معروف بالی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گووندا ایک اچھے بیٹے اور بھائی تو ہیں لیکن ایک اچھے شوہر بالکل بھی نہیں اور میں اگلے جنم میں ان کو شوہر کے طور پر دیکھنا نہیں چاہتی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے اپنی ازدواجی زندگی، گووندا کی ماضی کی غلطیوں اور ایک اسٹار کی بیوی ہونے کی مشکلات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو یہ جاننا چاہیے کہ خود پر قابو کیسے رکھنا ہے۔ جوانی میں سب غلطیاں کرتے ہیں، ہم دونوں نے بھی کیں لیکن ایک عمر کے بعد غلطیاں کرنا اچھا نہیں لگتا۔

اداکار کی اہلیہ نے مزید کہا کہ اختلافات کے باوجود ان کے بچوں سے محبت نے انہیں مضبوط رکھا، ان کا کہنا تھا کہ گووندا کی سوچ الگ ہے اور میری سوچ  الگ ہے، میں آج صرف اپنے بچوں کی محبت کی وجہ سے زندہ ہوں، ہمیشہ محسوس کرتی ہوں کہ میرے بچے صرف مجھ سے ہی پیار کرتے ہیں۔

سنیتا آہوجا کا کہنا تھا کہ گووندا ہیرو ہیں، وہ بیویوں سے زیادہ ہیروئنوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ ایک اسٹار کی بیوی بننے کے لیے عورت کو بہت مضبوط ہونا پڑتا ہے، دل کو پتھر کا بنانا پڑتا ہے اور مجھے یہ بات سمجھنے میں 38 سال لگے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ گووندا بہت اچھے بیٹے اور بھائی ہیں لیکن اچھے شوہر بالکل بھی نہیں، میں ان کو  اگلے جنم میں بھی شوہر کے طور پر نہیں دیکھنا چاہوں گی۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

فراہمی آب کا ’کے فور منصوبہ‘ مزید تاخیر کا شکار، 2029ء تک مکمل ہونے کا امکان

12 سال پہلے یہ منصوہہ 25 ارب روپے مکمل ہو جانا تھا، تاہم اب اس کی لاگت 200 ارب روپے سے زائد ہو چکی ہے اور آنے والے وقت تخمینی لاگت میں مزید اضافہ کا بھی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اضافی پانی کا منصوبہ ’کے فور‘ کی تکمیل میں مزید تین سال لگ سکتے ہے، جبکہ منصوبے کا اصل کام تو ابھی شروع ہی نہیں ہوا، جب وہ ہوگا تو شہر کی مرکزی سڑکیں متاثر ہوگی، حکام نے بتایا کہ 12 سال پہلے یہ منصوہہ 25 ارب روپے مکمل ہو جانا تھا، تاہم اب اس کی لاگت 200 ارب روپے سے زائد ہو چکی ہے اور آنے والے وقت تخمینی لاگت میں مزید اضافہ کا بھی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانی کی طلب 1 ارب 20 کروڑ گیلن ہے، جبکہ رسد 65 کروڑ گیلن ہے شہر کو مزید پانی فراہم کرنے کیلئے کے فور منصوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا، لیکن حکومتین تبدیل ہوتی رہی لیکن یہ منصوبہ 20 سال سے زیر التواء ہے۔ 2014ء میں اس منصوبے کو وفاق اور سندھ حکومت نے مل کر بنانا تھا، جس کی لاگت 25 ارب روپے بتائی گئی تھی لیکن پھر کھٹائی میں پڑ گیا، تاہم پھر اس کو واپڈا کو دیا گیا اور اس کی مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن بھی دی گئی لیکن اس میں مکمل نہیں ہو سکا۔ کئی ڈیڈ لائن گزر گئیں لیکن منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا، تاہم اب وفاقی وزیر احسن اقبال نے دسمبر 2026ء کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

کے فور منصوبہ 2026ء میں بھی مکمل نہیں ہو سکے گا، اس کی مکمل ہونے کا امکان 2029ء کی جنوری تک ہے۔ کے فور منصوبے پر وفاق کی جانب سے تین کام کئے جانے ہیں، جن میں ٹراسمیشن لائن، پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ بنانے کے کام کی ذمہ داری ہے، جبکہ سندھ حکومت کے پاس چار کام کرنے تھے، اس میں اراضی مہیا کرنا، آگمینٹیشن، الیکٹرک سپلائی اور اری گیشن کی ذمہ داری تھی، جو کینچھر جیل سے پانی فراہم کرنے میں مدد کریگا۔ اس منصوبے کا ابھی بہت کام کرنا باقی ہے، آگمیٹیشن کا نیپا سے حسن اسکوائر کا نومبر 2025ء سے اب تک کام مکمل نہیں ہوسکا، بلکہ بین الاقومی مالیاتی ادارے نے اس کو غیر معیاری قرار دے دیا ہے اور ابھی تو بہت کام باقی ہے، جب یہ لائنیں شہر کی مرکزی راستوں میں ڈالی جائیں گی اس وقت شہریوں کو آمدورفت میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سٹیٹ بنک کے بھائی آصف جاوید انتقال کر گئے
  • کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • فراہمی آب کا ’کے فور منصوبہ‘ مزید تاخیر کا شکار، 2029ء تک مکمل ہونے کا امکان
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود