حکمران قرضے لینے اور عوام پر ٹیکس لگانے کے سوا کچھ نہیں کر رہے، پاکستان سنی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ قرضوں کی مد میں لی گئی رقم کرپشن کی نظر ہو رہی ہے، آئی ایم ایف نے قرضوں کی رقم میں کرپشن کا پردہ چاک کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حکمران قرضے لینے اور عوام پر ٹیکس لگانے کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔ اپنے ایک بیان میں شاداب نقشبندی نے کہا کہ وزیر خزانہ معاشی استحکام کے حوالوں سے قرضوں اور ٹیکسوں کو فوکس کئے ہوئے ہیں، عام آدمی آج بھی معاشی طور پر شدید پریشان ہیں، بھوک و افلاس سے پریشان حال خودکشیاں کر رہے ہیں، عدل و انصاف کے نظام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہے، عدل و انصاف کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے آئین و جمہوری قدروں کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔
شاداب نقشبندی نے کہا کہ قرضوں کی مد میں لی گئی رقم کرپشن کی نظر ہو رہی ہے، آئی ایم ایف نے قرضوں کی رقم میں کرپشن کا پردہ چاک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار ملک سے بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں، جس کی وجہ حکمرانوں کی معاشی ناقص پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانا ہے تو بیرونی سرمایہ داروں کو ملک میں آسانایاں فراہم کی جائیں اور انہیں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نقشبندی نے کہا نے کہا کہ قرضوں کی
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔