بھارتی گھمنڈ پھر خاک میں مل گیا، جنوبی افریقا نے 25 سال بعد گھر میں ہی مات دیدی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو اس کی اپنی سرزمین پر شکست دے کر اس کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا۔
پانچویں روز کے کھیل میں بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کا آغاز مہمان ٹیم کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے سے ہوا، جس میں انہوں نے اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز اسکور کیے۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 201 رنز بنا سکی اور یوں 288 رنز کے بڑے خسارے میں چلی گئی۔
جنوبی افریقا نے دوسری اننگز میں 288 رنز کی برتری کے ساتھ بیٹنگ شروع کی اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں بھی نہ سنبھل سکی اور 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں اسے 408 رنز سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت میں اس سے قبل سال 2000 میں ٹیسٹ سیریز جیتی تھی، اور 25 سال بعد ایک بار پھر یہ کامیابی دہرائی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا نے
پڑھیں:
ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کرکے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
جنوبی افریقا کی جیت میں ایڈن مارکرام کا بلے بازی سے ہٹ کر بھی کردار انتہائی اہم رہا۔ انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 76 رنز بنائے اور 9 کیچز پکڑے۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی فیلڈر نے ایک میچ میں 9 کیچز پکڑے ہوں۔
اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ (8) کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس تھا جو انہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں بنایا تھا۔