data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگز جاری کر دی ہیں، جن میں کئی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے بھارت کے روہت شرما سے پہلے نمبر کی پوزیشن حاصل کر لی اور نمبر ون بننے والے دوسری کیوی بیٹر بن گئے۔

ون ڈے بیٹرز میں افغانستان کے ابراہیم زدران ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر ہیں، سلمان علی آغا اپنی پوزیشن 15ویں پر برقرار رکھتے ہیں،

رینکنگ کے مطابق محمد رضوان اور فخرزمان پانچ پانچ درجے ترقی کے بعد بالترتیب 22 ویں اور 26ویں نمبر پر موجود ہیں۔ صائم ایوب تین درجے تنزلی کے بعد 39ویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے بولنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر برقرار ہیں، انگلینڈ کے آرچر دوسرے اور جنوبی افریقا کے مہاراج تیسرے نمبر پر ہیں۔ اسپنر ابرار احمد گیارہ درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ شاہین آفریدی پانچ درجے تنزلی کے بعد 21ویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہیں، جبکہ سری لنکا کے وانندو ہسارنگا دو درجے بہتری کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلے نمبر پر موجود ہیں، تاہم ٹاپ ٹین میں کسی پاکستانی کھلاڑی کا نام شامل نہیں ہے۔ بیٹنگ میں صاحبزادہ فرحان ایک درجے تنزلی کے بعد بارہویں نمبر پر ہیں، جبکہ بولنگ میں ابرار احمد آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جبکہ جنوبی افریقہ کے ٹیمبا باووما دو درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا بھی پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نمبر پر پہنچ گئے تنزلی کے بعد ترقی کے بعد نمبر پر ہیں پہلے نمبر بھارت کے

پڑھیں:

غزہ کے 82 فیصد بچے خون کی کمی کا شکار

غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے بچوں میں خون کی کمی کی شرح 82 فیصد تک جا پہنچی ہے اسلام ٹائمز۔غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں طبی آلات کی قلت 70 فیصد ہو گئی ہے جبکہ قابض صیہونی رژیم اب بھی اس علاقے میں ضروری ادویات و طبی سامان کے داخلے کی اجازت نہیں دے رہی۔ الجزیرہ مباشر کو انٹرویو دیتے ہوئے منیر البرش نے بتایا کہ قابض صہیونی، معذوری سے دوچار فلسطینی نسل چاہتے ہیں درحالیکہ غزہ کے طبی شعبے نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ کی پٹی میں معذوری کے 156 سے زائد کیسز ریکارڈ کئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پوری پٹی میں اسقاط حمل کے کیسز میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غزہ کے مکینوں کے خلاف قابض صیہونی رژیم کی جانب سے بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کئے جانے کے باعث غزہ کی پٹی میں سبھی لوگ شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ غزہ کے بچوں میں ''خون کی کمی'' کی شرح بھی 82 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

اس بارے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین - انروا (UNRWA) نے بھی گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں موسم سرما نے قدم جما لئے ہیں جبکہ پناہ گزین اپنے گھروں کی تباہی کے بعد آندھی اور بارش میں کسی بھی قسم کی پناہ گاہ کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔ انروا نے تاکید کی تھی کہ اس کے پاس اردن اور مصر کے اپنے گوداموں میں فلسطینی پناہ گزینوں کو پناہ دینے کے لئے بطور کافی سامان موجود ہے تاہم اس ساز و سامان کے غزہ کی پٹی میں داخلے کے لئے صرف ''اجازت'' درکار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ کو ون ڈے فارمیٹ میں 46 سال بعد بڑا اعزاز حاصل
  • ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کو بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا
  • ٹرائی نیشن سیریز، کرکٹ شائقین کو اعلیٰ درجے کا کھیل دیکھنے کو ملیگا، وزیراعظم شہبازشریف
  • بھارت کے روہت شرما کی ایک روزہ کرکٹ میں حاکمیت ختم، پاکستان کے ابرار احمد ٹاپ 10 میں شامل
  • کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، گیند کو 2 بار مارنے پر بلے باز آؤٹ
  • پاکستانی بیٹر عبدالصمد انجری کے باعث سہہ ملکی T-20 سیریز سے باہر
  • غزہ کے 82 فیصد بچے خون کی کمی کا شکار
  • گورنر گلگت بلتستان کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہو گیا
  • مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری،ون پلس کی پہلی پوزیشن برقرار