—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے ابھی سے تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے لیے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے مربوط حکمت عملی بنائیں۔

سیلاب میں جانی نقصانات سے بچاؤ ہماری سیاست کا محور ہونا چاہیے: مصدق ملک

مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہمارا نکاسی کا نظام موجودہ موسمی شدت کا مقابلہ نہیں کر پا رہا ہے، طویل مدتی حکمت عملی کے تحت 5 سال میں موسمیاتی مطابقت کا حامل انفرا اسٹرکچر تیار کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلی

پڑھیں:

ٹرائی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا

3 ملکی ٹی20 سیریز منگل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی، جس کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے، جہاں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سیریز 18 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی جبکہ 29 نومبر کو 3 ملکی سیریز کا فائنل کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام

قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ 3 ملکی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ہے، دو مضبوط ٹیموں کے خلاف مسلسل کرکٹ کا اچھا موقع ملے گا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیم نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے اچھا کھیل پیش کرے گی، راولپنڈی کے شائقین ہمیشہ بہترین سپورٹ دیتے ہیں۔

سلمان علی آغا نے کہاکہ ٹرائی نیشن سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا، کوشش کریں گے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں، قومی ٹیم میں بہترین آل راؤنڈر ہیں، اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی شائقین سے ہمیشہ بھرپور سپورٹ ملی، ٹی20 میں کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 21 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 18 جبکہ زمبابوے نے 3 میچز جیتے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 24 ٹی20 میچز ہو چکے ہیں۔ سلمان علی آغا کے مطابق پاکستان نے ان میں سے 14 جبکہ سری لنکا نے 10 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹر آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان نے حال ہی میں سری لنکا کو ٹی20 سیریز میں شکست دی، جبکہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان تین ملکی سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم زمبابوے سری لنکا سلمان علی آغا کپتان قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی  آئندہ مون سون سے قبل ہنگامی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت
  • آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کےلیے ابھی سے تیاری کی جائے، وزیراعظم
  • آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے، وزیراعظم
  • آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
  • سیلاب میں جانی نقصانات سے بچاؤ ہماری سیاست کا محور ہونا چاہیے: مصدق ملک
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آئندہ مون سون سے قبل تیاری کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری
  • ٹرائی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا
  • آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوگی: وزیر خزانہ
  • مچل اسٹارک کا انگلش ’’بیزبال‘‘ حکمت عملی میں تبدیلی کا بڑا دعویٰ