امریکا اور اسرائیلی رجیم کو اپنی جارحیتوں کا جواب دینا ہوگا، ایران
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
نمائندے نے ایران کی صنعت پر عائد یکطرفہ قہری اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات اور ان کے سرحد پار اثرات نے بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جو اقوام متحدہ کے منشور اور یونیدو کے مقاصد کے سراسر منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں ایران کے سفیر نے اقوام متحدہ کی صنعتی ترقیاتی تنظیم (یونیدو) کی جنرل کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے امریکا اور صہیونی رجیم کی جانب سے ایران کے صنعتی ڈھانچے پر حملے کی جانب اشارہ کیا اور زور دیا کہ جارح قوتوں کو اپنی جنایات کا جواب دینا ہوگا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے شعبۂ خارجہ امور کے مطابق، علیرضا عنایتی، سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر، نے 5 آذر کو یونیدو کی 21ویں جنرل کانفرنس میں ایران کی نمائندگی کرتے ہوئے گروپ 77 اور چین کے بیان، نیز ہم فکر ممالک کے گروپ کے بیان میں یونیدو کے رکن ممالک پر یکطرفہ زورآور اقدامات کی مذمت کی گئی تھی، اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ عنایتی نے زور دیا کہ صہیونی رژیم نے امریکا کی شراکت سے ایران کے عوام اور صنعتی تنصیبات پر حملہ کیا، جو ایک کھلی جارحیت تھی اور اس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ افراد، جن میں خواتین، بچے، سائنس دان اور صنعتی شعبے کے کارکنان شامل ہیں، شہید ہوئے یا زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو ان جنایات کے لیے جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ ایران کے نمائندے نے ایران کی صنعت پر عائد یکطرفہ قہری اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات اور ان کے سرحد پار اثرات نے بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جو اقوام متحدہ کے منشور اور یونیدو کے مقاصد کے سراسر منافی ہے۔ آخر میں ایرانی سفیر نے پائیدار صنعتی ترقی کے فریم ورک کے تحت یونیدو کی سرگرمیوں کے لیے ایران کی مستقل اور بھرپور حمایت پر زور دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان نے بھرپور ساتھ دیا، علی لاریجانی
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان نے بھرپور ساتھ دیا، دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑیں بہت گہری اور پرانی ہیں۔ دونوں ممالک کے مفادات مشترکہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے غیور عوام کے لیے آیت اللہ خامنہ ای کا سلام لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کی حکومت، عوام، پارلیمان اور مسلح افواج کا تہہ دل سے شکر گزار ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان نے ہر سطح پر ایران کا بھرپور ساتھ دیا اور دفاع میں مدد فراہم کی۔
علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیل کے خلاف بھرپور موقف اپنایا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑیں بہت گہری اور پرانی ہیں۔ دونوں ممالک کے مفادات مشترکہ ہیں، دینی اور ثقافتی لحاظ سے بھی یہ ممالک قریب ہیں، اور پاکستان کا قومی ترانہ بھی فارسی زبان میں ہے۔
اقتصادی و صنعتی تعلقاتانہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو طاقتور علاقائی ممالک ہیں جو خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ صدر مسعود پزیشکیان کے پاکستان کے دورے کے بعد دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کافی کوششیں جاری ہیں۔ چونکہ پاکستان زرعی ملک ہے، اس لیے ایران نے ترجیحی بنیادوں پر پاکستان سے زرعی مصنوعات خریدنے کی ہدایت دی ہے۔ صنعتی شعبے میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرکعلی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کی کوئی حد نہیں ہے، اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے یکساں اور مضبوط عزم رکھتے ہیں۔
خطے کی سیکیورٹی صورتحالخطے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قطر اور اسرائیل پر حملوں کے بعد سیکیورٹی ماحول ضرور بدلا ہے، لیکن یہ تمام واقعات کسی ایک ملک کی کارروائی نہیں بلکہ امریکی منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد علاقائی ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ امریکی مطالبات کے سامنے جھک جائیں۔ ایران اور پاکستان پہلے سے جانتے تھے کہ خطے میں کشیدگی کے پیچھے کون ہے، اسی لیے دونوں ممالک نے باہمی مفادات اور علاقائی سلامتی کے لیے بھرپور رابطے رکھے۔
مسلم ممالک کا اتحادانہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد خطے کے کئی ممالک، خصوصاً سعودی عرب، یہ سمجھنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ انہیں اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے۔ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور پاکستان کے ساتھ معاہدوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کا قبلہ، کعبہ، نبی اور کتاب ایک ہے، اس لیے اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
اسلامی انقلاب اور امت مسلمہایرانی رہنما نے کہا کہ اسلامی انقلاب کا بنیادی مقصد امت مسلمہ کے درمیان اتحاد پیدا کرنا اور ان کی اجتماعی قوت کو مضبوط بنانا ہے، اور ایران اسی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
پاکستان کا ایران کی حمایت میں کردارانٹرویو میں جب ایران و اسرائیل تنازع کے دوران پاکستان کے کردار کے بارے میں سوال کیا گیا، تو علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان نے سیاسی، سفارتی اور عوامی سطح پر ایران کی بھرپور حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا ایک بار پھر پاکستان سے اظہار تشکر، صدر مملکت سے سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات
پاکستانی عوام نے ایران کے دفاع کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالیں، جسے ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر نے ایران کے مؤقف کی حمایت میں مثبت مشاورت فراہم کی، جس پر ایران شکر گزار ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی ایران کے حق میں واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کیا، جبکہ پارلیمنٹ نے بھی ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کی۔
ابراہیم معاہدہ اور فلسطینسوال کیا گیا کہ اگر سعودی عرب ابراہیم معاہدے کا حصہ بنتا ہے، تو ایران بھی اس پر غور کر سکتا ہے؟ کیا پاکستان بھی اس کا حصہ بن سکتا ہے؟
علی لاریجانی نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے۔ چند سال قبل اسلامی انقلاب کے رہنما نے کہا کہ فلسطینی عوام کو انتخابات کے ذریعے فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ کس قسم کی حکومت چاہتے ہیں۔ یہ بنیادی اصول ہے۔ اگر وائٹ ہاؤس میں فلسطینی عوام کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے تو یہ ان کے فیصلے کو تھوپنے کے مترادف ہے۔ فلسطینی عوام خود فیصلہ کرنے کے اہل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں غزہ جیسے مناظر، ہر طرف تباہی
انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے خطے میں مسائل بڑھ گئے ہیں، عراق میں بھی ایسا ہوا جس سے عوام کو نقصان پہنچا۔ اگر فلسطینی عوام کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے دیا جائے تو یہ بہترین حل ہوگا۔ کسی بھی بیرونی منصوبے کی مخالفت بنیادی ہے کیونکہ ایک دن وائٹ ہاؤس پاکستان کے عوام کے بارے میں بھی فیصلہ کر سکتا اور وہ مطمئن نہیں ہوں گے۔ فلسطین کے حوالے سے بھی یہی اصول صادق ہے۔
غزہ امن معاہدہعلی لاریجانی نے کہا کہ حال ہی میں غزہ امن معاہدہ طے پایا ہے اور کچھ نکات عملی طور پر نافذ کیے جا سکتے ہیں جیسے قیدیوں کا تبادلہ۔ کچھ نکات فلسطینی عوام کی مدد سے بھی نافذ کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم اگر اقدامات غلط طریقے سے کیے گئے تو مسائل پیدا ہوں گے۔
غزہ کا انتظام فلسطینی عوام کے پاس ہونا چاہیے اور حفاظتی فورس صرف سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کو مرکزی جنگی محاذ قرار دے دیا، غزہ ثانوی ترجیح بن گیا
انہوں نے کہا کہ اگر یہ اصول صحیح طریقے سے نافذ کیا جائے تو عملی معاہدہ ممکن ہے، لیکن اگر نظرانداز کیا گیا تو مسائل پیدا ہوں گے۔ پاکستان، ترکی یا انڈونیشیا کی فوجی فورسز اگر اندرونی مداخلت کے لیے بھیجی جائیں تو لڑائی ہو سکتی ہے۔ لیکن صرف سرحدوں کی حفاظت کے لیے تعینات کی جائیں تو معاہدہ قائم ہو سکتا ہے۔
حماس اور عراق کی مثالعلی لاریجانی نے کہا کہ کچھ نکات، جیسے حماس کو ختم کرنا، غیر عملی ہیں۔ حماس فلسطین اور غزہ کا حصہ ہے اور اسے ختم کرنا ممکن نہیں۔ عراق میں امریکی قبضے کے دوران بھی ایسے ہی مسائل پیدا ہوئے تھے۔
ایران اور جوہری پروگرامعلی لاریجانی نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنانا چاہتا لیکن جوہری پروگرام پر کام جاری رہے گا۔ ایران ہزاروں ماہرین کے ذریعے اپنے سرحدی تحفظ کو یقینی بنا رہا ہے۔ اسرائیل ایران کے سائنسدانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، لیکن ایران ہر دباؤ کا مقابلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ کے بعد مذاکرات کی بات کر رہا ہے، لیکن اگر جنگ سے مسئلہ حل نہ ہوا تو اب مذاکرات کا مقصد کیا ہے؟ ایران حقیقی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن وہ مذاکرات قبول نہیں کرے گا جس کا نتیجہ پہلے سے طے شدہ ہو۔
پاکستان اور افغانستان کے تنازععلی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع خطے کے لیے خطرہ ہے۔ دہشت گردی کی سرگرمیاں دونوں ممالک اور پورے خطے کے لیے خطرناک ہیں۔ ایران اس مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن ثالثی کرے گا اور امن کے لیے تعاون کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے امکانات موجود ہیں، یہ معاملہ آسان نہیں بلکہ پیچیدہ ہے، افغانستان میں بعض گروپس کی تاریخی اور نظریاتی پس منظر کی وجہ سے حل کے لیے گہری سوچ کی ضرورت ہے۔
ایران نے اپنے حصے کا کام مکمل کرلیاانہوں نے کہا کہ ایران پاکستان تعلقات کے امکانات روشن ہیں اور دونوں ممالک کے مفاد میں یہ تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔ ایران کی جانب سے گیس پائپ لائن کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنا حصہ مکمل کر لیا ہے اور پاکستانی بھائی بھی آگے بڑھیں گے، تاکہ ایرانی گیس کے ذریعے پاکستانی عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بھارت کو پاکستان کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، لیکن ایران کی ثالثی ممکن نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آیت اللہ خامنہ ای ایران پاکستان سپریم لیڈر علی لاریجانی