افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی، شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
--فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی، حکومت ہمارے ساتھ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے شیڈول بنالے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ افغان مہاجرین خود جارہے ہیں، لیکن ابھی راستے بند ہیں، افغان مہاجرین اپنی جائیداد فروخت کر رہے ہیں۔
تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا مطالبہ اچھا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پر تین چار دن لوگ بھوکے پیاسے پڑے رہتے ہیں، اس سے غلط پیغام جاتا ہے۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہورہا ہے اس بارے میں علم نہیں ہے، بیرسٹر گوہر بھی اس سے لاعلم ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ بانی پی ٹی آئی اور ہمارے نام پر دکان چمکا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شوکت یوسفزئی نے یوسفزئی نے کہا افغان مہاجرین کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان، شوکت خانم کے ڈاکٹرز سے طبی معائنے کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی کا شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ذریعے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کچھ طبی مسائل کا سامنا ہے، عدالت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے موجودہ حکومت کے کہنے پر سزا دی۔
دوسری جانب درخواست میں استدعا کی گئی انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے شوکت خانم ہسپتال سے طبی سہولیات کی اجازت دی جائے۔