اپوزیشن لیڈر کی تقرری: سپیکر قومی اسمبلی کی اسپیشل سیکرٹری شعبہ قانون سازی سے مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر کی تقرری: سپیکر قومی اسمبلی کی اسپیشل سیکرٹری شعبہ قانون سازی سے مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا معاملہ ،ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے پر قومی اسمبلی کے اسپیشل سیکرٹری شعبہ قانون سازی سے مشاورت جاری ہے۔اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کے معاملے پر قانونی پہلو کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کے معاملے پر عدالت میں سپیکر قومی اسمبلی کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔شبلی فراز کے اس میں سپیکر قومی اسمبلی کو غلطی سے فریق بنایا گیا۔پی ٹی ائی نے شبلی فراز کے عدالت میں سپیکر کو فریق بنانے سے متعلق درخواست واپس لے لی ہے۔پی ٹی ائی سپیکر قومی اسمبلی کو عدالت میں فریق بنانے سے متعلق درخواست واپس لینے کی کاپی قومی اسمبلی سیکریٹ کو جمع کرائے گی۔قومی اسمبلی سیکریٹ جلد از جلد اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے پر غورکررہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخطے میں قیام امن کے لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں: خواجہ آصف خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں: خواجہ آصف آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، یہ صوبائی خودمختاری پر ڈاکا ہے: وزیر اعلی پختونخوا جولائی تا ستمبر بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 79 ارب روپے بڑھ گیا اسرائیلی وزیر نے نیویارک کے نومنتخب مسلم میئر کو حماس کا حامی قرار دیدیا ڈھائی لاکھ افراد جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف، زیادہ تر افغان شہری نکلے ایف بی آر کا مینول ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کیلئے خصوصی سہولیات کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر
پڑھیں:
پشاور، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیشل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں امن و استحکام کا جائزہ
پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپیشل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس سات گھنٹے تک جاری رہا جس میں صوبے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضروریات اور تعاون کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم نے اجلاس کے دوران بتایا کہ کمیٹی کا بنیادی مقصد صوبے میں پائیدار امن قائم کرنا، عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا اور مسائل کا حل افہام و تفہیم کے ذریعے تلاش کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی تمام سیاسی قوتیں امن و استحکام کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔
اراکین اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اجلاس کے دوران شرکاء کو صوبے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
اسپیکر نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ کمیٹی کا اگلا اجلاس آئندہ چند روز میں منعقد کیا جائے گا تاکہ صوبے میں امن و استحکام کے قیام کی مزید کوششیں تیز کی جا سکیں۔