وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کیخلاف درخواستیں خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی اور این اے 18سے امیدوار شہر ناز کا الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کیخلاف کیس، پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں درخواستیں خارج کر دی۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی کی سربراہی نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے درخواستوں کو خارج کر دیا ۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا کہ وزیر اعلی نے دھمکانہ الفاظ کا استعمال کیا،نوٹس میں 234 الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے، وزیر اعلی کے خلاف دو کاروائیاں چل رہی ہے، ایک ڈسٹرکٹ مانٹرنگ آفس اور دوسری الیکشن کمیشن کی ہے۔ الیکشن کمیشن نوٹس کو معطل کر کے انھیں حتمی کارروائی سے روکا جائے۔
جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے خلاف الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی تو نہیں کی۔ جب آپ نے الیکشن کمیشن کی پروسیڈنگ جوائن کر لی تو پھر انتظار کریں۔ جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب الیکشن کمیشن کوئی ایڈورس ایکشن کرے تب ہمارے پاس آئے۔ آپ اپنے لیے مسائل خود پیدا کرتے ہیں۔
الیکشن کمیشن وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائی کا اختیار ہے۔ انتخابات کے کوڈ آف کنڈٹ پر عمل درامد کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ الیکشن کمیشن کے اسٹاف کو دھمکانہ بھی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی میں آتا ہے۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں خارج کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچھبیس نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان عارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا چھبیس نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان عارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث امپائر سمیت 2 ملزمان گرفتار ایف بی آر کا آئی ایم ایف کی شرائط پر مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی اہم ہے، فیلڈ مارشل چھبیس نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا پاکستان کے پاس چینی کرنسی کے استعمال کے لیے جامع ریگولیٹری سسٹم موجود ہے، اسٹیٹ بینک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: درخواستیں خارج الیکشن کمیشن

پڑھیں:

سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:

عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن