2025-11-26@20:49:50 GMT
تلاش کی گنتی: 25
«افواہوں کو»:
مشہور یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ کبھی متنازع بیانات، کبھی جھگڑوں اور قانونی معاملات کے باعث خبروں میں رہنے والے رجب بٹ اس بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔ اس وقت رجب بٹ پاکستان سے باہر برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں ان کے خلاف مختلف مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان سے متعدد ذاتی سوالات پوچھے گئے، جن میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا سوال ان کے اور ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے مبینہ تعلقات سے متعلق تھا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فاطمہ خان نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ...
فوج عبوری حکومت کیساتھ، افواہوں پر توجہ نہ دی جائے، بنگلہ دیشی آرمی چیف کی چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس سے ملاقات
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس سے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے ملاقات کی ہے۔ اور واضح کیا ہے کہ فوج حکومت کے تمام اقدامات اور پروگرامز کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے، افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان پروفیسر یونس نے موجودہ حالات میں سول انتظامیہ کی معاونت میں فوج کے کردار پر بات کی، اور قانون و انصاف کے قیام میں مسلسل خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر یونس نے اس کردار کو منظم بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں تمام فورسز کے درمیان قریبی رابطہ شامل ہو۔ خصوصاً آئندہ عام انتخابات تک انہوں...
سٹی42: چھ مئی- دس مئی کے معرکہِ حق کے ھیرو، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے ۔ معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تبدیلی کی افواہوں کو مسترد کردیا برسلز میں اوورسیز پاکستانیوں کے استقبالیہ کی تقریب کے موقع پر سینیئر صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو کے دوران سوالات کے جواب میں آرمی چیف نے کہا, " تبدیلی کے بارے میں افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، یہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔" جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب فیلڈ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے 982 ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز ہوگیا ہے۔ عرس مبارک کا آج دوسرا دن ہے۔ گذشتہ روز ڈپٹی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان، صوبائی وزیر ہائوسنگ بلال یٰسین، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایم پی اے میاں مرغوب احمد، ایس ایم بی آر نبیل جاوید، سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو کے ہمراہ رسمِ چادر پوشی سے عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔ انہوں نے روایتی سبیل دودھ کا بھی افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف محمد شاکر، ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹرز اوقاف آصف...
افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کریگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، کھینچا تانی میں بہت وقت ضائع ہو چکا ہے، پاکستان کو آگے لیکر جانے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر کردارادا کرنا ہوگا۔لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو بے مثال کامیابیاں عطا کیں، سب سے بڑی کامیابی پاکستان کو معرکہ حق میں عطا کی، اللہ نے پاکستان کو فضا، زمین اور سمندر...
معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق سے منسوب تعلقات کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی ویرات کوہلی سے ملاقات صرف ایک بار 2012 میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، اور اس کے بعد نہ کوئی بات چیت ہوئی، نہ دوبارہ ملاقات۔ تمنا نے کہا: “میں نے ان سے صرف ایک دن ملاقات کی۔ اس کے بعد کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی کوئی ملاقات۔” ایک اور مشہور افواہ یہ تھی کہ تمنا نے سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے خفیہ شادی کر لی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں ایک تصویر کی بنیاد پر...
بالی ووڈ کی اداکارہ نمرت کور نے ابھشیک بچن سے منسوب افواہوں پر ردعمل دے دیا۔ اداکارہ نمرت کور نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ان افواہوں پر خاموشی توڑ دی جن میں انہیں اداکار ابھشیک بچن کے ساتھ تعلقات کیلئے جوڑا جارہا تھا۔ گزشتہ برس ابھیشیک کیساتھ فلم دسوی کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ نمرت اور ابھشیک کے درمیان تعلقات ہیں۔ خاص طور پر جب ابھشیک اور ایشوریا رائے بچن کی شادی ٹوٹنے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی تھیں تاہم نمرت کور نے ان افواہوں پر اس وقت کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی ابھیشیک کی جانب سے کوئی تردید سامنے آئی۔ تاہم اب ایک ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے...
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح الفاظ میں افواہوں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو استعفیٰ دینے کا کہا جا سکتا ہے یا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر صدر بننے کے خواہش مند ہیں۔ وزیراعظم نے ان قیاس آرائیوں کو ’محض افواہیں‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔ سینیئر صحافی انصار عباسی کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی اور نہ ہی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے کسی حلقے میں ایسا کوئی منصوبہ زیر غور ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان کی، صدر زرداری کی اور آرمی چیف کی باہمی عزت...
ایوان صدر میں خفیہ میٹنگ اور صدر مملکت کو عہدے سے ہٹائے جانے کی افواہوں کی تردید، غریدہ فاروقی تفصیلات سامنے لے آئیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے نہروں کے معاملےپر ایوان صدر میں عسکری حکام کی خفیہ بریفنگ کی افواہوں کی تردید کردی جس کے بارے میں کچھ لوگ دعویٰ کررہے ہیں کہ اس ملاقات کی خفیہ تفصیلات لیک ہونے پر صدر مملکت کو عہدے سے ہٹانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔غریدہ فاروقی نےسرے سے ایسی کسی ملاقات کی ہی تردید کی ہے جس کو بنیاد پر صدر کو عہدے سے ہٹانے کا شوشہ چھوڑا گیاجس کی پہلے ہی تردید ہوچکی اورکہاہے کہ خبر غلط اور FAKE NEWS ہے، یہ انتہائی غلط ہے کہ محض سنسنی یا ویوز یا کسی ایجنڈے کی خاطر FAKE NEWS پھیلائی جائیں۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں غریدہ فاروقی نے لکھا...
پاک فوج کے اعلیٰ عسکری حکام نے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبا کے ساتھ نشستوں کا انعقاد کیا۔ اساتذہ اور طلبا کی نشستوں میں کور کمانڈرز نے زور دیا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر جاری نہیں رہ سکتا۔ کور کمانڈرز نے طلبہ اور طالبات کو ملک میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کے حوالے سے آگاہی دی۔ کور کمانڈرز نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر زور دیں۔ کور کمانڈرز نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ عسکری حکام کا کہنا تھا کہ...
بالوں میں سندور کی چمکتی ہوئی لکیر اور اس میں ایک پیغام کے ساتھ، بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے ایک بار پھر کانز فلم فیسٹیول میں اپنی دلکش موجودگی سے دنیا کو مسحور کر دیا۔ 2025 کے کانز میں ان کی پہلی جھلک نے فوراً میڈیا اور مداحوں کی توجہ حاصل کی، خاص طور پر ان کی مانگ میں بھرا ہوا سرخ سندور جوان کی شادی کی علامت تھا۔ ایشوریا نے اپنی پہلی کانز اپیرنس میں ایک خوبصورت آئوری ساڑھی پہنی تھی جو بھارتی روایتی لباس کا بہترین نمونہ تھا۔ اس ساڑھی کے ساتھ ایک طویل پلو اور خوبصورت لیس سے مزین دوپٹہ تھا جو ان کی ہندوستانی ثقافت کو نمایاں کرتا تھا۔...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ انمول بلوچ نے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ اگر کوئی معیاری اور متاثر کن اسکرپٹ ملا تو وہ بہت جلد فلموں میں بھی اداکاری کرتی نظر آ سکتی ہیںنجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں جب میزبان نے ان سے فلمی آفرز کے حوالے سے سوال کیا تو انمول بلوچ نے اعتراف کیا کہ ماضی میں انہیں فلموں کی آفرز ضرور ہوئی تھیں لیکن وہ اسکرپٹ اتنے مضبوط اور دلچسپ نہیں تھے جس کی وجہ سے انہوں نے انکار کر دیا اور اس وقت وہ خود کو فلم کے لیے تیار بھی محسوس نہیں کر رہی تھیں تاہم اب صورتحال مختلف ہے اور اداکارہ کے مطابق وہ فلموں...
کراچی (نیوز ڈیسک) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ صدر ٹرمپ ٹیرف کے معاملے پر 90؍ دن کے وقفے پر غور کر رہے ہیں۔ ان افواہوں کی وجہ سے امریکی منڈیوں میں مختصر وقت کیلئے تیزی آئی تھی۔ یہ کنفیوژن اس وقت پیدا ہوئی جب امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز پر ایک انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کہ کیا ٹرمپ انتظامیہ ٹیرف روکنے پر غور کرے گی، سینئر اقتصادی مشیر کیوین ہیسٹ نے غیر واضح جواب دیا کہ ’’صدر فیصلہ کریں گے کہ وہ کیا فیصلہ کریں گے، 50؍ سے ز ائد ممالک صدر کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، میں ہر ایک سے خصوصاً بل ایکمن...
کراچی: صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ کیے تو معلوم ہوا کہ کورونا ہوا ہے، کچھ ایسی ادویات ہیں جو پاکستان میں دستیاب نہیں تھیں وہ منگوائیں، اب صدر کی طبعیت بہت بہتر ہے، انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین کی جانب سے انہیں مسلسل چیک کیا جا رہا ہے، کورونا کے کیسز اب بھی آ رہے ہیں لیکن وہ اتنا خطرناک نہیں ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر زرداری بالکل ٹھیک ہیں، میڈیکلی فٹ ہیں، انہیں ان کے اسپیشلسٹ دیکھ رہے ہیں، انفیکشن کنٹرول کے ڈاکٹر،...
سنیتا آہوجا کی حال ہی میں ممبئی میں ایک ایوارڈ کی تقریب میں گووندا کے بغیر شرکت نے طلاق کی افواہوں کو پھر سے ہوا دے دی۔ وہ اس تقریب میں بیٹے یشوردھن آہوجا کے ساتھ شریک ہوئیں اور پاپرازی کیلئے تصاویر بنواتی نظر آئیں تاہم طلاق کی افواہوں کے درمیان تقریب میں گووندا کی غیر موجودگی ایک مرتبہ پھر موضوع بحث بن گئی۔ پاپرازی نے فوٹو شوٹ کے دوران سنیتا آہوجا سے سوال کیا ’سر کہاں ہیں؟‘۔ جس پر سنیتا نے پوچھا کیا؟؟؟ اور جواب دینے سے گریز کیا۔ سنیتا کی جانب سے جواب نہ ملنے پر پاپرازی میں سے کسی نے کہا ہم گووندا جی کو یاد کر رہے ہیں۔ اس پر سنیتا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء ) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، ملک میں چینی کا بحران نہیں، افواہوں کا مقصد بے یقینی پیدا کرنا ہے اور یہ مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے، پچھلے سال چینی کا سٹاک 76 لاکھ ٹن تھا جب کہ ملکی ضروریات 63 لاکھ ٹن تک محدود رہیں جو مارکیٹ کی صحت کا ثبوت ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو جبکہ...
اسلام ٹائمز: موجود شواہد کے مطابق، امریکی میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا ایران میں "فوجی تصادم" کے بارے میں جعلی خبریں پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ ایرانی معاشرے میں جنگ کی ذہنیت اور خوف و ہراس پیدا کیا جا سکے۔ یہ حکمت عملی اسوقت نافذ کی گئی ہے، جب گزشتہ دنوں ایران کی مالیاتی منڈیوں میں اچانک اضافہ ہوا اور کرنسی کی گراوٹ پر اسکے اثرات مرتب ہوئے۔، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افواہوں کا براہ راست اثر اقتصادی شعبے پر پڑ سکتا ہے۔ تحریر: احسان احمدی ایران اور امریکہ کے مابین فوجی تصادم کو ہوا دینے اور فوجی تصادم کے نظریئے کو فروغ دینے کے لئے گزشتہ چند دنوں سے افواہوں اور جعلی خبروں کا بازار...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا معمول کا چیک اپ ہوا ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہیں، انہیں سحری نہ دینے یا عبادت سے روکنے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے اندرونی معاملات اور سیاسی حکمت عملی پر بھی بات کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ لیڈرشپ پر حملہ کرنے والے...
کراچی: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے معاملات پر مداخلت نہیں کی جا رہی ہے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بدستور اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے تنظیمی معاملات کا تعلق ان کی قیادت سے ہے، اس سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اتحادیوں کی تنظیمی سیٹ اپ یا معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ہے، اسی پالیسی کے سبب مسلم لیگ (ن)کی حکومت اور اتحادیوں...
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے معاملات پر مداخلت کی جا رہی ہے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بدستور اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے تنظیمی معاملات کا تعلق ان کی قیادت سے ہے، اس سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اتحادیوں کی تنظیمی سیٹ اپ یا معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ہے، اسی پالیسی کے سبب مسلم لیگ (ن)کی حکومت اور اتحادیوں میں مثالی تعلقات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گورنر...
افواہوں کی تردید : جواب میں مزید ہفتہ لگ سکتا : عرفان صدیقی : 7دن میں جوڈیشل کمشن ورنہ چوتھی میٹنگ ختم : بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنوینر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیا ر کرلیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت اور اپنی اپنی قیادت سے راہنمائی حاصل کرنے کے عمل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حتمی جواب تیار کرنے...
طلاق کی افواہوں کے بیچ ایک اور بھارتی جارح مزاج کرکٹر رنکو سنگھ نے ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی ہے۔ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔ منگنی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی تاہم پریا کے والد نے انکی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکے خاندان کو کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ کے والد طوفانی سروج...