دشمن قوتیں پختونخوا اور بلوچستان کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہیں: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
نارووال: (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ذریعے حملہ آور ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کے بلوچ طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ آپ نے یونیورسٹی آف نارووال کا انتخاب کیا، ہمارے لیے آپ کی حیثیت طالب علم کے ساتھ ایک مہمان کی ہے کہ آپ بلوچستان سے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایک اہم اور حساس صوبہ ہے، پاکستان کے خلاف قوتیں کے پی کے اور بلوچستان کے ذریعے ہم پر حملہ اور ہیں، پاکستان کی ترقی بلوچستان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بلوچستان میں بدامنی میں شدت اس وجہ سے ہے کہ حکومت نے بلوچستان میں ترقی کے منصوبوں پر عمل شروع کیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کی سب سے بڑی طاقت اس کی معدنیات ہیں، معدنیات کی ترقی کے لیے جب ہم نے قدم اٹھائے تو ادھر سے شدت پسندی شروع ہو گئی، شدت پسندوں کی نظریں ان معدنیات پر ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ اس علاقے کو وہ اپنی دسترس میں لے کر آئیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ آج کے دور میں جنگ کا پہلا زینہ بیانیہ کی جنگ ہے، گولی کی جنگ آخر میں ہوتی ہے، پہلے کوشش ہوتی ہے کہ بیانیے کے ذریعے لوگوں میں انتشار پیدا کرو، شدت پسندی کا طریقہ ہے کہ لوگوں میں بد اعتمادی پیدا کرو ان کو آپس میں لڑاؤ۔
انہوں نے کہا کہ جب کسی معاشرے میں عدم استحکام آتا ہے تو وہ خود بخود اندر سے کھوکھلا ہو جاتا ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم ان چیزوں سے باخبر ر ہیں، آج دنیا میں سوشل میڈیا پر فیک نیوز سے آگ لگا دی جاتی ہے، ہم نے جب سی پیک شروع کیا اس کے خلاف منظم طور پر مہم چلائی گئی، جھوٹے نقشے پھیلائے گئے تاکہ پاکستان اور چین کہیں آپس میں جڑ نہ جائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دشمن قوتیں چاہتی تھیں کہ سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنایا جائے، 2017 میں چین کی ہر بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی تھی، اگر 2018 میں یہ تبدیلی سرکار نہ آتی تو ملک میں کم از کم 25 ، 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونا تھی، 2018 کے بعد ایک ایسا ماحول بنایا گیا کہ سب سرمایہ کار دوسرے ملکوں میں چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم منہ تکتے رہ گئے اور یہ دھرتی ویران ہو گئی، اس دھرتی کو پھر سے بسانے کی ہم کوشش کر رہے ہیں، اللہ تعالی نے معرکہ حق میں ہمیں کامیابی دی ہے اور بے مثال کامیابی دی ہے، معرکہ حق نےدنیا میں پاکستان کا طاقت کا توازن بھارت کے اگر اوپر نہیں تو برابر لا کے کھڑا کیا ہے، آج دنیا ہمیں بھارت سے کسی طرح کمتر نہیں دیکھ رہی۔
احسن اقبال نے کہا کہ اب ہمیں معرکہ حق کے بعد معرکہ ترقی جیتنا ہے، معرکہ ترقی جیتنا تبھی ممکن ہوگا جب ہم ملک کے اندر امن رکھیں گے، ہم ملک میں استحکام، انسانی وسائل، تعلیم، ٹیکنالوجی پر توجہ دینی ہے، جس ملک میں جنگ و جدل ہوگا آپ بتائیں وہاں پہ کوئی سرمایہ کاری کرے گا؟
انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ اگر بلوچستان میں بدامنی ہوگی تو آپ کس سے دشمنی کر رہے ہیں، آپ سب سے پہلے بلوچستان سے دشمنی کر رہے ہیں کہ یہاں پر کوئی سرمایہ کار نہ آئے، یہاں پر کوئی انویسٹمنٹ نہ کرے یہاں پہ کوئی نیا منصوبہ نہ لگے تاکہ یہ لوگ ادھر ہی رہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو سب سے پہلی شرط امن ہے، استحکام ہے، پالیسوں کا تسلسل ہے، آپ کا فرض ہے کہ اپنے علاقے میں لوگوں امن کا شعور دیں، لوگوں کو بتائیں کہ اگر بدامنی رہی تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا بلوچستان کے وفاقی وزیر نے کہا کہ کے ذریعے
پڑھیں:
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا عالمی سطح پر اعتراف، بھارت میں صف ماتم
معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کی رپورٹ میں آپریشن سندور کی ناکامی کے اعتراف پر بھارتی رہنماؤں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ امریکی کانگریس کی رپورٹ پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما جے رام رمیش مودی پر برس پڑے۔
بھارتی رہنما جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ امریکی کانگرس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا۔ رپورٹ کہتی ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔
جے رام رمیش نے کہا کہ بھارتی شکست پر مودی کو اپنی مجرمانہ خاموشی توڑنی چاہیے۔ عالمی سطح پر پہلگام حملے کو انتہا پسند حملہ کہنا ہمارے بیانیہ پر بڑا دھچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی رپورٹ ہمارے سفارتی وفد کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھاتی ہے۔ یہ رپورٹ جنگی میدان میں پاکستان کی بھارت پر فتح کی بات کرتی ہے۔ امریکی کانگرس کی رپورٹ نے بھارت کے سارے جھوٹ اور منافقانہ موقف اڑا کے رکھ دیے ہیں۔
معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی پسپائی کا اعتراف دنیا پہلے ہی کر چکی ہے۔ پاکستان نے 7 بھارتی طیارے زمین بوس اور متعدد اہداف کو نشانہ بنا کر اپنی عسکری فتح کو منوایا۔