دوحہ؛ خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو کی محترمہ شیخہ موزا بنت ناصر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان کی خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی قطر فاؤنڈیشن میں محترمہ شیخہ موزا بنت ناصر سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران تعلیم، صحت، اختراع اور خواتین کے بااختیار ہونے کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو نے شیخہ موزا بنت ناصر کی تعلیم اور انسانی ترقی کے فروغ میں بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے ایجوکیشن ابوو آل (EAA) کے پاکستان میں 13 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں قابلِ قدر خدمات کی بھی تعریف کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
خاتونِ اوّل نے پاکستانی جامعات اور قطر فاؤنڈیشن کے درمیان اشتراک بڑھانے کی تجویز پیش کی۔
شیخہ موزا بنت ناصر نے پاکستانی طلبہ کی کارکردگی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی شمولیت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
خاتونِ اوّل نے شیخہ موزا کے فلسطین کے حق میں مؤقف اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، ناصر شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
روہڑی میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں ملک اور صوبے کے خلاف کوئی بھی بات قابل قبول نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں ہوگا، ترمیم میں کسی قسم کی کوئی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسائل انتشار کی سیاست کی وجہ سے ہیں، پی ٹی آئی پُر امن جماعت بنے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں، سہیل آفریدی کا فرض ہے، وہ اپنے صوبے کے عوام کو محفوظ بنائیں۔