رواں سال کے آخری سپر مون کا نظارہ آج کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سال 2025 کا آخری سپر مون آج ہوگا، پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
سپارکو کے مطابق سپر مون اُس وقت بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار کے زمین سے قریب ترین مقام پر پہنچے اور اسی وقت مکمل طور پر روشن بھی ہو، قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں قدرے بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔
سپارکو کے اعلامیے کے مطابق سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.
اس دوران چاند کا زمین سے فاصلہ تقریباً 357,218 کلومیٹر ہوگا، جس کے باعث یہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ فلکیات کے شائقین پاکستان بھر میں 4 اور 5 دسمبر کی پوری رات اس شاندار منظر کو بآسانی دیکھ سکیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بارشوں کا نیا سلسلہ جلد شروع ہوگا؛محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کے جلد شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا۔دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں واضح اضافہ ہوگیا ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائی ہوئی ہے جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے اس نئے سلسلے کے سبب دسمبر میں بارشوں کا پہلا بھرپور اور مسلسل جاری رہنے والا مرحلہ شروع ہونے کی توقع ہے، جو وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہ سکتا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرد ترین مقام اسکردو رہا.جہاں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا۔کوئٹہ میں منفی 4، پشاور میں 2، اسلام آباد میں 3، لاہور میں 7 جبکہ کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔