بنگلادیش سے خود ساختہ جلا وطن اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے پر ردعمل جاری کردیا۔

بھارت میں مقیم شیخ حسینہ واجد نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیرمنتخب حکومت کے ماتحت کام کرنے والی عدالت نے میرے خلاف فیصلہ سنایا۔

انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت کے پاس کوئی جمہوری مینڈیٹ نہیں ہے جبکہ اُس کے تحت چلنے والے ٹریبونل کا فیصلہ جانبدار اور سیاسی محرکات پر مبنی ہے۔

شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ عبوری حکومت کی جانب سے قائم کیا گیا عالمی جرائم کا ٹریبونل نام نہاد ہے جو کبھی انصاف فراہم نہیں کرسکتا، اس کی تشکیل کا مقصد ڈاکٹر یونس اور اُن کے ساتھیوں کی ناکامیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ٹریبونل نہ تو انصاف فراہم کرسکتے ہیں اور نہ ہی جولائی اور اگست میں بنگلادیش میں پیش آئے واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات کرسکتے ہیں، ان کی تشکیل کا واحد مقصد عوامی لیگ کو تختہ مشق بنانا ہے۔

شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ ایسے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کی آخری امید بھی دم توڑ گئی اور عدالتوں میں انصاف کا کنٹرول ختم ہوچکا ہے جہاں آج انصاف کو پامال کیا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شیخ حسینہ واجد نے نے کہا کہ

پڑھیں:

شیخ حسینہ واجد نے عدالتی فیصلے کو سیاسی اور جانبدار قرار دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اس فیصلے کو سیاسی، جانبدار اور مقدمے کو تماشا قرار دے دیا۔

شیخ حسینہ واجد نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف تمام الزامات بےبنیاد ہیں، میں گزشتہ سال جولائی اور اگست میں ہونے والی تمام ہلاکتوں پر افسوس کرتی ہوں، لیکن میں نے اور نہ ہی کسی اور سیاسی رہنما نے مظاہرین کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔

سابق وزیر اعظم بنگلا دیش کا کہنا تھاکہ مجھے نہ تو عدالت میں اپنا دفاع کرنے کا مناسب موقع ملا اور نہ ہی اپنی پسند کے وکلا کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   بنگلادیشی عدالت نے شیخ حسینہ کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مجرم قرار دیدیا، سزائے موت کا حکم

شیخ حسینہ نے ٹربیونل کو مکمل طور پر جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینئر ججوں اور وکلا کو ہٹایا گیا، ان کو خوفزدہ کر کے خاموش کروایا گیا، ٹریبونل نے صرف عوامی لیگ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات چلائے، جبکہ دیگر جماعتوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا، شہریوں پر تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف کوئی تفتیش یا کارروائی نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر محمد یونس کی انتشار زدہ اور پسماندہ انتظامیہ کے تحت زندگی گزارنے والے کروڑوں بنگلادیشی عوام ان نام نہاد ٹرائلز کے ڈھونگ کو سمجھتے ہیں، یہ کارروائیاں انصاف کے لیے نہیں بلکہ عوامی لیگ کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئیں تاکہ موجودہ حکومت کی ناکامیوں سے دنیا کی توجہ ہٹائی جاسکے۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ میں ایک شفاف اور منصفانہ عدالت میں اپنے الزامات کا سامنا کرنے سے نہیں ڈرتی، اسی لیے میں متعدد بار مطالبہ کر چکی ہوں کہ یہ مقدمہ ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت میں لے جایا جائے اور وہاں ایسا ٹریبونل ہو جو ثبوتوں کو صحیح طریقے سے اور ایمانداری کے ساتھ جانچے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • بھارت حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے گا یا نہیں؟ دہلی کا ردعمل آگیا
  • بنگلہ دیشی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم دے دیا
  • ہر چیز کا حساب لیا جائیگا، عدالتی فیصلے پر شیخ حسینہ واجد کا دھمکی آمیز ردعمل
  • شیخ حسینہ نے جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا؛حافظ نعیم کا بنگلہ دیش کے عدالتی فیصلے پر ردعمل
  • شیخ حسینہ واجد نے عدالتی فیصلے کو سیاسی اور جانبدار قرار دے دیا
  • بنگلہ دیش کی عدالت نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی
  • بنگلادیشی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم دے دیا
  • بنگلادیشی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو مجرم قرار دے دیا
  • شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت دی جائے، بنگلہ دیش کی خصوصی کرائم ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا