کراچی ای چالان سسٹم کا انوکھا کارنامہ، گھر میں کھڑی گاڑی کا ای چالان کردیا۔
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
کراچی میں نافذ کردہ ای چالان سسٹم کی ایک کے بعد ایک خامی سامنے آنے لگی ہے جس سے شہری شدید نفسیاتی دبائو اور پریشانی کا شکار ہونے لگے ہیں۔ای چلان سسٹم نے شہرقائد کے باسیوں کو نہ کردہ چالان کا قصوار ٹھہرانا بھی شروع کردیا ہے، کسی کو اس کی چوری شدہ گاڑی کا ای چلان بھیجا جا رہا ہے تو کسی کو ایک ہی روز میں پانچ پانچ ای چلان موصول ہو رہے ہیں، کوئی اس بات کی شکایت کرتا نظر آرہا ہے کہ اس کو کسی اور کی گاڑی کا ای چلان موصول ہوا ہے۔تازہ ترین واقعے میں شہری کو کسی اور کی گاڑی کا 10 ہزار روپے کا ای چلان اس کے گھر کے ایڈریس گلشن اقبال پر بھیج دیا گیا۔شہری فیصل ستار نے بتایا کہ اس کے پاس سوزوکی کلٹس گاڑی ہے جبکہ اس کو موصول ہونے والا چلان سوزوکی مہران گاڑی کا ہے۔شہری نے بتایاکہ مہران گاڑی کبھی اس کے زیر استعمال نہیں رہی اس کی ملکیت کلٹس گاڑی ہے جس کا رنگ سلور ہے جبکہ ای چلان میں دکھائی گئی گاڑی کا رنگ سرخ اور وہ مہران ہے۔متاثرہ شہری نے مزید انکشاف کیا کہ گزشتہ کئی ماہ سے گاڑی اس کے زیراستعمال ہی نہیں اس کی گاڑی گھر پر کھڑی ہے اور متواتر کھڑی رہنے کی وجہ سے اس کی بیٹری بھی ڈیڈ ہو چکی ہے۔شہری فیصل ستار نے بتایا کہ جب اس نے شک پر ایکسائز کی ویب سائٹ پر بھیجے گئے ای چلان کی گاڑی کی تصدیق کے لیے اس کا رجسٹریشن نمبر ڈالا تو دلچسپ انکشاف ہوا کہ اے ایس ایف 813 نمبر کی گاڑی مہران ماڈل 2003 ہی ہے اور گاڑی مس مون لائٹ انڈسٹریز کے نام رجسٹرڈ ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ان کی گاڑی کا نمبر اے ایس ایف 613 اور ماڈل 2004 ہے، ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والی مہران گاڑی کی نمبر پلیٹ درسٹ طریقے سے ریڈ نہیں کی گئی اور گاڑی نمبر اے ایس ایف 813 کے بجائے اے ایس ایف کے 613 کے مالک کو 10 ہزار روپے کا ای چلان بھیج دیا گیا۔شہری نے کہا کہ جب وہ شکایت لیکر ٹریفک پولیس کے سہولت سینٹر پہنے تو ان سے کہا گیا کہ اس کا کیس کمیٹی کو بھیجا جائے گا جس کے بعد فیصلہ ہوگا۔فیصل ستار نے کہا کہ وہ ایک پرائیویٹ فرم میں ملازم ہے اور دس ہزار روپے کی بڑی رقم کا ناجائز ای چلان موصول ہونے کے بعد شدید ذہنی دبائو کا شکار ہے۔انہوں نے کہا وہ شدید پریشان ہے کہ اس نئی مصیبت سے جان چھڑانے کے لیے اس کو سرکاری دفاتر کے نجانے کتنے چکر کاٹنے پڑیں، کیونکہ سارے ثبوت موجود ہونے کے باوجود اس کو آئندہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اے ایس ایف کا ای چلان کی گاڑی گاڑی کا
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری کے باہر کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، ایک افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ویب ڈیسک: اسلام آباد کچہری کے باہر پارک گاڑی میں سلینڈر دھماکا، سلینڈر دھماکا کی زد میں آکر ایک شخص جان بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔ گیس سلنڈر دھماکے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکہ کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے باعث زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
خیال رہے کہ پولیس نے کچہری کو خالی کروا کے عدالتیں بند کروا دی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔