عالمی برادری بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا نوٹس لے:پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ نام نہاد رام مندر پر پرچم لہرانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر پاکستان نے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دفترِ خارجہ نے کہا کہ بابری مسجد صدیوں پرانی عبادت گاہ ہے، انتہا پسندوں نے 6 دسمبر 1992ء کو بابری مسجد کو منہدم کیا تھا، بھارتی حکومت نے انتہا پسندوں کو عدالت کے ذریعے بری کر دیا۔
برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے مسمار کی گئی مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کی اجازت دی، بھارت میں دیگر تاریخی مساجد کو اِسی طرح کی بے حرمتی کے خطرات کا سامنا ہے، بھارت کا یہ امتیازی سلوک اقلیتوں کے ساتھ برتاؤ کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔
دفترِ خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو سماجی، معاشی اور سیاسی پسماندگی کا سامنا ہے، عالمی برادری بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا نوٹس لے،عالمی برادری بھارت کے اندر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور حملوں کے خلاف بھی آواز اُٹھائے۔
طالبان سے اچھائی کی کوئی امید نہیں, ان پر اعتمادکرنابےسورہے، وزیردفاع
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بھارت کے اندر اسلامی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ہندوستانی مسلمانوں سمیت تمام مذہبی برادریوں کا تحفظ کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عالمی برادری بھارت میں
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔