2025-11-19@12:48:51 GMT
تلاش کی گنتی: 868
«بے گھر ہوئے»:
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیلاب میں جانی نقصانات سے بچاؤ ہماری سیاست کا محور ہونا چاہیے۔سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ 2022 سیلاب کا نقصان ملک کی 9 فیصد جی ڈی پی کے برابر ہے، گزشتہ 3 سے 4 سیلابوں میں 4500 سے زائد لوگ مر چکے، 40 ملین لوگ بے گھر ہوئے۔ رواں سال سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ...
ہری پور میں امام مسجد کے گھر سے 10 تولہ سونا اور 6 لاکھ روپے کی نقدی کی چوری کی واردات ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری نے 50 لاکھ روپے کی مالیت کی چوری کی درخواست تھانہ پنیاں میں دے دی۔ پنیاں پولیس نے چوری کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق ڈکیت تالا لگے مکان میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے جبکہ چور جاتے ہوئے بچوں کے ٹیبلٹ بھی ساتھ لے گئے۔ Tagsپاکستان
لاہور: عائشہ کی عمر صرف 14 برس ہے مگر اس کی آنکھوں نے اتنا سیلاب اور آلودگی دیکھی ہے کہ زندگی کے رنگ ماند پڑ چکے ہیں، وہ لاہور میں اپنے گھر کی چھت پر کھڑی آسمان دیکھتی ہے تو اسے سورج نہیں، صرف زرد دھند دکھائی دیتی ہے،سانس لینا مشکل ہے۔ عائشہ اُن لاکھوں پاکستانی بچوں میں سے ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اولین اور سب سے کمزور متاثرین ہیں، عائشہ کے گھر کی طرح اسکول بھی حالیہ سیلاب میں تباہ ہو چکا۔ اسے ڈر ہے کہ اسموگ کے موسم میں کلاسیں پھر بند نہ ہو جائیں،کلینیکل سائیکالوجسٹ فاطمہ طاہرکہتی ہیں، ماحولیاتی تباہیوں کے باعث بے گھر ہونے والے بچوں کی نفسیات شدید متاثر ہوئی۔ سیلاب اور...
لبریشن الائنس کے ترجمان سجاد میر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے خطے میں طاقت کے وحشیانہ استعمال اور جابرانہ کارروائیوں میں اِضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن الائنس نے قابض بھارتی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی جائیدادوں کی ضبطگی اور رہائشی مکانات کی مسماری کو غیر منصفانہ، غیر قانونی اور انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لبریشن الائنس کے ترجمان سجاد میر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے خطے میں طاقت کے وحشیانہ استعمال اور جابرانہ کارروائیوں میں اِضافہ ہوا...
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی میں بشریٰ بی بی کے اثر میں رہے۔ ان کے مطابق عمران خان نے خود انہیں بتایا تھا کہ وہ بشریٰ بی بی کو مرشد مانتے ہیں۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد عمران خان کے فیصلہ سازی کے انداز اور رہن سہن میں واضح تبدیلی آئی۔نہوں نے کہا کہ عمران خان اتنے سادہ نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہو اور انہیں معلوم نہ ہو۔ باجوہ نے بھی کہا تھا کہ عمران خان بیگم کی بات زیادہ سنتے ہیں، مگر "جادو" والی بات نہیں کی۔واضع رہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ذاتی زندگی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی فیصلوں میں بھی بشریٰ بی بی کا اثر رسوخ رہا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کہتے رہے ہیں کہ وہ بشریٰ بی بی کو مرشد مانتے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ذاتی زندگی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی فیصلوں میں بھی بشریٰ بی بی کا اثر رسوخ رہا، بانی پی ٹی آئی پر بشریٰ بی بی کا اثر رسوخ تھا۔ان کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کی موجودگی میں یہ کالے کپڑے...
’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہوئیں: دی اکانومسٹ
’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہوئیں: دی اکانومسٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر میں عجیب و غریب رسومات شروع ہوئیں، جیسے عمران خان کے سر کے گرد کچے گوشت کو گھمانا، روزانہ سیاہ بکرے یا مرغیوں کے سر قبرستان میں پھینکوانا اور کبھی کبھار زندہ سیاہ بکرے منگوانا۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سیاست میں ایک کردار ایسا ہے جو منظرِ عام پر کم نظر آیا لیکن اُس کا پسِ پردہ اثر و رسوخ موضوعِ...
’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہوئیں: دی اکانومسٹ
لاہور (ویب ڈیسک )برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر میں عجیب و غریب رسومات شروع ہوئیں، جیسے عمران خان کے سر کے گرد کچے گوشت کو گھمانا، روزانہ سیاہ بکرے یا مرغیوں کے سر قبرستان میں پھینکوانا اور کبھی کبھار زندہ سیاہ بکرے منگوانا۔ دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سیاست میں ایک کردار ایسا ہے جو منظرِ عام پر کم نظر آیا لیکن اُس کا پسِ پردہ اثر و رسوخ موضوعِ بحث بنا رہا۔ یہ کردار ہے بشریٰ بی بی کا، جو سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ ہیں، اُن کی روحانی رہنما بھی اور مبصرین کے...
بالی وڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں کام کے ماحول پر دوبارہ توجہ دلائی ہے اور ایک دن میں 8 گھنٹے کے کام کی حمایت کرتے ہوئے خاص طور پر نئی ماؤں کے لیے سپورٹ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس سال کے شروع میں، دیپیکا نے 2 بڑے پروجیکٹس، ‘Spirit’ اور ‘Kalki 2898 AD’ کے سیکوئل سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، بتایا جاتا ہے کہ وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی دعا کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی تھیں۔ کام پر ماؤں کے لیے سپورٹ کی اہمیت حالیہ انٹرویو میں، اداکارہ نے کہا، ’میں اس بارے میں بہت پرجوش ہوں کہ نئی ماؤں کو کام پر واپس آنے پر کس طرح...
اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بکے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے اسلام آباد میں گاڑیوں پر ای ٹیگز لگانے کو لازمی قرار دینے اور شہریوں کے سروے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیسے یہ افسر شہریوں کو کہہ سکتا ہے کہ آپ نے سروے نہیں کروایا تو آپ کے گھروں میں گھسیں گے، کس قانون کے تحت آپ لوگوں کو ہراساں کرکے جبراً ان سے معلومات لیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ای ٹیگز لازمی قرار انہوں نے کہا کہ کون ضمانت دے سکتا ہے کہ ہماری ذاتی معلومات ڈارک ویب پر سو سو روپے پر نہیں بکے گا، کوئی اجرتی...
سیول:گزشتہ دنوں کوریا کے ایک بجلی گھر کا بوائلر ٹاور کے گرنے کے باعث3 مزدوروں کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات تھیں جو اب بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک بجلی گھر کا ٹاور گرنے کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کی تعداد اضافے کے بعد اب 10 ہو گئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق 60 میٹر بلند بوائلر کو منہدم کیا جانا تھا، جو دارالحکومت سیول سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع السان کے ایک تھرمل پاور پلانٹ میں موجود ایک روز قبل ہی منہدم ہو گیا تھا۔ جہاں حادثے میں10 مزدور ہلاک جبکہ متعدد مزدوروں کا سراغ نہیں لگا یا جا سکا۔ یہ بات بھی علم میں رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ روزانہ صرف دو سے چار گھنٹے کی نیند پر گزارہ کرتی ہیں۔اکتوبر 2025 میں جاپان کی 104ویں وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے ’ورک بیلنس‘ کے تصور کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری آبادی کم ہے، اس لیے ہر نسل کی مشترکہ محنت سے ہی ملک کی تعمیر نو ممکن ہےـ* انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ *کام کرو، گھوڑوں کی طرح کام کرو۔ میں خود بھی کام کے مقابلے میں زندگی اور آرام کو پسِ پشت ڈال دوں گی—صرف کام، کام اور مزید کام۔وزیراعظم بننے کے فوراً بعد انہوں نے صبح 9 بجے...
بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا کہ فلموں میں ہمیشہ مار کھانے والے کردار ادا کرنے کی وجہ سے والد نے انہیں گھر آنے سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی بے عزتی ہوتی ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی مشکل دنوں پر کھل کر بات کی۔ اداکار نے بتایا کہ ان کے والد نے ایک وقت میں انہیں گھر آنے سے روک دیا تھا کیونکہ وہ فلموں میں مسلسل پٹتے ہوئے نظر آتے تھے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی فلموں جیسے ’سرفروش‘ اور ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے...
خرطوم: سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین عبدر فتاح البرہان نے کہا کہ شمالی دارفور اور کورڈوفان میں پرامیلیٹری فورسز ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے حملوں سے بے گھر ہونے والے شہری ہزاروں کلومیٹر پیدل چل کر محفوظ علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ایل فاشر، بارا اور النہود سے جبری طور پر نقل مکانی کرنے والے شہری نیالا یا الفولا یا دارفور کے دیگر علاقوں میں ملیشیا کے کنٹرول میں نہیں گئے بلکہ وہ ریاستی اور سرکاری فورسز کے زیرِ کنٹرول علاقوں کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں انہیں سکیورٹی اور بنیادی ضروریات زندگی میسر ہیں۔ خیال رہےکہ گزشتہ ماہ RSF نے شمالی دارفور کے...
خانیوال میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں سسر نے گھریلو ناچاقی پر بہو پر تیزاب پھینک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ تیزاب پھینکنا سنگین جرم ہے، ایسڈ کنٹرول بل 2025 کے تحت 14 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ ایسے درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب...
لاہور کے علاقے نشترکالونی میں گھر کے باہر کھیلنے کے دوران 5 سال کی بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے نشتر کالونی میں کھلے مین ہول میں گر کر گرنے والی بچی کی شناخت سحر شاہد کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔پولیس نے ایم سی ایل کنٹریکٹر سمیت تین افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ واسا اور ایم سی ایل کے کنٹریکٹر نے تعمیراتی کام کے دوران مین ہول کا ڈھکن ہٹایا، مین ہول کا ڈھکن ہٹانے کے بعد حفاظتی انتظامات مکمل نہیں کیے گیے۔ ایف آئی آر کے مطابق واسا اور ایم...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اچانک چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوگئے جس کے بعد اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ گووندا کے قریبی دوست اور قانونی مشیر للت بندال نے بتایا کہ پہلے گھر پر ڈاکٹر سے مشورے کے بعد انہیں دوا دی گئی تھی لیکن حالت میں بہتری نہ آنے پر رات ایک بجے ایمرجنسی میں اسپتال لے کر گئے۔ View this post on Instagram ...
معروف بالی ووڈ اداکار گووندا منگل کی رات گھر میں اچانک بے ہوش ہونے کے بعد اسپتال منتقل کر دیے گئے۔ ان کے وکیل اور قریبی دوست للت بندل کے مطابق اداکار کی حالت اب مستحکم ہے اور تمام ضروری طبی معائنے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، گووندا اپنے جوہو میں واقع گھر میں موجود تھے جب انہیں اچانک چکر محسوس ہوئے اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ اہلِ خانہ نے فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اداکار گووندا مشکل میں، بیوی سنیتا آہوجا کا بے وفائی اور ظلم کرنے کا الزام گووندا کے وکیل للت بندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا...
اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں، معززین علاقہ عرفان صدیقی کے بیٹے عمران صدیقی، نعمان صدیقی اور بھائی شاہد صدیقی اعظم نذیر تارڑ اور چوہدری سالک حسین، ناصر بٹ، سلیم مانڈوی والا اور دیگر سیاسی رہنما بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف عرفان صدیقی کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے عرفان صدیقی شائستہ، بردبار اور اعلیٰ ظرف شخصیت تھے۔ انہوں نے ملک کی فکری اور سیاسی تاریخ میں گہرا نشان چھوڑا۔ دوسری جانب نوازشریف نے...
کراچی میں نافذ کردہ ای چالان سسٹم کی ایک کے بعد ایک خامی سامنے آنے لگی ہے جس سے شہری شدید نفسیاتی دبائو اور پریشانی کا شکار ہونے لگے ہیں۔ای چلان سسٹم نے شہرقائد کے باسیوں کو نہ کردہ چالان کا قصوار ٹھہرانا بھی شروع کردیا ہے، کسی کو اس کی چوری شدہ گاڑی کا ای چلان بھیجا جا رہا ہے تو کسی کو ایک ہی روز میں پانچ پانچ ای چلان موصول ہو رہے ہیں، کوئی اس بات کی شکایت کرتا نظر آرہا ہے کہ اس کو کسی اور کی گاڑی کا ای چلان موصول ہوا ہے۔تازہ ترین واقعے میں شہری کو کسی اور کی گاڑی کا 10 ہزار روپے کا ای چلان اس کے گھر کے ایڈریس گلشن...
پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ انزیلہ عباسی نے کہا ہے کہ میں نے 22 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا، میں نے ماں سے بات کی کہ میں خود کماؤں گی اور آزاد زندگی گزاروں گی۔انزیلہ عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں یہ ایک مشکل بات تھی لیکن بعد میں ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوگئے، امی مجھ پر اعتماد کرنے لگیں، میرے گھر آتیں، کھانا لاتی تھیں اور ہم اچھا وقت گزارتے تھے، بعد میں جب انہوں نے کہا کہ اب تم زندگی میں سیٹ ہو جاؤ تو میں واپس ان کے ساتھ رہنے آگئی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ڈراموں میں تسلسل...
کراچی: معروف میزبان اور اداکارہ آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گمشدہ چیزیں واپس منگوانے کا دلچسپ واقعہ سنادیا۔ تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں گفتگو کے دوران آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ ایک بار گھر میں انکے پیسے اور چیزیں گم ہونے لگیں، مجھے کسی نے مشورہ دیا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب گھر میں جنات موجود ہوں، اُن سے بات کرو تو وہ چیزیں واپس چھوڑ جاتے ہیں۔ آمنہ ملک کے مطابق انہوں نے ایسا ہی کیا اور جنات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو بھی ہیں برائے مہربانی میری چیزیں واپس کردیں جس کے بعد شام تک مجھے میرے گمشدہ پیسے واپس مل گئے، اب جب بھی میری کوئی چیز گم ہوتی ہے تو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-9 کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد شیشہ والی مسجد کے قریب فائرنگ ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت 23 سالہ محمد شعیب اقبال ولد محمد اقبال خان کے نام سے کی گئی، مقتول پاکستان پیپلز پارٹی کا کارکن اور پیپلز پارٹی کے کارکن و ٹائو ن چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا کی شومل میڈیا ٹیم کا ممبر تھا۔ اورنگی ٹاؤن میں رات گئے فائرنگ کے ایک پرْاسرار واقعے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی، جب پیپلز پارٹی کے کارکن شعیب اقبال کو گھر کے قریب...
کراچی (نیوزڈیسک)ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان آمنہ ملک نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے غصے میں آکر جنات کو بھی ڈانٹ پلادی دی تھی، جس کے بعد جنات نے ان کے کھوئے ہوئے پیسے واپس لاکر دیے۔آمنہ ملک نے حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ اداکارہ نے گھر سے کھٹمل بھگانے کے حوالے سے بھی دلچسپ انکشاف کیا اور بتایا کہ انہوں نے کس طرح کھٹمل سے جان چھڑانے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ فیومیگیشن کروانے کے باوجود ان کے گھر سے کھٹمل نہیں جا رہے تھے، جس کے بعد ایک ملازمہ نے انہیں منفرد مشورہ دیا، جس پر انہوں...
لاہور(ویب ڈیسک) بیٹنگ ایپس کو پروموٹ کرنے پر مقدمات کا سامنا کرنے والے ڈکی بھائی کے بھائی ضیا ذوالفقار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عروب کو اس معاملے میں گھسیٹنا بند کیا جائے، بھابھی اور والدہ پہلے ہی شدید ذہنی اذیت کا سامنا کر چکی ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ضیا ذوالفقار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی گئیں کہ سعد کو سات سال قید اور ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ سعد سے جیل میں ملنے گئے تو وہ مسلسل دو دن سے رو رہا تھا اور کہنے لگا کہ یہ سب کیا چل رہا ہے، کیس اتنا بڑا تو نہیں۔ سعد کو گرفتار ہوئے تین ماہ...
پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گم ہوئی چیزیں واپس منگوانے کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں انہوں نے اک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے ایک انوکھا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’ایک مرتبہ میرے اپنے گھر میں ہی پیسے گم گئے تھے، اس سے قبل بھی میری روزانہ کوئی نہ کوئی چیز جیولری یا شرٹ گم رہی تھی، پہلے میرا شک اپنی کام والی ماسی پر گیا لیکن ایسا نہیں تھا‘۔اس کے بعد مجھے کسی نے بتایا کہ اکثرگھروں میں جنات گھومتے ہیں اور کچھ جنات کے بچے شرارتوں میں بھی ایسا کرجاتے ہیں لیکن اگر جنات اچھے ہوں اور ان سے بات کرو تو وہ چیزیں واپس چھوڑ جاتے ہیں ‘۔اداکارہ کے مطابق’ اس کے بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے مگر اگر یہی پانی آلودہ بوتل سے پیا جائے تو فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سکتا ہے۔حالیہ طبی تحقیقات اور ماہرین نے اس بات پر سخت تنبیہ کی ہے کہ گھروں، اسکولوں، اور دفاتر میں استعمال ہونے والی پانی کی بوتلیں اگر باقاعدگی سے صاف نہ کی جائیں تو وہ جراثیموں کی افزائش کا مرکز بن جاتی ہیں۔امریکا کی پٹسبرگ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی طبی ماہر مچل کنیپر کے مطابق پانی کی بوتلوں میں جراثیم ہمارے منہ اور ہاتھوں کے ذریعے پہنچتے ہیں، خاص طور پر بوتل کے نچلے حصے اور ڈھکن کے قریب جراثیم تیزی سے بڑھتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بوتلوں کی صفائی کا خیال نہ رکھا...
وزیرِ اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا، جہاں ان کے ساتھ بھارت سے آئے مذہبی وفد اور جتھیدار اکال تخت جیانی کلدیپ سنگھ بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ وفاقی و ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے۔ سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ہر مذہب کے ماننے والوں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کرتارپور راہداری حکومتِ پاکستان کی جانب سے سکھ قوم کو ایک تاریخی تحفہ ہے، لیکن بھارت نے اسے 7 مئی سے بند رکھا ہوا ہے، جو سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس...
تل ابیب کی ایک عدالت نے اسرائیلی فوج کی سابق پراسیکیوٹر جنرل یفات ٹومر یروشلمی کو گھر پر نظر بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی رہائی منظور کرلی ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق عدالت نے فیصلہ دیا کہ یروشلمی آئندہ 10 روز تک گھر پر نظر بند رہیں گی اور وہ صرف تحقیقاتی ادارے کو اطلاع دے کر اپنے وکیل سے ملاقات کے لیے گھر سے باہر جا سکیں گی، عدالت نے انہیں 55 دن تک کیس میں شامل دیگر افراد سے رابطہ کرنے سے بھی منع کردیا ہے۔ یہ معاملہ اسرائیل کے بدنامِ زمانہ صدی تائمان جیل سے شروع ہوا، جہاں بنائی گئی ایک ویڈیو جولائی 2024 میں منظرعام پر آئی تھی، فوٹیج میں اسرائیلی...
کاہنہ کی رہائشی مغوی خاتون فوزیہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت تفتیش کی جاتی تو معاملہ یہاں تک نہ پہنچتا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور کیس کی پیش رفت پر عدالت کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اس مقدمے کو انسانی اسمگلنگ کے زاویے سے بھی دیکھ رہی ہے، کیونکہ پنجاب پولیس اب تک 100 سے زائد بچیوں کو ہیومن ٹریفکنگ کے کیسز میں بازیاب کرا چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 214 افسران کی سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر، لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا انہوں نے مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں موسم سرما کے دوران بجلی کی فراہمی کو 10 گھنٹے تک محدود کرتے ہوئے اس سے زیادہ بجلی فراہم کرنے والے اہلکاروں کی تنخواہیں کاٹ دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ ریاستی بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ اب کسانوں کو دن میں صرف طے شدہ وقت تک بجلی فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس اور کسان تنظیموں نے ریاستی کمپنی کے اس فیصلے کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فصل کاشت کرنے والے کسان مشکلات کا شکار ہوں گے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
کراچی میں نمائش چورنگی بند ہونے سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا جس کی وجہ سے ہزاروں شہری رُل گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نمائش چورنگی بند ہونے کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہونے سے ہزاروں شہری بری طرح سے رل گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ نے ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایات کیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نشتر پارک میں مذہبی پروگرام کے باعث ایم اے جناح روڈ کیپری سینما سے نمائش چورنگی ، سولجر بازار سگنل نمبر 3 جانب بریٹو روڈ سے نمائش چورنگی اور پیپلز چورنگی سے جانب نمائش چورنگی...
ویب ڈیسک : غلط یا ڈپلیکیٹ ای چالان منسوخ کرنے کے لیے اب شہری گھر بیٹھے اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک نیا آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے شہری غلط یا ڈپلیکیٹ ای چالان منسوخ کرا سکتے ہیں اور اس کے لیے PSCA آفس جانے یا قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اتھارٹی نے بتایا کہ اگر کسی ڈرائیور کو ایک ہی خلاف ورزی پر متعدد چالان موصول ہوں، جو سسٹم یا تکنیکی خرابی کے باعث جاری ہوئے ہوں، تو وہ اب اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم...
ایئرکرافٹ انجینیئرز کے احتجاج کے باعث قومی ایئر لائن کے فلائٹ آپریشن میں بدستور خلل برقرار ہے، جس کے نتیجے میں بدھ کے روز بھی 7 پروازیں منسوخ جبکہ درجنوں میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق، ملک بھر میں مجموعی طور پر 39 پروازوں کی آمد و روانگی تاخیر کا شکار رہیں۔ قومی ایئر لائن کی 18 پروازیں طے شدہ وقت سے گھنٹوں تاخیر سے روانہ یا پہنچ سکیں، جب کہ 7 پروازیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: انجینیئرز کا احتجاج: پی آئی اے فلائٹ آپریشن متبادل ذرائع سے بحال لاہور اور کراچی کے درمیان قومی ایئر کی 2 پروازیں، پی کے 302 اور پی کے 303، منسوخ کی گئیں، جبکہ اسلام آباد سے گلگت...
پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں انٹروورٹ ہوں اور اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے مجھے انزائٹی محسوس ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ ایوارڈ شو کے دوران 8 ہزار لوگوں کو دیکھ کر میں گھبرا گئی تھی۔ حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اضطراب، بے چینی، گھبراہٹ کے حوالے سے بات چیت کی۔ View this post on Instagram A post shared by Onair Pragency (@onair.pr_agency) ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ انٹروورٹ ہونے کی وجہ سے بطور پرفارمر اکثر اضطراب محسوس کرتی ہوں بظاہر لوگوں کو پتہ نہیں چلتا لیکن جب میں اسٹیج پر ہوتی ہوں تو میرے ہاتھ خوف سے کانپ رہے...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نےٹیلی کام کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے پی ٹی اے نے نئی سکیورٹی ریگولیشنز پر اسٹیک ہولڈرز سے آرا بھی طلب کرلی ہیں۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے ڈیزاسٹرریکوری اور بزنس کنیکٹیویٹی پلان لازمی قرار دے دیاہے، جس کے بعد کسی سنگین سائبر واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پی ٹی اے کو دینا لازمی ہوگا۔ حکام کے مطابق ریگولیشنز ٹیلی کام سیکٹر کی سائبر سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ہر ٹیلی کام ادارہ چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسر تعینات کرے گا۔ کسی سنگین سائبر واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پی ٹی اے کو...
بالی وُوڈ اداکارہ سوناکشی سِنہا نے شوہر ظہیر اقبال اور سسرال والوں کے ساتھ اپنے رشتے اور رویوں سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ’دبنگ گرل‘ نے بتایا کہ شادی کے بعد سے وہ اپنے سسرال کے ساتھ ہی رہ رہی ہیں اور دونوں خاندان نہایت محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ سوناکشی سنہا نے معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران بتایا کہ شادی سے قبل ظہیر اقبال نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا میں سسرال کے ساتھ رہنا پسند کروں گی یا ایک الگ گھر میں؟ سوناکشی کے مطابق اُنہوں نے ظہیر کو فوری جواب دیا تھا کہ اگر تم کہیں الگ...
—فائل فوٹو ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر ہو گئی تھیں تاہم 4 پروازیں روانہ کر دی گئیں۔اس حوالے سے قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کو بحال رکھنے کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔ قومی ایئر کی اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 چھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 741 بھی 6 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ پشاور سے دبئی کی پرواز پی کے 283 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگئی۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر کی کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 761 بھی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبرگ رحمان آباد بلاک 5 کے ایک گھر سے 30 سالہ خاتون یاسمین اور 35 سالہ مرد خدا بخش کی گلا کٹی اور پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقتولہ یاسمین کی لاش کے گلے پر چاقو سے لگنے والے زخم ہیں جبکہ خدا بخش کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی جس سے موت کی نوعیت مشتبہ ہو گئی ہے۔ دونوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، اور پولیس نے قتل کے ممکنہ زاویوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کانگریس لیڈر نے بی جے پی پر غریبوں کی فکر نہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ کانگریس حکومت سماجی بہبود اور پسماندہ افراد کی رہائش کیلئے پابند عہد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست کرناٹک کے ہاؤسنگ منسٹر ضمیر احمد خان نے پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو مکان فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، جب کہ کانگریس کی زیرِ قیادت موجودہ حکومت نقدی کی کمی کے باوجود ہاؤسنگ پروجیکٹس کو منظوری دے رہی ہے۔ ہبلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ضمیر احمد خان نے کہا کہ سدارامیا کے وزیراعلیٰ کے طور پر سابقہ دور حکومت میں لوگوں کے لئے 100,000 سے زیادہ مکانات تعمیر کئے گئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ،راولپنڈی (صباح نیوز) ڈینگی کا پھیلا ئوجاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 42افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاروا چیکنگ کے دوران 185 پازیٹو ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی،اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 67 مریض زیرعلاج ہیں۔دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 19 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ۔محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1361 ہوچکی ہے،اس وقت راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28مریض زیر علاج ہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جڑواں شہروں میں ڈینگی کا پھیلاو جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 42افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران تئیس نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاروا چیکنگ کے دوران 185پازیٹو ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی،اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے67مریض زیرعلاج ہیں۔ دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 19افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی، محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1361ہوچکی ہے،اس وقت راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28مریض زیر علاج ہیں۔ روزانہ مستند...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ جو ہمارے ہاں جمہوریت کا ڈھونگ رچا ہوا ہے یہ درحقیقت موروثیت کا وہ شاخسانہ ہے کہ انسان زبانِ حال سے توبہ ہی کہے صاف نظر آتا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ ایک خاندانی سلطنت کا ایسا کھیل ہے جو پشت در پشت چلا آ رہا ہے۔ جمہوریت؟ یہ تو محض نام بڑے اور درشن چھوٹے والا معاملہ رہ گیا ہے۔ یہ تو ایک کھوکھلی ڈگڈگی ہے جسے پردے کے پیچھے بیٹھا کوئی خاندان اپنی مرضی سے بجاتا ہے، باہر سے نعرہ بلند ہوتا ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس مگر اندرونی حقیقت یہ ہے کہ جب دیکھو وہی پرانی دال وہی پرانا سالن یعنی باپ گیا تو بیٹا، بیٹا نہ ہو تو بھتیجا...
فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے مشہور لوو میوزیم میں ایک نہایت منظم ڈکیتی کے دوران نپولین کے عہد کے انمول شاہی زیورات چوری ہو گئے جس نے میوزیمز کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس کے شاہی زیورات کی چوری، جرمن کمپنی کے وارے نیارے ہوگئے! یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو کم از کم 3 نقاب پوش پیشہ ور چوروں نے لوو کے پہلی منزل پر واقع گیلری میں زبردستی داخل ہو کر قیمتی زیورات چرا لیے تھے۔ یہ کارروائی تقریباً 7 منٹ میں کی گئی جس کے دوران 8 زیورات چوری کرلیے گئے۔ چوری شدہ نو نایاب نوادرات میں ہار، بروچ اور تاج (ٹیارا) شامل ہیں جو کبھی شہنشاہ نپولین سوئم اور ملکہ یوجینی...
بھارت کے شہرچنئی میں پیر کے روز خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی جب سپر اسٹار رجنی کانتھ اور اداکار دھنش کو بم کی دھمکی دینے والے ای میلز موصول ہوئے۔ نا معلوم شخص کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں اداکاروں کے گھروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔ دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو حفاظتی طور پر گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلی تلاشی کے بعد کوئی مشکوک چیز برآمد نہ ہونے پر الرٹ ختم کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا پرواز کی تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے...
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت اور دھنوش کو گھر میں بم نصب کیے جانے کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں جس کے بعد چنئی پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تامل ناڈو پولیس کے مطابق ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو دو ای میلز موصول ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رجنی کانت اور دھنوش کے گھروں میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تینام پیٹ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ رجنی کانت کی رہائش گاہ پر حفاظتی جانچ کے لیے پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق پہلی ای میل پیر کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی کی گئی،...
شمالی کوریا نے پیلا سمندر (Yellow Sea) میں سمندر سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل فائر کیے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا پہنچنے سے چند گھنٹے قبل کیے گئے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے KCNA کے مطابق، میزائلوں نے 2 گھنٹے سے زیادہ پرواز کی اور اپنے اہداف کو درست نشانہ بنایا۔ مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے طاقتور ترین بین البراعظمی میزائل کی نمائش تجربات کی نگرانی اعلیٰ فوجی عہدیدار پاک جونگ چون نے کی، جن کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی دشمنوں کو شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیت دکھانے کے لیے کی گئی۔ جنوبی کوریا اور امریکا نے میزائل لانچ کا سراغ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
ٹریفک پولیس کے مطابق ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے ڈرائیونگ پر 4، کالے شیشوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32 اور غلط سمت پر 3 چالان ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ای چالان کے نفاذ کے بعد ابتدائی 6 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں۔ اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 1535، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 اور ہیلمٹ کے بغیر چلانے پر 507 چالان ہوئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق...
کراچی میں ای چالان کا نفاذ ہونے کے بعد 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان ہو گئے۔ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں۔ اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 1535، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 اور ہیلمٹ کے بغیر چلانے پر 507 چالان ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیامراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ سندھ ایک بار پھر فخر سے سب...
کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے باضابطہ افتتاح کے بعد مجموعی طور پر 2 ہزار 662 الیکٹرانک چالان جاری کر دیے گئے جن کی رقم ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ افتتاح کے بعد 6 گھنٹوں میں ہونے والے الیکٹرانک چالان کی تفصیلات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ ڈی آئی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے بتایا کہ صرف 6 گھنٹوں میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد کے چالان ہوئے۔ ٹریفک پولیس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے جس میں اووراسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے، اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4 اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 1535 چالان...
سٹی42: آزاد کشمیر میں وزیراعظم انوار الحق کے اسمبلی میں اکثریت سے محروم ہو جانے کے باوجود استعفیٰ نہ دینے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے حتمی مشاورت کا آغاز کر دیا۔ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوار کی نشاندہی ضروری ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت آج یہ فیصلہ کرنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئی کہ نیا وزیراعظم کسے نامزد کیا جائے۔ آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا، یہ فیصلہ کچھ گھنٹوں میں متوقع ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ پیپلز پارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی قیادت وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین اور چوہدری لطیف اکبر...
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ، الاصف اسکوائر قیوم آباد کالونی قبرستان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے مطابق پیر کی صبح مقتول صبح اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ گھر کے دروازے پر دستک ہوئی۔ جب مقتول کی اہلیہ نے دروازہ کھولا تو دو ملزمان زبردستی اندر داخل ہوئے اور سوئے ہوئے زرین خان پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ملزمان بعد ازاں موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ جاں بحق شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 25 سالہ زرین خان ولد...
راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید میں ایک گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارج کرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق، فوری اطلاع پر ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قابو میں کر لیا۔ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کوششوں سے آگ پھیلنے سے رک گئی۔ گھر والوں کے مطابق موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران اچانک آگ لگ گئی، مگر فی الحال آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ریسکیو آپریشن میں 3 ایمرجنسی گاڑیاں اور 8 اہلکار حصہ لے رہے تھے، جن کی تیز اور مؤثر کارروائی سے نقصان کم سے کم ہوا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی، ملک بھر میں لاکھوں صارفین گیس کنکشنز کے منتظر ہیں، ہماری حکومت نے ملک میں بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کیا تھا، پاکستان کی ترقی کے لے دن رات محنت کرنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل (آر ایل این) گیس کے گھریلو کنکشنز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ گیس کنکشنز کی فراہمی بہت بڑا عوامی مطالبہ تھا۔ 2022ء میں حکومت سنبھالی تو گیس...
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیس کنکشنز کی بحالی سے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھی اور اُس وقت حالات کے باعث صارفین سے معذرت کرنا پڑی۔شہباز شریف نے ماضی کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 20 گھنٹے سے زائد تھی، لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اندھیروں کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے...
والدہ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد ملزمان نے گھر آکر دھمکیاں دیں، جبکہ 24 اکتوبر کی درمیان رات 8 مسلح ملزمان نے گھر میں دھاوا بولا اور فائرنگ بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے 30 ستمبر کو مبینہ طور پر اغوا ہونے والی کالج کی 16 سالہ طالبہ کے کیس کی کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی، جبکہ ملزمان نے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون کی رہائشی 16 سالہ علیشاہ 30 ستمبر 2025ء کی صبح گھر سے معمول کے مطابق کالج کیلئے نکلی، تاہم وہ گھر واپس نہیں لوٹی۔ ابتدا میں والدین نے بچی کو تلاش کی تاہم کوئی کامیابی نہیں مل سکی، جس کے...
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے 30 ستمبر کو مبینہ طور پر اغوا ہونے والی کالج کی 16 سالہ طالبا کے کیس کی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی جبکہ ملزمان نے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون کی رہائشی 16 سالہ علیشاہ 30 ستمبر 2025 کی صبح گھر سے معمول کے مطابق کالج کیلیے نکلی تاہم وہ گھر واپس نہیں لوٹی۔ ابتدا میں والدین نے بچی کو تلاش کی تاہم کوئی کامیابی نہیں مل سکی جس کے بعد تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس کو مطلع کیا گیا جس پر پولیس نے والدین کو صبر کی تلقین کی اور یقین دہانی کرائی کہ بچی واپس آجائے گی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو...
پولیس اہلکاروں کے اغواء، زبردستی گھروں میں داخلے، جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کے بظاہر اغواء، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈائریکٹر کرائمز ایف آئی اے پولیس اہلکاروں کے اغواء میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیں۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ترنول اور تفتیشی افسر کے طرزِ عمل کی وضاحت کے لیے آئی جی اسلام آباد پولیس 28 اکتوبر کو طلب کر لیا اور ایس پی سی آئی اے کو حکم دیا کہ وہ لاہور سے پنجاب پولیس کے ہاتھوں فیملی کے مبینہ اغواء میں اپنے کنڈکٹ کے حوالے سے وضاحت کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس...
لاہور: حافظ آباد میں اکیس سال قبل گم ہوجانے والی ننھی عشرت بالآخر اپنے گھر والوں کو واپس مل گئی۔ سیف سٹی اتھارٹی کی ’’میرا پیارا‘‘ ٹیم نے ایک اور ناقابلِ یقین کامیابی حاصل کرلی، 21 سال سے گمشدہ عشرت کو بالآخر اس کے اہلِ خانہ سے ملادیا گیا۔ 2005 میں حافظ آباد سے لاپتہ ہونے والی ننھی عشرت 2025 میں اپنے گھر واپس لوٹ آئی۔ سیف سٹی کی ’’میرا پیارا‘‘ ٹیم نے عشرت کا انٹرویو ایدھی ہوم لاہور میں ریکارڈ کیا اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا۔ یہ ویڈیو دیکھ کر ایک محلہ دار نے عشرت کو پہچان لیا اور اس کی اطلاع اس کے بھائی کو دی۔ بھائی نے ویڈیو دیکھتے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ سے پہلی مرتبہ عام آدمی کو ریاست ماں کے جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھر کا ہدف پورا ہونے پر اظہار تشکر کیا اور گھر بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے 10 ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنے پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی ٹیم کو شاباش دی۔ کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل کیا گیا۔ ایک لاکھ 83 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرض جاری کیے گئے جس کے تحت 22ہزار305 گھر آباد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے سائنس دانوں نے توانائی ذخیرہ کرنے کے میدان میں ایک حیران کن پیش رفت کرتے ہوئے ایسا بیٹری سسٹم تیار کر لیا ہے جو نو ہزار گھنٹوں سے زیادہ عرصے تک فعال رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ سسٹم نہ صرف روایتی لیتھیم بیٹریوں سے زیادہ دیرپا ہے بلکہ اس میں آگ لگنے، لیک ہونے یا کارکردگی متاثر ہونے جیسے خطرات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں برقی گاڑیوں اور پاور گرڈز کے نظام کو نئی جہت دے سکتی ہے۔لیتھیم میٹل بیٹریوں کو طویل عرصے سے مستقبل کی توانائی کا ستون سمجھا جاتا ہے، لیکن ان میں موجود مائع الیکٹرولائٹس ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہے ہیں۔...
پاکستان شوبز کی اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ذہنی صحت کو بہتر کرنے کیلئے کئی دنوں تک تھیراپی سیشنز لیے ہیں۔ شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر بزنس وویمن بننے والی سابقہ اداکارہ کومل عزیز نے ایک حالیہ پروگرام میں بتایا کہ کیرئیر کے شروعات میں انہیں گھر والوں کی طرف سے اداکاری کرنے پر دباؤ کا سامنا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں گھر والوں کی طرف سے دباؤ کا سامنا اس لئے کرنا پڑا کیونکہ وہ ایک پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ وہ امریکا سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کر کے غلط کر...
ماضی کی معروف اسٹیج رقاصہ اور اداکارہ نرگس نے اپنے بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی تمام خواتین کو اپنے ہمراہ عمرہ کروایا۔ نرگس نے نیکی کے اس سفر کے دورام ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی مکہ مکرمہ میں ملاقات کی۔ اداکارہ نرگس کی زندگی میں تبدیلی اور مذہب کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان میں مولانا طارق جمیل کا اہم کردار رہا ہے۔ انسٹاگرام پر نرگس نے مولانا طارق جمیل سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ برقع پہنے ہوئے ہیں اور بالکل ایک الگ شخصیت نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں نرگس نے بتایا کہ میری خوش قسمتی تھی جب میں نے اپنا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ...
لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب حکومت کے اقدامات اور ہوا کی کم رفتار کے نتیجے میں آج لاہور میں ہوا کا معیار نسبتاً بہتر رہنے کا امکان ہے۔ مشرق سے مغرب کی طرف چلنے والی ہواؤں سے لاہور میں اے کیو آئی کی اوسط سطح 220 سے 240 کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ بھارت میں گزشتہ روز دیوالی پر آتش بازی اور پرالی جلانے سے پیدا ہونے والی سموگ ہواؤں کے ذریعے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں آلودگی کا سبب بنی تھی۔ پنجاب حکومت کے اینٹی سموگ آپریشن سے صورتحال کو کنٹرول کیا گیا جس کے اثرات آج لاہور میں بہتر ایئر کوالٹی کی صورت میں ظاہر ہوں گے، ہوا کی رفتار 3 سے 8 کلومیٹر...
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی کی قیادت اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں کے لیے اکساتی رہی، جبکہ اسلحے کے زور پر پولیس کی گاڑیاں چھیننے جیسے واقعات پیش آئے جنہیں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنگے فساد کو اسلام اور فلسطین کے نام پر جواز دینا نہ صرف گمراہ کن بلکہ مذہب کے تقدس کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ عظمٰی بخاری نے انکشاف کیا ٹی ایل پی کے احتجاج میں جھوٹی لاشوں کا پروپیگنڈا کیا گیا تاکہ عوامی ہمدردی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست نے ٹی ایل پی سے متعلق...
وہ نمک حراموںکے ووٹ لینا نہیں چاہتے، بھارتی وزیرکابیان سوشل میڈیا پر وائرل جو بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا اسے پاکستان بھیج دیا جائیگا،گری راج سنگھ کا خطاب بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی جانب سے مسلمانوں کو نمک حرام کہنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔بی جے پی کے سینیٔر رہنما اور وفاقی وزیر گری راج سنگھ نے بہار کے ضلع ارول میں 18 اکتوبر کو ایک جلسے کے دوران اپنے خطاب میں مسلمانوں کے حوالے سے کہا کہ وہ ’نمک حراموں‘ کے ووٹ لینا نہیں چاہتے، ان کا یہ بیان اگلے ہی روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔وائرل ویڈیو میں گری راج سنگھ نے اقلیتی برادری کے افراد کو تنقید...
نیو دہلی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ چترانگدا سنگھ نے اپنے مداحوں کو پریشان کن خبرسناتے ہوئے اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع دی ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ چترانگدا سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر جاری کی اور بتایا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔ چترانگدا سنگھ کی تصویر سامنے آتے ہیں مداحوں نے پریشانی کا اظہار کیا اور ان کے اچانک اسپتال میں داخلے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی۔ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے میں جلد ہی پہلے کی طرح چلنے پھرنے لگوں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں واضح نہیں کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات اور اس کے گردونواح میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات کی جانب نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 183 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف کی فضا قائم رہی اور لوگوں نے...
پشاور(نیوز ڈیسک)دیر لوئر میں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر کی فائرنگ سے 2 بھائی اور 2 بھابھیاں زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق لغڑئی میدان میں دہشت گرد کمانڈر انعام اللہ نے فائرنگ کی۔ دہشت گرد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم تلاش جاری ہے۔
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے پھر گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کی ہر انچ زمین براہموس میزائل کی رینج میں ہے اور ’آپریشن سندور‘ محض ایک ٹریلر تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ میں براہموس میزائل کے نئے یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ براہموس ہماری طاقت کی علامت ، بھارت اپنی سلامتی کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اعتماد اور تکنیکی خودکفالت کی علامت ہے۔
پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا ۔ اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں ۔ چالیس لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا ۔ میں ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں لیکن انتہای افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان نے ان تمام احسانات کو فراموش کرتے ہوئے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی جسکا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا ۔ افغانستان کو سوچنا چائیے کہ پاکستان اُسکا برادر اسلامی مُلک ہے لہٰذا کسی ایسے مُلک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشتگردوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔
معروف اداکارہ جویریہ سعود نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایک گھریلو ملازمہ ان کے گھر سے سونے کی چین، پرفیومز، گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیا کو ڈسٹ بن میں چھپا کر چوری کرتی رہی۔ جویریہ کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ چیزیں کہاں غائب ہو رہی ہیں، لیکن بعد میںخفیہ کیمرے چیک کرنے پر حقیقت سامنے آئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمہ نہایت ہوشیاری سے اشیاء کو کوڑے میں چھپاتی اور بعد میں نکال کر لے جاتی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے مختلف اوقات میں کئی گھریلو ملازم رکھے، جن میں سے کچھ نے ان کا اعتماد جیتا، لیکن کئی بار انہیں دھوکہ دہی، چوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بارپھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی کی دھمکی دیدی۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں خبردار کیاکہ حماس غزہ میں قتل عام بند کرے ورنہ امریکا کے پاس وہاں جاکر حماس کے خاتمے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس غزہ میں لوگوں کا قتل عام جاری رکھتی ہے تو غزہ میں گھس کر حماس کا خاتمہ کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں حماس کی جانب سے لوگوں کا قتل عام روکنا مصر میں طے شدہ معاہدے کا حصہ تھا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے حماس کو کس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سرکاری زمین کو قبضے سے بچانے کے لیے افغانوں کے خالی کیے گئے گھروں کو مسمار کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی ) غربی عرفان علی بلوچ کے مطابق سہراب گوٹھ میں افغانوں کے خالی کیے گئے گھروں کو منہدم کرنے کے لیے ایک بڑا آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی قبضہ کرنے والے عناصر کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ زمین سہراب گوٹھ کے قریب افغان کیمپ میں واقع ہے، جو 200 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے، جہاں افغانوں کے 3 ہزار گھر بنے ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی...
مہیما سنگھ نے سوال کیا کہ مودی اور امت شاہ اب تک وائی پورن کمار کے کنبہ سے ملاقات کرنے کیوں نہیں گے، کیوں انہوں نے اب تک یہ بھروسہ نہیں دلایا کہ حکومت دلتوں کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے دلت استحصال کے بڑھتے معاملوں کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ 11 سالوں سے مودی حکومت میں ہر سطح پر دلتوں کے وجود اور ان کے حقوق پر سخت حملہ ہو رہا ہے۔ یہ بیان نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر مہیما سنگھ نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر ماہ میں پیش آئے کئی سنگین دلت استحصال کے واقعات کے باوجود وزیر اعظم نریندر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 فلسطینی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسپتالوں میں لائی گئیں 16فلسطینیوں کی لاشیں ملبے سے ملی ہیں۔ جبکہ ایک فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کے مطابق اس طرح اسرائیلی حملوں میں 67 ہزار 938 فلسطینی شہید ہوئے۔ جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک لاکھ 70 ہزار 169 فلسطینی زخمی ہوچکے۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 45 نامعلوم فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کیں۔ ویب ڈیسک عادل سلطان