2025-10-16@13:12:28 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«فیصلہ کیا گیا کہ»:
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
ویب ڈیسک : یوم آزادی اورمعرکہ حق کی تقریبات کے باعث مارگلہ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق 12 اور 13 اگست کی رات اسلام آباد کی چار ٹریلز شہریوں کے لئے بند رہیں گے، ٹریل 2، 3، 4 اور 5 عام شہریوں کے لئے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں یاد رہے کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جناح سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی...
یوم آزادی اورمعرکہ حق کی تقریبات کے باعث مارگلہ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 12 اور 13 اگست کی رات اسلام آباد کی چار ٹریلز شہریوں کے لئے بند رہیں گے، ٹریل 2، 3، 4 اور 5 عام شہریوں کے لئے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے، ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔یاد رہے کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جناح سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں ہوں گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں اب گُڈ طالبان کو برداشت نہیں کیا جائے گا، فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے سے گُڈ طالبان کا خاتمہ کیا جائے۔ پشاور میں منعقدہ صوبائی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیکیورٹی صورتحال اور وفاقی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ صوبے میں کسی بھی قسم کا آپریشن برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آج میں کہہ رہا ہوں کہ گُڈ طالبان موجود ہیں، آج یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے سے گُڈ طالبان کی موجودگی کو ختم کیا جائے اور اس کے بعد کسی بھی ادارے کا نام لے کر کوئی بھی اسلحے کے...
فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے خلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا۔تحریک انصاف کے 12 کارکنان کو 6،6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ ایک کارکن کو کیس سے بری کردیا گیا ہے۔ راولپنڈی: راجہ بشارت کو پولیس نے رہا کردیاراجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانا نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے 5 ملزمان کو سزا سنائی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے ایک ملزم کو بری کیا اور 7 کو سزا سنائی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو...
ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر، عوام کا مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل بنانے اور حکومتی نمائندہ وفد کی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد، حادثات سے بچاؤ اور چالان کے معاملے میں شفافیت لانے کیلیے متعدد فیصلہ کر لیے گئے۔ اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دار ہوں گے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔فیصلہ کیا گیا کہ ون ویلنگ یا خطرناک طرز کی ڈرائیونگ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اجلاس میں بیدیاں و دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پنجاب کے 372 اور لاہور کے 77 پوائنٹس کی ری ماڈلنگ پر غور کیا گیا جبکہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کیا، اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا...
سٹی42: مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے تین مطالبات آگے اجلاس کے ایجنڈے کے لئے منظور کرا لئے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کی نظر ثانی کے حوالے سے ایجنڈا سی سی آئی کے اگلے اجلاس میں شامل ہو گا۔ تمباکو کو بطور فصل منظور کرانے کا ایجنڈا بھی اگلے اجلاس میں شامل کیا جائے گا۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک علی امین نے کہا، یہ مطالبات ایجنڈے میں شامل ہونا خیبرپختونخوا کے عوام کی جیت ہے۔ علی امین نے انکشاف کیا کہ دریائے سندھ پر نہریں بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا...
ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ پارلیمانی سال کےمکمل ہونےکےساتھ طلب کیا جائیگا،مشترکہ اجلاس سےصدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق اجلاس مارچ کےدوسرےہفتے کے آغاز میں متوقع،تاریخ صدراوروزیراعظم کی مصروفیات کےمطابق طےہوگی،صدرمملکت کےخطاب کےحوالے سےحکومتی کارکردگی رپورٹس بھی طلب کرلی گئیں۔صدرمملکت خطاب میں اتحادی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے،اس کے علاوہ اتحادی حکومت کےمستقبل کے اہداف بارے بھی آگاہی دیں گے۔ کوہاٹ؛ پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا ذرائع کے مطابق صدر کے خطاب میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال،عالمی سیاسی منظر نامے،معاشی پالیسیوں،اصلاحات اور ملکی داخلی معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ صدرمملکت آصف علی زردری کےخطاب کے موقع پراہم شخصیات کوبھی...
پاکستان اور بیلاروس نے تجارتی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مقامی طور پر بیلاروسی ٹریکٹرز کی اسمبلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) میں منعقدہ صنعتی تعاون پر پاکستان-بیلاروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے 5ویں اجلاس میں بتایا گیا کہ مقامی کمپنیاں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، خاص طور پر آٹو اور بھاری مشینری کے شعبے میں۔ اجلاس میں بیلاروس کے ٹریکٹرز، 12 سے 18 میٹر کی الیکٹرک بسوں، زرعی مشینری اور آئل ٹرانسفارمرز کی اسمبلنگ اور تیاری کے لیے صنعتی تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ تعاون کے دیگر شعبوں میں پاکستان میں کوئلے...