عالمی اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کے شاہد آفتاب کا فاتحانہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT
پاکستان کے شاہد آفتاب نے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں فاتحانہ اغاز کر دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحامیں شروع ہونے والی آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شاہد آفتاب نے اپنے ابتدائی میچ میں کامیابی پا کر 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
پاکستان کے سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد براہ راست 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں شرکت کے اہل ہیں۔دونوں قومی کیوسٹ منگل کو اگلے راؤنڈ میں رسائی کے لیے جستجو کریں گے۔
اعزاز کے دفاع کے لیے کوشاں عالمی چیمپئن محمد آصف، عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر اور اسجد اقبال 8 نومبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئن شپ
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔