آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات اہم ملاقات ہوئی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے بلاول ہا ئوس پہنچے جہاں ان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا راشد سومرو ، مفتی ابرار احمد و دیگر موجود تھے۔رہنماں نے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور 27 ویں ترمیم سے متعلق گفتگو کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآذر بائیجان: یومِ فتح کی پریڈ میں جے ایف17 تھنڈرطیاروں کی گھن گرج نے دیکھنے والوں کا لہو گرمادیا آذر بائیجان: یومِ فتح کی پریڈ میں جے ایف17 تھنڈرطیاروں کی گھن گرج نے دیکھنے والوں کا لہو گرمادیا تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی سینیٹ سے27 ویں ترمیم منظوری معاملہ: وزیراعظم نے کل سینٹرز مدعو کرلیے کیپٹن ریٹائرڈ علی رضا کو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی، کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا: مجوزہ آئینی ترمیم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹو سے کی صدر مملکت اہم ملاقات

پڑھیں:

پیپلز پارٹی آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کرے گی: بلاول بھٹو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے، جبکہ پارٹی آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کرے گی۔

اسلام آباد میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میثاقِ جمہوریت کے دیگر نکات پر بھی عملدرآمد ضروری ہے، “ہم نے پہلے این ایف سی ایوارڈ دیا، پھر اٹھارویں ترمیم لائے، اب مزید آئینی اصلاحات کا وقت ہے۔”

ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس کے دوران ججز کی تقرری اور تبادلے سے متعلق حکومتی تجویز پر پیپلز پارٹی رہنماؤں کی آراء تقسیم نظر آئیں۔ کئی اراکین نے مؤقف اپنایا کہ ججز کی ٹرانسفر کا اختیار حکومت کے بجائے جوڈیشل کمیشن کے پاس رہنا چاہیے۔

اجلاس میں یہ مؤقف بھی سامنے آیا کہ اگر عدلیہ کمزور ہوگی تو اس کا نقصان بالآخر سیاستدانوں اور جمہوری نظام کو ہی اٹھانا پڑے گا۔ پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا کہ مجوزہ آئینی ترامیم پر مزید مشاورت کے بعد حتمی مؤقف پیش کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، آئینی ترامیم پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سےمولانا فضل الرحمان کی ملاقات
  • مولانا فضل الرحمان کی صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات
  • 27ویں آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات
  • صدر آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،27ویں آئینی ترمیم پر گفتگو
  • آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت، دوہری شہریت کے خاتمے کی مخالفت کرینگے: بلاول
  • پیپلز پارٹی آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کرے گی: بلاول بھٹو
  • خفیہ سیاسی پیشرفت: بلاول بھٹو کا خفیہ معاہدہ، مولانا فضل الرحمان کا غیر ملکی دورہ
  • ستائیس ویں آئینی ترمیم، MQM کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات