وفاقی محتسب نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا) نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا۔
فوسپا کی مدد سے خاتون کو وہ جائیداد واپس ملی جس کے بارے میں وہ لاعلم تھیں، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے بیوہ کو اُس کا حق جائیداد واپس دلوا دیا، شوہر کے انتقال کے بعد رشتہ دار نے خاتون کی جائیداد پر قبضہ کرلیا تھا۔
جائیداد کا علم ہونے پر مہوش طاہر نے فوسپاہ سے رجوع کیا تھا ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شوہر کے انتقال کے بعد جائیداد پر رشتہ دار نے قبضہ کر لیا،قبضہ کی گئی جائیداد کا کرایہ بھی رشتہ دار وصول کر رہا تھا۔
ترجمان فوسپاہ نے کہا کہ مہوش طاہر کے پاس جائیداد سے متعلق کوئی دستاویز یا معلومات نہیں تھیں، خاتون کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ جائیداد کہاں واقع ہے۔
فوسپا نے سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے تعاون سے جائیداد کی دستاویزات تک خاتون کی رسائی ممکن بنائی، فوسپا نے بیوہ خاتون کو اُس کا جائز اور شرعی حق دلوا دیا۔
وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے کہا کہ کئی خواتین، خاص طور پر بیوائیں، اپنی جائیداد یا وراثت کے بارے میں مکمل معلومات نہیں رکھتیں، فوسپا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کوئی بھی عورت صرف لاعلمی یا وسائل کی کمی کے باعث اپنے حق سے محروم نہ رہے۔
فوزیہ وقار نے کہا کہ جائیدادوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل اور آسانی سے دستیاب بنایا جائے تاکہ خواتین اپنے حقوق خود حاصل کر سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی محتسب جائیداد کا خاتون کو دلوا دیا نے بیوہ
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز