ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین آکر ایسا محسوس ہوا جیسے اپنے گھر آئے ہوں، بحرین کے فرمانروا اور ولی عہد کی محبت و عزت ناقابلِ فراموش ہے۔

 انہوں نے پاک بحرین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے باہمی احترام و اعتماد کو معاشی تعاون میں بدلیں گے۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر قائم ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ان تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کیا جائے۔

کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ

 انہوں نے کہا کہ مذاکرات بہترین ماحول میں ہوئے جس سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی نوجوان ترین آبادی ہے، جس میں 60 فیصد نوجوان 15 سے 30 سال کے درمیان ہیں، اور ان نوجوانوں کو آئی ٹی،  اے آئی اور جدید مہارتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 انہوں نے بحرینی کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر نئی راہیں کھولنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار

 وزیراعظم نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ بحرین میں مقیم ایک لاکھ سے زائد پاکستانی ملک کا فخر ہیں، اور 484 ملین ڈالر کی ترسیلاتِ زر بھیجنے میں ان کا کردار اہم ہے۔ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کی بہترین سفیر ہے۔

 محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے وژن اور ترقیاتی ماڈل سے سیکھنے کا خواہاں ہے اور پاکستان کے پاس وسائل، افرادی قوت اور اسٹریٹجک محلِ وقوع کے باعث وسیع مواقع موجود ہیں۔

پنجاب کی عوام کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ، اپلائی کا آسان طریقہ سامنے آگیا

 انہوں نے کہا کہ بحرین کی مالیاتی مہارت کے ساتھ مل کر دونوں ممالک بڑی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

 وزیراعظم نے سرمایہ کاری کے مواقع کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ پاکستان زراعت، آئی ٹی، معدنیات، توانائی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے، اور بحرین کے سرمایہ کار پاکستان آئیں اور مشترکہ منصوبوں میں شامل ہوں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد حتمی مراحل میں داخل ہو جائے گا اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

 فضا بدستور آلودہ،لاہورفضائی آلودگی  کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پرآ گیا

 خطاب کے آخر میں وزیراعظم نے معروف قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تیزی سے جانا ہے تو اکیلے جائیں، دور جانا ہے تو مل کر چلیں، یہ پاکستان اور بحرین کے مستقبل کے باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا بہترین فلسفہ ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان اور بحرین کے کہا کہ پاکستان شہباز شریف نے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

ملک اس چیلنج کو موقع میں بدلنے کے لیے پُرعزم ہے:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی بزنس کمیونٹی کوسرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون ضروری قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو زراعت، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں بڑھانے کے لیے تیار ہے۔شہباز شریف ایک روز قبل بحرین کے دارالحکومت پہنچے تھے اور القدیبیہ پیلس میں بحرین کی قیادت کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کیے تھے۔انہوں نے بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے اسٹریٹجک تعاون موجود ہے.ان شعبوں میں دونوں ممالک باہمی کام کر سکتے ہیں اور اپنی کوششوں، علم، تجربے اور ایک دوسرے کے لیے وابستگی کے ذریعے حقیقی ہم آہنگی پیدا کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور منامہ کے تعلقات ثقافتی، مذہبی، باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں جب کہ میں یہاں مہمان بن کر نہیں آیا، میں اپنے اہلِ خانہ، اپنے بحرینی بھائیوں اور بہنوں سے ملاقات کے لیے آیا ہوں. یہی ہمارے تعلقات کی اصل بنیاد ہے، اب ہمیں ان شاندار تعلقات کو اقتصادی تعاون میں تبدیل کرنا ہوگا۔وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کے پاس بڑی نوجوان آبادی موجود ہے. ہماری 60 فیصد آبادی 15 سے 30 سال کی عمر کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس چیلنج کو موقع میں بدلنے کے لیے پُرعزم ہے. نوجوانوں کو بااختیار بنا کر، انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تربیت دے کر، اور پیشہ ورانہ و ہنر مند تربیت فراہم کرکے تبدیلی لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے بحرینی بھائیوں اور کاروباری افراد کے ساتھ مل کر ہم اس شعبے میں زبردست رفتار پیدا کریں گے. وقت اور حالات کسی کا انتظار نہیں کرتے. اس لیے اب آگے بڑھنے کا یہی وقت ہے۔وزیر اعظم نے بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے ہر ملک میں پاکستانی کمیونٹی سے ملتے ہیں اور ان مردوں اور خواتین کی کہانیاں سنتے ہیں جن کی پاکستان سے محبت کبھی کم نہیں ہوئی. چاہے انہوں نے اپنی صلاحیت، وفاداری اور محنت دوسرے ممالک کی ترقی کے لیے وقف کر دی ہو۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جتنا میں ان سفر کی داستانیں سنتا ہوں، اتنا ہی زیادہ اس یقین میں اضافہ ہوتا ہے کہ پاکستانی شناخت جغرافیہ کی پابند نہیں. یہ ہمارے لوگوں کے دلوں میں ہے، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں۔ یہاں بحرین میں یہ جذبہ کسی بھی شک سے بالاتر ہے۔وزیر اعظم شہباز نے بحرین میں مقیم پاکستانیوں کی دونوں ممالک کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے عظیم سفیر ہیں اور ہمیں آپ کی پاکستان کی قومی معاشی ترقی میں حصہ داری پر بے حد فخر ہے۔انہوں نے بحرین کی قیادت کا پاکستانی کمیونٹی کے لیے محبت، شفقت اور تعاون پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد صلاحیت، وسائل، بڑا صارف بازار اور اسٹریٹجک محلِ وقوع رکھتا ہے جو پورے خطے سے جڑتا ہے اور اگر اس میں بحرین کی مالی مہارت، کاروباری صلاحیت اور عالمی نقطۂ نظر شامل ہوجائے تو ممکنات بے حد اور بے شمار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ پاکستان کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آئیے اس لمحے کو بامعنی اور جرأت مندانہ تعاون کے آغاز کا سنگِ میل بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک اس چیلنج کو موقع میں بدلنے کے لیے پُرعزم ہے:وزیراعظم
  • وزیراعظم کی بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت
  • پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں جلد آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے: وزیراعظم
  • بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ دورے پر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کل 2روزہ دورے پربحرین جائیں گے