ایشوریا رائے بچن کی سندور بھری مانگ: طلاق کی افواہوں کو زبردست جواب مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بالوں میں سندور کی چمکتی ہوئی لکیر اور اس میں ایک پیغام کے ساتھ، بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے ایک بار پھر کانز فلم فیسٹیول میں اپنی دلکش موجودگی سے دنیا کو مسحور کر دیا۔
2025 کے کانز میں ان کی پہلی جھلک نے فوراً میڈیا اور مداحوں کی توجہ حاصل کی، خاص طور پر ان کی مانگ میں بھرا ہوا سرخ سندور جوان کی شادی کی علامت تھا۔
ایشوریا نے اپنی پہلی کانز اپیرنس میں ایک خوبصورت آئوری ساڑھی پہنی تھی جو بھارتی روایتی لباس کا بہترین نمونہ تھا۔
اس ساڑھی کے ساتھ ایک طویل پلو اور خوبصورت لیس سے مزین دوپٹہ تھا جو ان کی ہندوستانی ثقافت کو نمایاں کرتا تھا۔
ان کے زیورات بھی بہت خاص تھے جن میں یاقوت سے سجا ہار، گلے میں گلوبند اور روبی انگوٹھیاں شامل تھیں۔ لیکن ان سب سے زیادہ توجہ ان کی مانگ میں بھرا سندور لے رہا تھا۔
یہ سندور صرف ایک روایتی نشان نہیں تھا، بلکہ یہ ایک پیغام بھی تھا۔
View this post on InstagramA post shared by DietSabya® (@dietsabya)
اس کا مقصد جہاں بھارت کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا تھا، وہیں یہ ایک مضبوط پیغام بھی تھا کہ وہ اور ان کے شوہر، ابھیشیک بچن، کی شادی تاحال برقرار ہے۔ اس طرح طلاق کے بارے میں پھیلنے والی تمام افواہیں خود بخود دم توڑ گئیں۔
ایشوریا کی کانز میں یہ 22ویں ریڈ کارپٹ واک تھی، جو انہوں نے لوریل پیرس کے عالمی سفیر کے طور پر کی۔
ان کے اس مخصوص انداز میں پاپارازیز کو ’نمستے‘ کرنا، مسکراہٹیں بکھیرنا اور فلائنگ کسز دینا، ان کی دلکشی کو دوبالا کر رہا تھا۔
ان کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا گیا، اور ان کی تصاویر وویڈیوز فوراً وائرل ہو گئیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کانز فلم فیسٹیول میں انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ عقیدت
کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔
فاطمہ حسونہ، جن کی عمر 23 برس تھی، غزہ میں زندگی کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی فلم کو 15 اپریل 2025ء کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں فاطمہ اپنے خاندان کے 9 افراد سمیت شہید ہو گئیں۔
View this post on InstagramA post shared by LPC (@landpalestine)
برطانوی تحقیقی ادارے فورینزک آرکیٹیکچر کی رپورٹ کے مطابق حملہ براہِ راست ان کے اپارٹمنٹ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
انجلینا جولی نے اپنی تقریر میں کہا کہ دنیا بھر کے کئی فنکار اور صحافی بغیر تحفظ کے سچ بیان کر رہے ہیں اور کچھ نے اس کی قیمت اپنی جانوں سے چکائی ہے۔ انہوں نے سودان اور یوکرین سے تعلق رکھنے والے دیگر متاثرہ صحافیوں کا بھی ذکر کیا۔