ٹرمپ کا یوکرین‘ روس جنگ مقرہ تاریخ پر ختم کرانے میں ناکامی کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251127-01-6
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کیلیے 27 نومبر کی مقررہ تاریخ سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو امریکی حمایت یافتہ امن منصوبے پر رضامند کرنے کی جلدی نہیں کر رہے، میرے لیے آخری تاریخ وہ ہے جب یہ ختم ہو جائے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے ائر فورس ون پر فلوریڈا جاتے ہوئے ’تھینکس گیونگ‘ کی چھٹی منانے کے دوران رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مذاکرات کار روس اور یوکرین کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت کر رہے ہیں اور ماسکو نے کچھ رعایتیں دینے پر اتفاق کیا ہے، تاہم انہوں نے ان کی تفصیل نہیں بتائی۔ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں 27 نومبر جمعرات کی چھٹی کو وہ دن قرار دیا تھا، جب وہ چاہتے تھے کہ یوکرین معاہدے پر رضامند ہو جائے تاکہ روس کی یوکرین میں جنگ ختم ہو سکے۔لیکن اب وہ اور ان کے معاونین کسی سخت آخری تاریخ سے پیچھے ہٹ گئے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ معاہدہ جلد از جلد ہو جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
راولپنڈی:پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات 2026 کے لیے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 3 مارچ 2026 کو ہوں گے۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ آخری تاریخ 23 دسمبر ہو گی۔ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 6 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فیس آن لائن جمع ہوں گی اور طلبہ کے لیے ب فارم فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
داخلہ فیس کی تاریخ میں توسیع کے فیصلے سے صوبے بھر کے طلبہ کو مزید سہولت میسر آئے گی خصوصاً ان امیدواروں کو جو ابھی تک اپنے داخلہ فارم مختلف وجوہات کے باعث جمع نہیں کرا سکے تھے۔