ملازمین کا تحفظ اور وقار بہر صورت یقینی بنائیں گے ، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-10
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی ریلوے ملازم کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا،پاکستان ریلوے اپنے ملازمین کے تحفظ اور وقار کو بہر صورت یقینی بنائے گا کیونکہ ریلوے ملازمین کا احترام ادارے کی عزت اور وقار کا مظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت ریلوے میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ٹرینوں کی بروقت روانگی، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اور ریلوے ٹریکس کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سسٹم اپ گریڈیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چند روز قبل گجرات ریلوے پھاٹک پر گیٹ مین محمد افضل پر ہونے والے تشدد کے واقعے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے ریلوے پولیس کی بروقت کارروائی پر اسے خراج تحسین پیش کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے پولیس نے ملزم شمس عباس کو گرفتار کر کے تھانہ ریلوے پولیس وزیرآباد میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔