2025-07-04@12:37:19 GMT
تلاش کی گنتی: 2842
«تیسری عالمی جنگ»:
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے دن زبردست تیزی کا رجحان غالب ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار پوائنٹس سے بلندی کی شرح پر ٹریڈ کرتا رہا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں 253 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 940 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں دِن کے اوقات میں پہلے سیشن کے اختتام تک 484 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 171 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جو بعد میں مزید تیزی کے سبب 1028پوائنٹس بڑھنے کے ساتھ ایک لاکھ 31 ہزار...
اسلام آباد: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ ترجمان کے مطابق ضمنی فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ درست اور فعال ہے۔ فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ضمنی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی توثیق کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان...
پولینڈ کے شہر پومیرانیا میں ایک کسان کی دریافت کردہ ایک سادہ سی مورتی نے ملکی آثارِ قدیمہ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ صرف 12 سینٹی میٹر بلند، چونے کے پتھر سے تراشی گئی یہ مورت جسے ’کولوبرزگ کی وینس‘ کا نام دیا گیا ہے، نہ تو آنکھوں، ناک یا منہ جیسے نقوش رکھتی ہے اور نہ ہی کوئی بناوٹ، لیکن پھر بھی اسے ’صدی کی سب سے بڑی دریافت‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ نایاب مورت 2022 میں اوبروٹی نامی گاؤں کے ایک کسان کو ملی، جو پارسیتا (Parsęta) دریا کے قریب واقع ہے۔ بعد ازاں یہ مورتی والڈیمر ساڈوسکی کے ہاتھوں میں پہنچی، جو کوئلوجرزگ میں ’میوزیم آف پولش آرمز‘ کے تحت کام کرنے والے...
اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کی عالمی مقبول کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی معروف کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کا تیسرا سیزن 27 جون کو ریلیز ہوا اور ابتدائی 72 گھنٹوں میں ہی دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ صرف تین دنوں میں اس سیزن کو 6 کروڑ 10 لاکھ بار دیکھا گیا، جو نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے بڑی عالمی اوپننگ بن گئی۔ View this post on Instagram A post shared by Netflix US (@netflix) سیریز 93 ممالک میں پہلے نمبر پر رہی اور غیر انگریزی زبان...
تیسری عالمی جنگ کے بادل گہرے ہو چکے ہیں۔ مغربی انٹیلی جنس ادارے واضح اشارے دے رہے ہیں کہ یہ جنگ موجودہ عشرے کے آخری برسوں میں پھٹ سکتی ہے۔ اس جنگ کی تیاریوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں شمالی کوریا سے 25 ہزار ماہر ڈرون ٹیکنیشن روس پہنچے ہیں، جو جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی پر مہارت رکھتے ہیں۔ انہی ماہرین کے ساتھ ایران سے بھی اسکلڈ فوجی و صنعتی ورکرز پر مشتمل ایک خفیہ فورس روس منتقل کی گئی ہے، جنہیں روس کے مقامی 50 ہزار ورکرز کے ساتھ ملا کر دنیا کی سب سے بڑی ڈرون فیکٹری قائم کی جا رہی ہے۔ اس فیکٹری کی تیاری خالصتاً جنگی مقاصد کے...

وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
خان کندی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں اور پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے...

سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو اپنے پیغام میں انہوں نےفتنہ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارتی پشت پناہی والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے جرأت مندانہ اقدامات قابل ستائش ہیں۔قوم کو اپنے سکیورٹی اداروں کی...
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 30 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل...

شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں ایک سے 3 جولائی 2025 کی شب سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی پشت پناہی سے کام کرنے والے گروہ فتنہ الخوارج کے ایک بڑے جتھے کی مشکوک نقل و حرکت کو بروقت شناخت کیا، جو پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ مہارت سے بھرپور آپریشن کے نتیجے میں تمام 30 بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج مارے گئے۔ ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے اس کارروائی میں پیشہ ورانہ مہارت اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کوٹری صنعتی فضلے کی بغیر ٹریٹ کیے کے بی فیڈر نہر میں اخراج پر ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ ریجن کی کارروائی محکمہ ماحولیات کے ایڈوائزر ٹو سی ایم دوست محمد راہموں اور ڈی جی سیپا کا نوٹس ادارہ تحفظ ماحولیات حیدر آباد انچارج عمران علی عباسی کی جانب سے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایفلینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا، پلانٹ کے غیر فعال اور کے بی فیڈر نہر میں گنداپانی اخراج ہونے والے پانی کے سیمپل لیتے ہوئے ان کو ٹیسٹ کے لئے لیب بھیج دیئے گئے کوٹری انڈسٹری اینڈ ٹریڈ ایسو سی ایشن کے صنعت کاروں سے ملاقات بھی کی ادارہ تحفظ ماحولیات کے عمران علی عباسی نے بغیر ٹریٹ کئے پانی کے اخراج پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دنیا بھر سے تقریباً 9 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں کمپنی کو مزید مؤثر، چست اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ہم تنظیمی تبدیلیاں لا رہے ہیں تاکہ کمپنی اور اس کی ٹیمیں جدید، متحرک اور مسابقتی مارکیٹ میں زیادہ بہتر طور پر کامیاب ہو سکیں۔ یہ برطرفیاں مائیکروسافٹ کی مجموعی عالمی افرادی قوت کا تقریباً 4 فیصد حصہ بنتی ہیں۔ یہ فیصلہ 2 جولائی کو کیا گیا اور یہ حالیہ مہینوں کے دوران کمپنی کی جانب سے کی جانے والی تیسری مرحلہ وار چھانٹی ہے۔ واضح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حکومتی عہدیداران کا دعویٰ ہے کہ ملک معاشی طور پر ترقی کر رہا ہے، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے اور پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ حکمرانوں کے تمام ترخوش کن دعووں کے باوجود عملاً غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، معیشت کے باب میں حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے باوجود معاشی اشاریے ناقص اقتصادی پالیسیوں کا غماض ہیں، حکومت مہنگائی میں جس کمی کا دعویٰ کرتی ہے اس کے اثرات عوام محسوس کرنے سے قاصر ہیں، حالیہ بجٹ میں حکومت نے نصف سے زائد بجٹ قرضوں کی ادائیگی کی مد میں رکھا ہے جب کہ حالیہ اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان گزشتہ مالی سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو ملنے والی سربراہی بھارت کی بدترین سفارتی شکست ثابت ہوئی ہے۔پاکستان کی سفارتی حکمت عملی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے جب کہ بھارت کے پاکستان مخالف جھوٹے پراپیگنڈے کوایک بار پھر شدید دھچکا پہنچا ہے۔پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ کچھ روز قبل ہی پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی ’’کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی‘‘کا نائب چیئرمین بنایا گیا تھا۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور پذیرائی نے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھیڑ دی ہے۔کانگریس رہنماؤں نے مودی سرکارکو سفارتی ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ...
بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور فنکاروں پر عائد کی گئی پابندی اچانک ختم کردی گئی ہے جس کے بعد بھارتی شائقین ایک بار پھر پاکستانی مواد تک رسائی حاصل کرسکے ہیں۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جہاں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندیاں لگائی تھیں، وہیں فواد خان اور ہانیہ عامر سمیت پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی ریلیز بھی روک دی گئی تھی۔ اس کے باوجود ہانیہ عامر کی فلم دنیا بھر میں کامیاب ریلیز ہوئی، تاہم بھارت میں ریلیز نہ ہوسکی۔ اب بھارتی حکومت نے اچانک یہ پابندیاں ختم کرتے ہوئے پاکستانی یوٹیوب چینلز کو دوبارہ کھول دیا ہے، جس پر بھارتی شائقین خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ اگرچہ پابندی کے...
بھارتی شہر ممبئی کے اسکول میں انگریزی پڑھانے والی ٹیچر کو نازیبا حرکات پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کے سالانہ فنکشن کے لیے طلبا کا ایک ڈانس گروپ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس گروپ کی تیاری کے دوران خاتون ٹیچر نے طالب علم کو نازیبا اشارے کیے اور پھر مختلف مواقع پر متعدد بار جنسی استحصال کیا۔ خاتون ٹیچر کے اس جنسی تعقات استوار کرنے کی کوششوں سے طالب علم پریشان رہنے لگا تھا اور اپنے والدین سے شکایت بھی کی۔ والدین نے بدنامی سے بچنے کے لیے خاموشی اختیار کرتے ہوئے سوچا کہ آخری سال ہے، بچہ جب دسویں پاس کرلے گا تو پھر رابطہ ہی ختم ہوجائے گا۔ تاہم جب طالبعلم کالج پہنچا تو خاتون ٹیچر...
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گوریلا جنگ کے تناظر میں اہم شرعی نکات سامنے آ گئے جب کہ مفتی عبد الرحیم نے شریعت کی روشنی میں ریاستی اقدامات کو جائز قرار دے دیا۔ مفتی عبد الرحیم کے مطابق گوریلا جنگ ایسی خفیہ لڑائی ہے جس میں حملہ آور نشانہ لگا کر فوراً غائب ہو جاتے ہیں تاکہ ریاستی ردعمل کو مقامی لوگوں کے خلاف موڑا جا سکے، گوریلا جنگ میں اگر کسی پر شک ہو تو اس کی گرفتاری شریعت کے مطابق جائز ہے۔ مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ اگر ریاست شک کی بنیاد پر سو افراد کو گرفتار کرے تب بھی شریعت اجازت دیتی ہے، گوریلا جنگ کا مقصد مقامی آبادی کو نقصان پہنچا کر ریاست سے متنفر کرنا ہے، اگر مسجد...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو ملنے والی سربراہی بھارت کی بدترین سفارتی شکست ثابت ہوئی ہے۔ پاکستان کی سفارتی حکمت عملی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے جب کہ بھارت کے پاکستان مخالف جھوٹے پراپیگنڈے کوایک بار پھر شدید دھچکا پہنچا ہے۔ پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ کچھ روز قبل ہی پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی ’’کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی‘‘کا نائب چیئرمین بنایا گیا تھا۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور پذیرائی نے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھیڑ دی ہے۔ کانگریس رہنماؤں نے مودی سرکارکو سفارتی ناکامی پر شدید تنقید کا...
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔ گھر گھر تلاشی، نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں، خواتین کی بے حرمتی اور سیاسی رہنماؤں کی طویل نظربندیاں روز کا معمول بن چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری وادی اس وقت مکمل طور پر ایک قید خانے میں تبدیل ہو چکی ہے، جہاں نہ انسانی حقوق محفوظ ہیں اور نہ ہی شہری آزادیوں کا کوئی تصور باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں...
حالیہ پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک یعنی بھارت، امریکا، جاپان اور آسٹریلیا نے واشنگٹن میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس مشترکہ بیانیے میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، جو عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سی این بی سی کے مطابق، کواڈ ممالک نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو عالمی برادری نے ایک بار پھر مسترد کیا ہے۔ یہ مشترکہ بیان بھارتی بیانیے کی عالمی سطح پر ناکامی اور کواڈ تنظیم میں...
پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک کا واشنگٹن میں ایک مشترکہ بیان جاری ہوگیا، جس میں غیر جانبدار مؤقف اختیار کیا گیا ہے، جو کہ پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ سی این بی سی کے مطابق کواڈ ممالک ( بھارت، امریکا، جاپان، آسٹریلیا) کی جانب سے پہلگام واقعے کی شدید مذمت اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاہم کواڈ مشترکہ بیانیے میں پاکستان کا نام لیا گیا اور نہ ہی پاکستان کو حملے کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ بھارت کے پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو عالمی برادری نے ایک بار پھر مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ کواڈ کا مشترکہ بیان بھارتی بیانیے کی عالمی سطح پر عدم قبولیت کا منہ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے لیے نتیجہ خیز اور شفاف شراکت داریوں کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم وعدوں سے آگے بڑھ کر عمل کی طرف آئیں۔وزیر خزانہ نے چوتھی عالمی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ یمیں کثیر الفریقی گول میز اجلاس سے اپنے خطاب میں ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تین نکاتی حکمت عملی پیش کی۔وزیر خزانہ نے فوری عملی اقدامات کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہوئے وعدوں سے آگے بڑھ کر حقیقی عمل شروع کیے جانے پر زور دیا،وزیر خزانہ نے ترقیاتی منصوبوں میں ملکی ترجیحات کو مقدم رکھنے پر زور دیا۔انہوں نے ترقی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے مومن آباد چوک پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی رنجش کا نتیجہ تھا۔ حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غوث الدین عرف عمران، گلبد خان اور امین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول غوث الدین اپنی بیٹی کے سسرال اپنے دو دوستوں کے ہمراہ گیا تھا، جہاں اس کا اپنے داماد حمید سے جھگڑا ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران حمید نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں غوث الدین اور اس کے دو ساتھی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان میں نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی، قومی اسمبلی کے 336اراکین میں سے 333اراکین ایوان کا حصہ ہیں جبکہ خواتین کی 3مخصوص نشستیں خالی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایوان میں جماعتی پوزیشن جاری کردی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی کے 336اراکین میں سے 333اراکین ایوان کا حصہ ہیں، 3اراکین کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوا، حکومتی اتحاد کو کل 237اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 95ہے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی تعداد 80ہوگئی جبکہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 3مخصوص نشستیں خالی ہیں۔جے یو آئی کی صدف احسان کا معاملہ سپریم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد /پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے 27 جون کے فیصلے پرعملدرآمد کرتے ہوئے 74 مخصوص نشستیں بحال کردیں، مجموعی طور پر (ن) لیگ کو 43 ، پیپلزپارٹی کو 14 اور جے یوآئی کو 12 نشستیں مل گئیں، استحکام پاکستان پارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، اے این پی ، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پی کی ایک ایک نشست بحال کی گئی۔ قومی اسمبلی کی بحال کردہ 19نشستوں میں سے (ن) لیگ کو 13 ، پیپلزپارٹی کو 4 اور جے یوآئی کو 2 نشستیں ملیں‘حکومتی اتحاد کو دوتہائی اکثریت مل گئی۔عدالتی فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 25 نشستیں بحال کی گئی ہیں جن میں جے یوآئی کو 10 ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (اے پی پی) کواڈ اتحاد (امریکا، جاپان، آسٹریلیا، بھارت) نے پہلگام حملے پر بھارت کے پاکستان مخالف بیانیے کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔ گروپ نے کسی ملک کا نام لیے بغیر صرف واقعے کی مذمت کی اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بغیر ثبوت حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ بھارت کے لیے ایک سفارتی دھچکا ہے اور اس سے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر نقصان پہنچا ہے۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن فیصلہ؛ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟ ای سی پی کی جانب سے قومی اسمبلی کی 19 مخصوص نشستیں، خیبر پختونخوا کی 25، پنجاب اسمبلی کی 27 جب کہ سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں بحال کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر الیکشن کمیشن نے 74 مخصوص نشستیں بحال کی ہیں۔ مخصوص نشستوں سے متعلق اس نئی پیش رفت کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں میں...
BARCELONA: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کے لیے نتیجہ خیز، شفاف اور جامع شراکت داریوں کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسپین کے شہر سیویلا میں منعقدہ چوتھی عالمی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈیولپمنٹ میں شرکت کی اور کثیر الفریقی گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرخزانہ نے عالمی ترقیاتی تعاون کو مؤثر بنانے، مالیاتی نظام میں اصلاحات اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس جی ڈیز) کے حصول کے لیے فوری عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کے لیے نتیجہ خیز، شفاف...

ادارہ ترقیات کراچی کے ملازمین اورپنشن کی دود و ماہ سے مسلسل تاخیر اورعدم ادائیگی کے خلاف مزدور یونین چیئرمین عبدالمتین شیخ کی قیادت میں احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اقوام متحدہ: پاکستان نے ہیٹی میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےمطالبہ کیا ہے کہ ہیٹی کو خون ریز اور تباہی سے بچانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں جہاں پرتشدد جرائم پیشہ گروہوں کی حکمرانی، بڑھتی ہوئی خودساختہ انصاف کی کارروائیاں، اور بگڑتا ہوا انسانی بحران واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ ہیٹی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب اور جولائی کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کے صدر سفیر عاصم افتخار احمد نے کونسل پر فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل...
وفاقی حکومت گذشتہ مالی سال2024-2025 میں برآمدات و درآمدات، ٹیکس وصولیوں اور تجارتی خسارے سمیت اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مالی سال 2024-2025 کے جاری کردہ تجارتی اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حکومت گزشتہ مالی سال کے لیے مقررکردہ برآمدات کا ہدف حاصل نہ کرسکی اسی طرح وفاقی حکومت درآمدات اور تجارتی خسارے کیسالانہ اہداف بھی حاصل نہیں کرپائی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال برآمدات حکومتی ہدف سے کم،درآمدات اور تجارتی خسارہ زیادہ رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024-2025 میں برآمدات کا حجم 32 ارب 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا، جبکہ حکومت نے برآمدات کا ہدف 32 ارب...
چین میں پہلی روبو لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں تین تین روبوٹ کھلاڑیوں کی ٹیم نے آپس میں میچ کھیلے۔ بیجنگ میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں ہزاروں تماشائی شریک ہوئے تاکہ اے آئی کی بنائی گئی حکمت عملیوں پر روبوٹس کو گول کرتا دیکھ سکیں۔ ٹورنامنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراور شینگی چینگ ٹیکنالوجی کے ڈپٹی جنرل منیجر ڈو جِنگ کا کہنا تھا کہ یہ چین میں پہلا خودکار اے آئی روبوٹس کا فٹبال میچ ہے۔ یہ ٹکنالوجیکل اختراع اور صنعتی استعمال کے اشتراک کو ظاہر کرنے کے ساتھ روبوٹس کو عوام کی زندگی اور حقیقی دنیا کی مختلف صورتحال میں لانے کے لیے اہم باب کھولتی ہے۔ ٹورنامنٹ کا اختتام سِنگہوا یونیورسٹی کی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی حکومت مالی سال 2024-25 کے دوران ملکی تجارت کے کلیدی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے سے متعلق وہ اہداف حاصل نہیں کیے، جو حکومت نے سال کے آغاز میں مقرر کیے تھے۔رپورٹ کے مطابق برآمدات کی مد میں پاکستان مطلوبہ ہدف سے پیچھے رہا جب کہ درآمدات کا حجم بھی سرکاری تخمینے سے کہیں زیادہ رہا۔ اس صورتحال نے تجارتی خسارے کو بھی اس حد سے تجاوز کرنے پر مجبور کر دیا جو حکومت نے سال کے آغاز پر متعین کی تھی۔مالیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف حکومتی اقتصادی منصوبہ بندی پر سوالیہ نشان...
—فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے قدرتی آفات میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 10 بڑے اور 20 چھوٹے جدید ڈونز خریدے جائیں گے۔فوری طور پر 4 بڑے ڈرونز خریدے جائیں گے، 20 چھوٹےڈرونز مختلف آپریشنز کی نگرانی اور نشاندہی کے لیے استعمال ہوں گے۔ کے پی: سیلاب میں لائف جیکٹس، رسیاں پہنچانے کیلئے ڈرون استعمال ہو گاخیبر پختون خوا حکومت نے سیلاب سمیت تمام ہنگامی صورتِ حال کے لیے ڈرون حاصل کر لیا۔ بڑے ڈرونز لائف جیکٹس، رسیوں اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوں گے، ریسکیو 1122 کو 2 ہزار لائف جیکٹس بھی فراہم کر دی گئی...
بزرگ حریت پسند رہنما شبیر شاہ کی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ ان کی سوچ ہم سے مختلف ہوسکتی ہے لیکن وہ ایک شریف اور بزرگ انسان ہیں اور انکو وہی طبی سہولیات ملنی چاہئیں جو دوسرے قیدیوں کو دی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کے صدر اور سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے وزیراعلٰی عمر عبداللہ کو "اپنی کرسی چھوڑنے" کے بجائے اپنے اختیارات کا مؤثر استعمال کرکے ریاستی درجہ واپس حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وزیراعلٰی کو ریاستی درجہ کے لئے اپنی کرسی چھوڑنی پڑے گی بلکہ ان کو...
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد ہر جماعت کو ملنے والی نشستوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ جاری کی گئی فہرست کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 6 نشستیں مسلم لیگ ن کے حصے میں آئی ہیں۔ جبکہ 8 سیٹیں جمعیت علما اسلام، پاکستان پیپلز پارٹی 5 اور ایک ایک نشست پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کو دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں، نوٹیفکیشن جاری اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی میں غیر مسلم مخصوص نشستوں میں سے 2 جمعیت علما اسلام، ایک مسلم لیگ ن اور ایک سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کی نشستیں بحال کر دیں۔ اس فیصلے کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں واپس ملی ہیں۔ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تفصیل خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کو 2 مخصوص نشستیں بحال ہوئیں، پیپلز پارٹی کو بھی 2 نشستیں واپس ملیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو ایک نشست حاصل ہوئی۔ اسی طرح، قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک مخصوص نشست بحال کی گئی ہے۔ صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کو...
علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا، انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔وزیراعلی نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا، خیبر پختونخوا اور دوسرے وزراء اعلی کے بجٹ کا موازنہ کریں تو معلوم ہوگا بجٹ کس کا زیادہ ہے۔ انہوں نے...
الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں۔ ای سی پی کی جانب سے قومی اسمبلی کی 19 مخصوص نشستیں، خیبر پختونخوا کی 25، پنجاب اسمبلی کی 27 جب کہ سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں بحال کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر الیکشن کمیشن نے 74 مخصوص نشستیں بحال کی ہیں۔ مخصوص نشستوں سے متعلق اس نئی پیش رفت کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب امیدواروں کی واپسی کے پرانے نوٹی فکیشن واپس ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے...

’’میڈ اِن چائنا‘‘سے لے کر’’ چینی برانڈز‘‘تک ، یہ چین کی اعلیٰ معیاری ترقی کا نتیجہ ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:حال ہی میں، متعدد معروف چینی مشروبات کے برانڈز نے بیرون ملک اسٹاک مارکیٹس میں اپنے اسٹاک لسٹ کروا کر عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی۔ 2 جولائی کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی برانڈز اپنی کوالٹی، منفرد ڈیزائن اور ثقافتی ورثے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بیرون ملک صارفین کی حمایت حاصل کر رہے ہیں جو چین اور بیرونی ممالک کو مربوط کرتی ہے۔ چین کے مکمل صنعتی نظام، منصفانہ اور کھلی منڈی کے ماحول اور طویل مدتی اختراعات اور تحقیق و ترقی کی بدولت “میڈ اِن چائنا” سے لے کر “چینی برانڈز” تک، یہ سب اعلیٰ معیار کی ترقی کا نتیجہ...
قومی اسمبلی میں کس کا راج؟ مخصوص نشستوں نے گیم بدل دی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے بعد قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی عددی پوزیشن واضح ہو گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں مجموعی ارکان کی تعداد 333 ہو چکی ہے۔مسلم لیگ (ن) 123 نشستوں کے ساتھ ایوان میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 74 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ سنی اتحاد کونسل کو 80 نشستیں ملی ہیں اور وہ ایوان میں ایک بڑی اپوزیشن قوت بن کر ابھری ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی 10 نشستیں ہیں۔قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے تین نشستیں تاحال خالی...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں خواتین کی تین مخصوص نشستیں تاحال خالی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے تین نشستیں تاحال خالی ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کی نامزد امیدوار صدف احسان کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، جس کے باعث ان کی نشست پر پیش رفت نہیں ہو سکی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔ ثوبیہ شاہد اور شہلا بانو نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) ان دو نشستوں کے لیے جلد ہی الیکشن کمیشن کو باقاعدہ نام ارسال کرے گی۔ روزانہ مستند...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )مالی سال 25-2024 کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 9 فیصد کے نمایاں اضافے سے 26.3 ارب ڈالر تک جاپہنچا ہے ادارہ شماریات کے مطابق ملک کا تجارتی توازن یعنی برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق مالی سال 2023-24 کے دوران 24.1 ارب ڈالر خسارے میں ریکارڈ کیا گیا. مالی سال 25-2024 میں برآمدات 4.7 فیصد بڑھ کر 32.1 ارب ڈالر ہو گئیں جو مالی سال 2024 میں 30.7 ارب ڈالر تھیں ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق پائیدار ڈبل ڈیجٹ برآمدی نمو کیلئے سیاسی و اقتصادی استحکام، توانائی شعبے میں اصلاحات اور عالمی مسابقت درکار ہے. ادھر مالی سال 2025 میں درآمدات بھی 6.6 فیصد بڑھ کر 58.4 ارب ڈالر ہو گئیں جو...
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحال کردیں۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو جبکہ خیبرپختونخوا کی 1 مخصوص نشست جے یو آئی کو مل گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 11 مخصوص نشستیں بحال کردی گئی ہیں، 10نشستیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ایک مخصوص نشست مل گئی ہے۔قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشستیں بھی بحال کردی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو ایک ایک اقلیتی نشست مل گئی ہے۔
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی وزیرخارجہ ماکوروبیو نے رابط کرکے کہا تھا کہ پاکستان جنگ بندی پر مذکرات کے لیے تیار ہے جبکہ اسی روز پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوزکے درمیان ہاٹ لائن پر رابط ہوا اوردونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی.(جاری ہے) واشنگٹن میں کواڈ گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود بھارتی وزیرخارجہ نے امریکی جریدے”نیوز ویک“ سے انٹرویو میں صدرٹرمپ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کمرے میں موجود تھے...
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور کامیابی کے لئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق نا گزیر ہے خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے ہم ہندوستان کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے ہندوستان کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا ۔ جمعہ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں تاہم ان سے ایک ہی تقاضا کرتے ہیں کے وہ ہندوستان کی دہشت گردانہ پراکسیوں...
ایف سی بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علما کرام، تاجر برادری اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محرم الحرام میں تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی جب کہ شرکا نے محرم الحرام میں جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں بھرپور حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ محرم الحرام میں پرامن حالات کو قائم کرنے...
بھارت میں بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کا بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ جھوٹا ثابت ہو رہا ہے اور کولکتہ لا کالج ریپ کیس ریاستی ناکامی کی زندہ مثال بن گیا ہے۔ مودی راج میں خاتون ہونا جرم بن چکا ہے اور بھارت میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتیوں کے واقعات مستقل طور پر بڑھ رہے ہیں۔ مودی سرکار میں خواتین کی جان، عزت اور آزادی غیر محفوظ جب کہ تعلیمی ادارے جنسی درندگی کے مراکز بن چکے ہیں۔ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ صرف سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور حقیقت میں مودی حکومت خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ این ڈی ٹی وی رپورٹ...

وفاقی ٹیکس محصولات میں 42 فیصد تاریخی اضافہ، وزیراعظم کی ایف بی آر کو ڈیجیٹائزیشن میں تیزی لانے کی ہدایت
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، جس میں مالی سال 25-2024 کے دوران ٹیکس محصولات میں 42 فیصد اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 865 ارب روپے زائد محصولات جمع کیے گئے، جو 8 گنا اضافے کے مترادف ہے۔ ٹیکس کا وفاقی آمدنی سے مجموعی پیداوار تک تناسب 11.3 فیصد رہا، جو گزشتہ سال سے 1.5 فیصد زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی ادارہ جاتی سستی برداشت نہیں کی...
اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ اجلاس 21 تا 22 جون 2025 کو استنبول میں منعقد ہوا، جس کا موضوع تھا: “ایک تبدیل ہوتی دنیا میں OIC کا کردار”۔ اجلاس میں منظور ہونے والا استنبول اعلامیہ اور کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جس نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ استنبول اعلامیہ میں اہم نکات پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ ساتھ ہی ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اس دوران شہر میں ہوائیں چلتی رہیں، جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ تورغر، مانسہرہ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غریب اور عوام کش قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم کی جائیں اور ظالمانہ لیوی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے 39پیسے اور 8روپے 36پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے حکمرانوں نے اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اورعوام کی کمر توڑو پالیسی کو مزید تقویت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز “ٹروتھ سوشل” پر ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے ماسک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنیوں کا انحصار سرکاری سبسڈی پر ہے اور ایلون مسک عوام پر زبردستی برقی گاڑیاں مسلط کرنے کے حامی ہیں، ٹرمپ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری کفایت شعاری کا نگران ادارہ مسک کی کمپنیوں کو دی جانے والی مالی معاونت کا ازسر نو جائزہ لے۔ ٹرمپ کی اس شدید تنقید کے جواب میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ “میری کمپنیوں کو دی جانے والی تمام حکومتی امداد ابھی بند کر دی جائے”۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کی رابطہ کمیٹی کے وفد مولانا عزیز الرحمن ،پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانا پیرمحمدزبیر جمیل نے سوات سانحہ میں شہید ہونے والے ڈسکہ کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کی رابطہ کمیٹی نے دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پیش آنے والے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی غفلت، غیر سنجیدگی اور عوامی تحفظ سے مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہر سال سیاحتی علاقوں میں اس نوعیت کے حادثات کا تسلسل حکومتی اداروں کی نااہلی اور غیر ذمہ داری کی واضح دلیل ہے، جس کے نتیجے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )ادارہ تبلیغ الاسلام پشاور کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام کا تیسرا(3) مذہبی اجتماع (جلسہ) گزشتہ رات بعد نماز عشا بمقام چوک سرکی گیٹ پشاور شہر میں منعقد ہوا۔ اس مذہبی اجتماع (جلسہ) میں حضرت علامہ قاضی احمد حسن چشتی (خطیب سرگودھا)نے اپنے خطاب میں حضرت حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت حسینؓ نے حق و صداقت کی سربلندی کیلئے ظلم و جبر کے خلاف صبر و استقامت کے ساتھ ایثار و قربانی کی جو لازوال مثالی پیش کی جسکی تاریخ عالم اسکی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ حضرت علامہ قاضی احمد حسن چشتی نے فرمایا کہ طاعونی طاقیت اُمت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 25۔2024 کے لیے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف حاصل کر لیا لیکن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے شرح سود ڈبل ڈیجٹ پر رکھنے سے ملک کی معاشی شرح نمو متاثر ہوئی، کاروباری اخراجات بڑھ گئے اور ملکی برآمدات علاقائی ممالک کے ساتھ مقابلے کے قابل نہ رہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 4.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے سالانہ مہنگائی کا ہدف 12 فیصد مقرر کیا تھا،آئی ایم ایف نے مالی سال کے شروع میں اس کا تخمینہ 15 فیصد لگایا تھا لیکن بعدازاں اسے...
نیویارک، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی + این این آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا دنیا میں جاری تنازعات کے پرامن حل کی کوشش کریں گے۔ پاکستان یہ ذمہ داری عاجزانہ طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت نبھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صدارت اس وقت آئی ہے جب دنیا بھر میں تنازعات اور انسانی بحران چل رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مؤثر کارروائی کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین پر سہ ماہی کھلی بحث کی بھی صدارت کروں گا۔ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے 58 سال پرانے زیادتی کے کیس کو حل کرلیا گیا۔ 92 سالہ رائلینڈ ہیڈلی نامی شخص کو 1967 ء میں لوئیسا ڈن کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔ قاتل کا ڈی این اے 1977 ء میں زیادتی کے دیگر مقدمات میں ملوث ملزم سے حاصل کردہ نمونوں سے میچ کر گیا،جس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں تیز رفتار اور لاپرواہ واٹر ٹینکرز موت کی علامت بن گئے۔ سائٹ ایریا، کورنگی اور شرافی گوٹھ میں پیش آنے والے مختلف حادثات میںبزرگوں سمیت 4 شہری جان کی بازی ہار گئے، جبکہ پولیس کی مبینہ غفلت اور ناقص ٹریفک نظام نے شہریوں میں شدید خوف و غصہ پیدا کر دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، سائٹ ایریا ولیکا کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 25 سالہ امیر معاویہ ولد محمد درویش خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔متوفی نوجوان قصبہ کالونی کا رہائشی اور بنوری ٹاون مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔کورنگی ویٹا چورنگی پر ایک اور دلخراش واقعے میں واٹر...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سماعت کرنے والی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ اس کی اہلیت برقرار ہے اور یہ کہ ان کارروائیوں کو بروقت، موثر اور منصفانہ انداز میں آگے بڑھانا اس کی ذمے داری ہے۔ حکومت پاکستان نے ثالثی عدالت کی جانب سے اعلان کردہ ضمنی ایوارڈ کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کے تحت معمول کے مطابق تعاون بحال کرے اور اپنے معاہداتی فرائض مکمل دیانت دار کے ساتھ ادا کرے۔ بلاشبہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے آبی حقوق سے دستبردار نہیں ہوسکتا ۔ ایسا...
BUENOS AIRES: ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں نیشنل بی فرسٹ ڈویژن کے میچ سے قبل آل بوائز کے شائقین نے دوسرے کلب اٹلانٹا کے خلاف میچ سے قبل فری فلسطین کے نعرے لگائے، فلسطین اور ایران کے جھنڈے تھامے نظر آئے اور اسی دوران اسرائیل کا علامتی جنازہ بھی نکالا گیا۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) نے آل بوائز کے شائقین کے اس اقدام کی مذمت بھی کی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کی تحقیقات بھی کردی۔ ارجنٹینا کے کلب کے شائقین کے منفرد احتجاج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوئیں، جس میں متعدد لوگوں کو فٹ بال کلب اٹلانٹا اور اسرائیلی...
روس کے سابق نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر قید کی سزا سنادی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو گزشتہ برس اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نائب وزیردفاع پر 48.4 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا اور انھیں عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ عدالت نے نائب وزیر دفاع کو 13 سال جب کہ ان کے ایک ماتحت انتون فلاتوف کو بھی 12 سال اور چھ ماہ سزا سنائی گئی۔ تفتیش کے دوران نائب وزیر دفاع نے ہوشربا انکشافات کیے جس کی روشنی میں مزید ایک درجن افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مقدمے کی سماعت بند کمرے میں ہونے کے باعث زیادہ معلومات دستیاب نہیں۔ تاہم سرکاری میڈیا نے...

جماعت اسلامی نے ملک گیر ممبر شپ مہم کے بعد گراس روٹ لیول پر عوامی مصالحتی کمیٹیوں کی تشکیل کا آغاز کردیا
اجلاس سے صوبائی امیر عبدالواسع اور ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں عوام کو گراس روٹ لیول پر منظم کرنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کی ملک گیر ممبرشپ اور رابطہ عوام مہم کے دوسرے مرحلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئرحافظ نعیم الرحمن کی گزشتہ روز ملک بھر کے صوبائی اور ضلعی ذمہ داران کے ساتھ آن لائن نشست کے تناظر میں جماعت اسلامی پشاور کے ضلعی ذمہ داران کا اہم اجلاس ضلعی دفتر نشترآباد میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور بحر اللہ خان ایڈووکیٹ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری...
مالی سال 26-2025 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، وزیراعظم نے مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق منگل کو مالی سال کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، بینچ مارک 100-انڈیکس 2 ہزار 572 پوائنٹس یا 2.05 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ پیر کو کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 248 پوائنٹس یا ایک...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس کے پہلی بار ایک لاکھ 27 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ ہنڈرڈ انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال...
ارجنٹائن میں فٹبال کلب البوائز کے شائقین نے احتجاج کے دوران اسرائیل کا علامتی جنازہ نکال دیا۔ ارجنٹائن میں فٹبال کلب البوائز کے شائقین نے اٹلانٹاکے ساتھ میچ سے قبل اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔ شائقین نے ایران کا جھنڈا تھامے ایک علامتی تابوت پر اسرائیلی جھنڈا رکھ کر اسرائیلی حکومت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ Post Views: 5

بھارتی میڈیا کشمیری استاد کو دہشتگرد ثابت کرنے میں ناکام، عدالت کا 2 میڈیا ہاؤسز کے خلاف مقدمے کا حکم
ہندوستانی مرکزی میڈیا کی جانب سے دہشتگرد قرار دیے گئے کشمیری استاد قاری محمد اقبال کے خلاف تمام الزامات پونچھ کی عدالت نے مسترد کردیے، اور سچ سامنے آنے پر زی نیوز اور نیوز 18 انڈیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ 47 سالہ قاری محمد اقبال جو پونچھ کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ایک مدرس تھے، 7 مئی کو پاک بھارت کشیدگی میں شہید ہوگئے تھے۔ تاہم ان کی شہادت کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک منظم مہم کے تحت ان پر دہشتگردی کے جھوٹے الزامات عائد کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب بھارتی میڈیا کے مختلف چینلز نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ارجنٹائن میں فٹبال کلب البوائز کے شائقین نے احتجاج کے دوران اسرائیل کا علامتی جنازہ نکال دیا۔ذرائع کے مطابق ارجنٹائن میں فٹبال کلب البوائز کے شائقین نے اٹلانٹاکے ساتھ میچ سے قبل اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔شائقین نے ایران کا جھنڈا تھامے ایک علامتی تابوت پر اسرائیلی جھنڈا رکھ کر اسرائیلی حکومت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔یہ مظاہرہ اسرائیل کی جانب سے ایران اور فلسطین میں کیےگئے جرائم کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اور عوام کی کمر توڑو ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی پر حکومت نے ریلیف دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا، معیشت کی ترقی کے اعداد وشمار اور...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ہوا ہے، مارکیٹ میں زبردست تیزی کے نتیجے میں ایک نیا سنگ میل عبور ہوگیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 669 پوائنٹس کیساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح...
اسحاق ڈار — فائل فوٹو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تمام رکن ممالک کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کا بطور غیر مستقل رکن آٹھواں دور ہے، پاکستان یو این چارٹر، عالمی قانون اور کثیرالجہتی اصولوں سے وابستہ ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لیترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان یہ ذمہ داری شعور، انکساری اور یقین کے ساتھ نبھائے گا انہوں نے کہا کہ...
خود انقلاب ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی کامیابی کا ایک کوڈ بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :بدعنوانی کا مسئلہ سیاسی جماعتوں کو حکمرانی کے عمل میں درپیش ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ مغربی سیاسی جماعتیں بدعنوانی سے لڑنے کے لئے سرجری جیسے طریقہ کار پر انحصار کرتی ہیں ،جب کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے “خود انقلاب” کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ یہ طریقہ کار 100 ملین سے زائد ارکان کی حامل مسلسل 76 سال سے حکمران کرنے والی پارٹی کی کامیابی کا ایک کوڈ بن چکا ہے۔2012 میں جیسے ہی شی جن پھنگ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے، انہوں نے “آٹھ نکاتی ریگولیشن” کا اعلان کیا، جس...
پاکستان نے جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے جو کہ عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان یہ ذمہ داری عاجزانہ طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت نبھائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صدارت ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب دنیا مختلف تنازعات اور انسانی بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے پاکستان کی کوشش ہوگی کہ سلامتی کونسل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مؤثر کارروائی کی طرف لے جایا جائے اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ اس ماہ فلسطین کے...
لاہور: پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے۔ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 24 اگست تک ڈارون میں ہوگی، پہلا میچ 14 اگست کو پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ہوگا، ایونٹ میں کل 11 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 2023 میں پاکستان شاہینز نے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ پچھلے سال سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا مطابق ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان شاہینز مسلسل تیسرے سال اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے، سمیر احمد سید۔ ہم ناردرن ٹیریٹری کرکٹ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ...
کولاج فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کا بلند ترین سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بینچ مارک 100 انڈیکس 1 لاکھ 27 ہزار کی سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ نئے مالی سال کے پہلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقمآج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار 149 کی بلندی پر بھی پہنچا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیا مالی سال اچھی خبر اور معاشی میدان میں اہم پیشرفت سے شروع ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و...
ویب ڈیسک: پاکستان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے فوری اقدام کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد پر پابندیاں ختم کی جائیں، محفوظ رسائی دی جائے، غزہ کے شہری ایک چھوٹے سے علاقے میں محصور اور بار بار نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ہر گزرتے دن کے ساتھ غذائی قلت میں اضافہ ہورہا ہے، فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اعلیٰ سطح بین الاقوامی امن کانفرنس جلد از جلد بلائی جائے۔ اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز اضافہ ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج شاندار تیزی کے ساتھ ایک اور نیا سنگ میل عبور کر لیا۔مالی سال 2025-26 کے پہلے روز، یعنی یکم جولائی کو، حصص بازار کا آغاز بھرپور تیزی سے ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا اور مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا۔ اس تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔منگل کو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 757 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 1,26,384 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی مسلسل خریداری کے باعث تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 1248...

پاکستان نے عالمی کشیدگی کے دور میں سفارتی ذمہ داری سنبھال لی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا باضابط صدر بن گیا
پاکستان نے عالمی کشیدگی کے دور میں سفارتی ذمہ داری سنبھال لی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا باضابط صدر بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ایسے وقت میں جب دنیا شدید تنازعات، گہری جغرافیائی سیاسی تقسیم اور کثیرالطرفہ اداروں کی مؤثریت پر بڑھتے ہوئے شکوک و شبہات کا سامنا کر رہی ہے، پاکستان نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ یہ کردار اگرچہ علامتی نوعیت رکھتا ہے، تاہم موجودہ عالمی حالات میں اس کی اسٹریٹیجک اہمیت غیر معمولی ہے۔ تفصیلات کے ٹپاکستان کا یہ سلامتی کونسل میں آٹھواں دور ہے، جبکہ صدارت کا اعزاز اسے 2013 کے بعد پہلی بار حاصل ہوا...
—فائل فوٹو عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے سبزیوں سمیت کھانے پینے کی دیگر چیزیں بھی مہنگی ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے غریب کی قوت خرید مزید کم ہوگی۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلانڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا۔ڈیزل کی قیمت میں...
برطانیہ میں ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے 58 سال پرانے جنسی زیادتی کے کیس کو حل کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں 92 سالہ رائلینڈ ہیڈلی نامی شخص کو 1967 میں 75 سالہ خاتون لوئیسا ڈن کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔ یہ فیصلہ بریسٹل کراؤن کورٹ نے دیا، جس کے ساتھ ہی تقریباً 58 سال پرانے قتل کیس کا باب بند ہوا۔ متاثرہ خاتون لوئیسا ڈن کی لاش جون 1967 میں ان کے گھر (ایسٹن، بریسٹل) سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ دم گھٹنا بتایا گیا تھا جب کہ ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔ اُس وقت بھی کیس کو...