انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کو لازمی قرار دے دیا ہے جس کے لیے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کی گئی ہیں۔
ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کرتے ہوئے انکم ٹیکس رولز کے رول 73 میں موجود ذیلی قاعدہ 2 ڈی ڈی کو تبدیل کر کے ایک نیا قاعدہ شامل کیا گیا ہے جس کے تحت انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ کا الیکٹرانک فائلنگ (آن لائن جمع کروانا) لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اس ترمیم کا مقصد ٹیکس نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا، ریٹرن جمع کروانے کے عمل کو آسان بنانا اور ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کو موٴثر انداز میں منظم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انکم ٹیکس رولز ٹیکس دہندگان
پڑھیں:
صدر مملکت اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، آئینی ترامیم پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے بلاول ہاؤس میں صدر مملکت آصف زرداری سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اہم ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری بھی موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی، بلاول زرداری نے مولانا فضل الرحمن کو پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پیپلز پارٹی آئینی ترمیم کے عمل کو قومی اتفاقِ رائے سے آگے بڑھانے کی خواہاں ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وفاقی حکومت کو آئینی ترامیم کی منظوری سے قبل تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تاکہ پارلیمانی عمل میں یکجہتی قائم رہے، ملاقات میں یہ تجویز بھی زیر غور آئی کہ اگر ضرورت پڑی تو مجوزہ ترامیم پر مزید مشاورت کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور طے کیا کہ مشاورت کا عمل آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔