • پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ
  • پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار ہے، وزیر اطلاعات
  • اسلام آباد میں”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ نامور گلوکار عاطف اسلم، فرحان سعید سمیت دیگر کی پرفارمنس
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا ، طارق محمود سمیر کے کزن کے جواں سال بیٹے کی موت پر اظہار افسوس
  • عمران خان حکومت کے سب فیصلے روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں، ، عطا تارڑ
  • عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ
  • بانی پی ٹی آئی فیصلے ایکسپرٹ سے نہیں بشریٰ بی بی سے پوچھ کر کرتے تھے: وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ