نئی دہلی : لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں زورداردھماکا‘8افراد ہلاک ‘متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک او رمتعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں دھماکا ہوا ہے، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ دھماکے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگی جسے بجھادیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے سے 13 افراد ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا انتہائی طاقتور تھا جس کے نتیجے میں 5سے 6 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر مزید 7 سے 8 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی اور اس کے اثر سے آس پاس کی اسٹریٹ لائٹس اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ یہ دھماکا لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے پاس ہوا جو ایک مصروف علاقہ ہے جہاں ہمیشہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز بہت تیز تھی، جس کے بعد لوگ گھبرا کر دوڑنے لگے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے کے مطابق کے قریب
پڑھیں:
ایکواڈور کی جیل میں خوفناک خونی تصادم، 31 قیدی ہلاک
کویٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں واقع مچالا جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق جیل میں صبح کے وقت قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد فائرنگ سے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق ہنگاموں کے بعد 27 مزید لاشیں جیل کے مختلف حصوں سے برآمد ہوئیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔
جیل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پا لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ہلاکتوں کی اصل وجوہات اور تشدد کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ ایکواڈور کی جیلوں میں گزشتہ چند برسوں کے دوران قیدی گروپوں میں خونریز جھڑپوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جنہیں ملک کے منظم جرائم اور منشیات مافیا سے جوڑا جاتا ہے۔