حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے منافع میں ردوبدل کردیا، خصوصی سرٹیفیکٹ کا نفع 11.60 فیصد ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت سرٹیفیکٹ کے منافع میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 11.60 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 10.92 فیصد مقرر کر دی گئی ہے ۔
قومی بچت اسکیموں پر نئی شرح منافع کا اطلاق 4 نومبرسے کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر تین اور ایک سالہ منافع میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ تین ماہ کی مدت کا منافع 10.
نوٹی فکیشن کے مطابق ایک سالہ مدت پر منافع 10.64 فیصد مقرر کیا گیا ہے، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے منافع میں واضح کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح 13.44 سے کم ہو کر 12.72 فیصد ہوگئی ہے۔
پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ کا منافع 12.72 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کے شرح منافع میں 0.72 فیصد کمی کی گئی ہے۔
سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع 9.50 فیصد برقرار، سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ کے تین اور پانچ سالہ منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک سالہ سروا اسلامی اکاؤنٹ کی شرح 9.92 فیصد برقرار ہے، سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیونگ سرٹیفکیٹ کیا گیا ہے شرح منافع منافع میں کی شرح گئی ہے
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔