کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی حراست میں مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ایس آئی یو حکام کے مطابق پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ نوجوان عرفان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی اور اس کے جسم پر تشدد کے نشان موجود نہیں تھے۔

ایس آئی یو حکام نے بتایا کہ عرفان کو حساس مقامات کی تصویریں بنانے پر حراست میں لیاگیا تھا جس کے ساتھ اس کے تین ساتھیوں کو بھی پکڑا گیا، باقی تین افراد سے تفتیش اور ان کا میڈیکل مکمل ہونےکے بعد رہا کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے نے سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع کی 72 تحصیلوں کو موضع جات کے لحاظ سے آفت زدہ قرار دیدیا 

حکام کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے اسپتال میں لاش موجود ہونےکی وجہ سے اس پر نشانات پڑے تاہم پولیس کی کوئی غفلت ثابت ہوئی تو مقدمہ درج کیاجائےگا۔حکام نے مزید بتایا کہ عرفان کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی موجودگی میں کروایاگیا اور پوسٹ مارٹم کی مکمل رپورٹ آنے پر تفصیلات سامنےآئیں گیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سبق یاد نہ کرنے پر نجی اسکول کے استاد کا طالب علم پر بدترین تشدد، جسم پر نشانات پڑ گئے

راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔  واقعہ کلر سیداں کے نجی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طالب علم کے جسم پر نشانات اور نیل پڑ گئے۔پانچویں کلاس میں پڑھنے والے متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہیں تھا اس لیے استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے اور استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کا کہنا ہےکہ طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے جب کہ متعلقہ استاد کے خلاف قانونی کارروائی والدین کا استحقاق ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پولیس کے زیر حراست نوجوان کی ہلاکت، ایس آئی یو حکام کا بیان بھی سامنے آگیا
  • کراچی‘ ایس آئی یو کے زیرحراست نوجوان جاں بحق‘ تشدد کے نشانات
  • کراچی؛ پی آئی بی کالونی میں بے روزگاری سے تنگ 25 سالہ نوجوان کی خودکشی
  • کراچی: ایس آئی یو پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، جسم، چہرے، کمر پر تشدد کے 7 نشانات
  • وزن گھٹانے والی دوا ہارٹ اٹیک یا فالج کے خطرات کو کم کرسکتی ہے: تحقیق
  • کراچی: پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک، 3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکارمعطل
  • بہاولپور سے پہلی بار کراچی گھومنے آیا نوجوان پولیس تشدد سے جاں بحق
  • سبق یاد نہ کرنے پر نجی اسکول کے استاد کا طالب علم پر بدترین تشدد، جسم پر نشانات پڑ گئے
  • ملک میں انٹرنیٹ کیبل فالٹ مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا ہے: سیکرٹری آئی ٹی کا اعتراف