2025-07-24@20:52:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1399

«اور پھر»:

    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعطم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سڑک دبئی سے مہنگی بنتی ہے اور چار مہینے نہیں چلتی، پھر وہ پیسہ کہاں جاتا ہے؟ کرپشن انتہا کو پہنچ گئی۔ مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال گزرنے کے بعد اب نو مئی کے فیصلے کوئی قبول نہیں کرے گا۔ اس طرح کے فیصلے پہلے بھی اس ملک میں آئے، نہ انہیں سیاستدان قبول کرتے ہیں اور نہ ہی قانون دان مانتے ہین، نو مئی بڑا واقعہ ہے لیکن جب دو سال گزر جائیں تو کوئی فیصلے قبول نہیں کرے گا، جس...
    کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں، اس بار وجہ بنی اُن کی ایک اور ملازمہ سے متعلق چوری کی کہانی جو انہوں نے اپنے پروگرام میں سنائی۔ حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ایک بار پھر اپنے گھر میں پیش آنے والے چوری کے واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔ ندا یاسر نے بتایا کہ جب ان کے بچے بہت چھوٹے تھے اور وہ خود بھی کسی پیشہ ورانہ مصروفیت میں نہیں تھیں، تو اس وقت ان کی ایک سہیلی نے اپنے گھر پر کام کرنے والی ملازمہ کی بیٹی کو ان کے گھر پر کام کے لیے رکھوا دیا تھا۔...
    چلاس کے علاقے تھک نالہ میں درجنوں سیاحوں کی گاڑیاں اچانک سیلابی ریلے میں کیسے پھنسی اور اتنا بڑا جانی نقصان کیسے ہوا؟ علاقے کے عینی شاہدین نے بتا دیا۔تھک نالے کے قریب عینی شاہدین نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اچانک سیلاب آنے کے وقت بھی وہاں 14/15 گاڑیاں کھڑی تھیں، لوگوں نے آوازیں دیں لیکن پھر بھی کچھ سیاح گاڑیوں میں بیٹھے رہے۔عینی شاہد نے کہا کہ گاڑی پر پتھر گرے پھر لوگ وہاں سے بھاگے، اس دوران کچھ لوگ لینڈ سلائیڈنگ کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش بھی مل گئیریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شام 7 بجے تھک بابوسر کے...
    اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر ایک بار پھر اپنے مارننگ شو میں ملازمہ کی چوری کی کہانی سناتے ہوئے تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں اپنے گھر میں پیش آنے والے چوری کے واقعے کی تفصیلات بتائیں، ان کا کہنا تھا کہ جب میرے بچے چھوٹے تھے اور میں کوئی کام بھی نہیں کر رہی تھی تو بچوں کو اسکول لے کر جاتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ایک دوست نے اپنے گھر پر کام کرنے والی ملازمہ کی بیٹی کو میرے گھر پر کام کے لیے رکھوا دیا۔ اس وقت میرے بچے پلے گروپ میں تھے اور مجھے اسکول کے باہر دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا...
    لاہور؍ اسلام آباد؍ پشاور؍کراچی (نامہ نگار +نیوز رپورٹر + آئی این پی+ این این آئی+ خبر نگار+ بیورو رپورٹ) جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپی کے کے مختلف شہروں میں  موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔  کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد بارشوں کے باعث جاں بحق ہوئے۔ جبکہ26 جون سے 22 جولائی تک 118 بچوں سمیت248 افراد جاں بحق اور 611  زخمی ہوچکے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح سے ہونے والی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ مال روڈ، لکشمی چوک،...
    عطاء اللہ ذکی ابڑو آپ شرابی کے ساتھ چند منٹ گزاریں آپ محسوس کریں گے کہ زندگی بہت آسان ہے ، فقیروں، سادھوؤں یا سنیاسی بابوں کے پاس چلے جائیں ،آپ کو اپنا سب کچھ کسی کو تحفے میں دینے کی خواہش جاگے گی؟ کسی لیڈر سے مل لیں آپ محسوس کریں گے کہ آپ نے اتنا کچھ پڑھ کرابتک جھک ہی ماری ہے ؟ لائف انشورنس ایجنٹ کے سامنے چند منٹ بیٹھیں آپ محسوس کریں گے کہ مرنا کتنا سود مند ہے ؟ تاجروں کی سنیں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی کمائی آٹے میں نمک کے برابر ہے ؟ سائنسدانوں کی تحقیق دیکھیں گے تو آپ کو اپنی لاعلمی کا احساس ہوگا؟ ایک اچھے استاد...
    بحر عمان میں ایک بار پھر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کا واقعہ پیش آیا، جب ایرانی نیوی کا ہیلی کاپٹر اور امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس فٹز جیرالڈ آمنے سامنے آ گئے۔ چند لمحوں کے لیے صورتحال خاصی کشیدہ ہو گئی، جو بالآخر امریکی جہاز کی جانب سے راستہ بدلنے پر ختم ہو گئی۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق یہ واقعہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا، جب امریکی جنگی جہاز نے مبینہ طور پر ایران کے زیر نگرانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس پر ایران کے تھرڈ نیول ریجن (نابوت) کے ایئر یونٹ نے فوری ردعمل دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، ایرانی ہیلی کاپٹر نے امریکی جنگی...
    بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے، بیشتر گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس کر رہ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں مسلسل دو گھنٹے کی شدید بارش سے ملاکنڈ روڈ پر بارش کا پانی سیلاب کی طرح بہنے لگا۔ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے، بیشتر گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس کر رہ گئیں۔ شدید بارش کی وجہ سے تخت بھائی شہر میں ایک بوسیدہ دکان کی چھت گر گئی، جس کے باعث تین افراد شدید...
    تہران: ایران کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر اور امریکی جہاز کے درمیان بحر عمان میں ایک دوسرے کے مقابل آگئے جہاں مختصر وقت کے لیے کشیدگی پیدا ہوئی جو امریکی جہاز کی جانب سے راستے بدلنے پر ختم ہوگئی۔ ترک خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بحر عمان میں یہ واقعہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا، جب امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس فیٹزجیرالڈ نے ایرانی فوج کے زیرنگرانی بحری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایرانی ہیلی کاپٹر نے امریکی جنگی جہاز کو اس وقت تنبیہ کردی جب وہ ایرانی حدود کی طرف بڑھ رہا ہے اور ایران کے تھرڈ نیول ریجن (نابوت) کے...
    شاہراہ بابوسر پر شدید بارشوں کے بعد پھنس جانے والے تمام سیاحوں اور مسافروں کو  باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا اور تقریبا 250 سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق کچھ افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق 10 سے 15 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ریسکیو، ضلعی انتظامیہ، پولیس، مقامی رضاکاروں اور پاک فوج کی مدد سے مشترکہ سرچ آپریشن لاپتہ افراد کے ملنے تک جاری رہے گا۔ فیض اللہ فراق نے مزید بتایا کہ چلاس میں سیاحوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیسکو سے علیحدگی کی وجہ ادارے کی جانب سے ''تفریق کرنے والے سماجی و ثقافتی نظریات کو فروغ دینا‘‘ ہے۔ بروس نے کہا کہ یونیسکو کا فیصلہ کہ وہ ’’فلسطین کی ریاست‘‘ کو رکن ریاست کے طور پر تسلیم کرتا ہے، امریکی پالیسی کے منافی ہے اور اس سے ادارے میں اسرائیل مخالف بیانیہ کو فروغ ملا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی اسسٹنٹ پریس سیکرٹری اینا کیلی نے کہا، ''یونیسکو ایسے تقسیم پسند ثقافتی و سماجی مقاصد کی حمایت کرتا ہے جو ان عام فہم پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتیں جن کے لیے امریکی عوام...
    ناکام ’’پریشن سندور‘‘کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا جب کہ ناکام ’’آپریشن سندور‘‘کا بھارتی دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوگیا اور امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نےری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ؛ ” اگروہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ بھی اپنے نام کیا، امریکی صدر نے کہا کہ میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو ایران کے جوہری مراکز پر دوبارہ حملہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ وارننگ انہوں نے پیر کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پوسٹ میں دی۔ ٹرمپ کا بیان ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس انٹرویو کے ردعمل میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی سے دستبردار نہیں ہوگا، اگرچہ گزشتہ ماہ امریکی بمباری سے جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’جی ہاں، جیسا کہ میں نے کہا تھا، انہیں شدید نقصان پہنچا ہے، اور اگر ضرورت ہوئی تو ہم دوبارہ ایسا کریں گے‘۔...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر یہ بیان دہرایا کہ اگر وہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔ انہوں نے نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ اپنے نام کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا‘۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد بھارت کا ناکام ’آپریشن سندور‘ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوا اور بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر اس سے...
    امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا جب کہ ناکام "آپریشن سندور" کا  بھارتی دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوگیا اور  امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ؛ " اگروہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ بھی اپنے نام کیا، امریکی صدر  نے کہا کہ  میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا،  بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب...
    گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق کا کہنا ہے کہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاحوں کیلئے مقامی ہوٹل مالکان اور حکومت نے مفت رہائش کا انتظام کیا ہے، شاہراہ قراقرم دوبارہ 2 مقامات سے بند ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم کی بندش سے ہزاروں مسافر جگہ جگہ پھنسے ہوئے ہیں جبکہ شاہراہ ریشم کو بشام تک بحال کرنے کا کام جاری ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان آج شاہراہ بابوسر کے متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلاب...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو ایران کے جوہری مراکز پر دوبارہ حملہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ وارننگ انہوں نے پیر کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پوسٹ میں دی۔ یہ بھی پڑھیں:ایران ایٹمی معاہدہ: امریکا اور یورپ کا آئندہ ماہ کی آخری تاریخ پر اتفاق ٹرمپ کا بیان ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس انٹرویو کے ردعمل میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی سے دستبردار نہیں ہوگا، اگرچہ گزشتہ ماہ امریکی بمباری سے جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’جی ہاں، جیسا کہ میں نے کہا تھا، انہیں...
    امریکا نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو (UNESCO) سے دوبارہ علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔  امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ یونیسکو اسرائیل کے خلاف تعصب رکھتا ہے اور عالمی سطح پر ’’تقسیم پیدا کرنے والے‘‘ سماجی و ثقافتی ایجنڈے کو فروغ دیتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ یونیسکو میں رہنا "امریکی قومی مفاد میں نہیں" ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں بھی کیا تھا، لیکن جو بائیڈن کے دور میں امریکا دوبارہ یونیسکو کا رکن بن گیا تھا۔  اب ٹرمپ کی واپسی کے بعد ایک بار پھر امریکا کا ادارے سے نکلنے کا اعلان سامنے آیا ہے، جو دسمبر 2026 میں مؤثر ہو گا۔ یونیسکو...
    ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق دیوسائی میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جبکہ دیامر کے علاقہ تھور اور غذر کے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر استور سمیت تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی شاہراہ بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلوں کے باعث پھنسے 250 سے زائد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق مزید 10 سے 15 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، چلاس شہر میں سیاحوں کیلئے مفت رہائش کا انتظام کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ جی بی کی ہدایت پرتمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائیگا۔ ...
    کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں ہونے والے المناک واقعے نے ہر ایک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی کہانی میں بعض تضادات ہیں اور مؤقف کمزور لگ رہا ہے۔ اس علاقے تک میڈیا کی رسائی نہیں تو ڈائریکٹ انفارمیشن حاصل کرنا قدرے مشکل ہے۔ جو اطلاعات چھن چھن کر ہم تک پہنچ رہی ہیں، ان کا تجزیہ ہی کر کے رائے بنا سکتے ہیں۔ 3 باتیں تو بالکل صاف اور واضح ہیں۔ پہلی یہ کہ ایک مرد اور عورت کو نہایت بے رحمی اور سفاکی سے مجمع کے سامنے قتل کیا گیا۔   دوسرا یہ کہ اس کا فیصلہ مقامی جرگے نے کیا، جس پر عمل درآمد ہوا۔ تیسرا یہ کہ اس معاملے...
    اپنے ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ صدر کی پہلی ترجیح ہمیشہ سے امریکہ ہے۔ اسلئے وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام بین الاقوامی تنظیموں میں ہمارے ملک کی رکنیت ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہو۔ اسلام ٹائمز۔ یونسکو سے امریکہ کے آنے جانے کا سلسلہ برقرار ہے اور اسی ضمن میں صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے ایک بار پھر اس عالمی ادارے سے امریکہ کو الگ کر لیا ہے۔ اپنی صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرامپ نے اکثر یونسکو کے اسرائیل مخالف موقف اور زیادہ امریکی مالی امداد دینے پر تنقید کی تھی۔ جس سے آخرکار امریکہ نے یونسکو چھوڑ دیا۔ لیکن سابق صدر "جو بائیڈن" کی حکومت میں، واشنگٹن دوبارہ...
    پاک فوج نے بابو سر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کرکے کئی سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔پاک فوج کی ٹیم اسکردو روڈ کی بحالی کے کام میں مصروف ہے.فوج کے پائلٹس اور انجینئرنگ ٹیموں کی معاونت سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے.اسکردو سے سدپارہ ماؤنٹینئرنگ اسکول تک لینڈ سلائیڈنگ کا علاقہ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔دیوسائی کی طرف سے سدپارہ گاؤں تک جانے والا راستہ بھی کھول دیا گیا ہے، پاک فوج باقی ماندہ سلائیڈز کلیئر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔فوج متاثرہ مقامات پر سیاحوں کو خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر رہی ہے. فوج کی جانب سے 150 تیار پکوان...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر حکومت اور اپوزیشن کا 6-5 کا فارمولا کام کر گیاہے لیکن اس دوران ووٹ ڈالنے کا جو طریقہ کار اپنا یا گیا وہ نہایت حیران کن تھا تاکہ اراکین اسمبلی کو پھسلنے سے روکا جا سکے ۔ مقامی ویب سائٹ کے رپورٹ لحاظ علی نے بتایا کہ  21 جولائی 2025 کو  کے پی کے اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات کے دوران اراکین کی پھسلن کو روکنے کیلئے ایک طریقہ اپنایا گیا ، جس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں نے عمل درآمد کیا ، جس شخص نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا تھا اس نے اپنا ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالنے کی بجائے ایک خالی سفید کاغذ ڈالا، پھر...
     دیامر میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال میں لودھراں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک بچا تاحال لاپتا ہے۔ گزشتہ روز ضلع دیامر میں بابوسر روڈ پر جل سے دیونگ کے درمیان بادل پھٹنے کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث اب تک 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قدرتی آفت کے باعث سڑک پر 15 بڑے مقامات پر رکاوٹیں پیدا ہونے سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی، تقریباً 7 سے 8 کلومیٹر کا علاقہ شدید متاثر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جن میں 4 سیاح اور ایک مقامی شہری شامل ہے۔ رپورٹ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی جیولین تھروور اسٹار ارشد ندیم اور بھارتی ہم عصر نیرج چوپڑا ایک بار پھر عالمی ایونٹ میں ایک ساتھ شریک ہوں گے۔ دونوں ایشین ایتھلیٹس آئندہ ماہ شیڈول سیلیسا ڈائمنڈ لیگ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ دونوں پیرس اولمپکس 2024 میں شریک ہوئے تھے، جہاں ارشد نے عمدہ پرفارمنس سے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ Post Views: 3
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں مزید تیز بارشوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کرہد رپورٹس کے مطابق 13 جولائی سے مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہو جائیں گی، جس کے باعث مون سون سیزن کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ 13 جولائی سے 17 جولائی تک خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر...
    ایک زمانے میں اچانک ہمیں احساس ہوا کہ ہمارے اندر تو بے شمار سقراط، بقراط، ارسطو اور افلاطون بیٹھے ہوئے ہیں۔ کیوں نہ ان کوکام پر لگادیں، سو ہم نے’’مشر‘‘ یعنی جرگہ مار اور اصلاح کار کا دھندہ شروع کردیا جہاں کچھ تو تو میں میں ہو جاتی، کوئی تنازعہ پیدا ہوجاتا، لڑائی جھگڑے کے امکانات نظر آتے، ہم بیچ میں کود کر فریقین کو شانت کردیتے اور کافی مغزکھپائی کے بعد ان کے درمیان صلح کروا کر گلے ملوا دیتے۔ اس طرح کوئی آٹھ دس کارنامے کر کے ہم مونچھوں کو تاؤ دینے لگے ’’کہ ہمو دیگرہست‘‘ ہمارا خیال تھا کہ گاؤں میں ہماری نیک شہرت ہوگئی۔ نام حافظ رقم نیک پزیرفت ولے پیش رنداں رقم سود وزیاں ایں...
    چینی صدر کا گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو دانش مندانہ ہے، وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد :وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی دور اندیش قیادت اور ان کا گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو دانش مندانہ اور بصیرت افروز  ہے، جو تہذیبی خلیج کو مٹانے اور تہذیبی تبادلے کو فروغ دینے کے چین کے عزم کا مظہر ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کی تہذیبی حکمت کو سمجھنا اور اس سے سیکھنا چاہیے اور مزید تبادلے بڑھانے چاہئیں، تاکہ ہماری دنیا ایک بہتر جگہ بن سکے۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ نے عالمی تہذیبی مکالمے کے وزراء کے اجلاس کو...
    اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور جیولن تھرو کے مایہ ناز پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اور بھارتی اسٹار نیرج چوپڑا ایک سال بعد اگلے ماہ دوبارہ میدان میں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نے ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میاں چنوں پہنچ کر کیا پیغام دیا؟ دونوں کھلاڑی 16 اگست کو پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کریں گے، جو پیرس اولمپکس کے بعد ان کے درمیان پہلا باقاعدہ مقابلہ ہوگا۔ پولینڈ کے ایونٹ کے بعد ارشد ندیم اسی ماہ کے اختتام پر سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، جہاں 27 اگست کو نیرج چوپڑا کے ساتھ ایک اور ممکنہ ٹکراؤ...
    وزیر داخلہ کی ہدایت ، چیئرمین سی ڈی اے کی پھرتیاں،، پلاننگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی جناح اسکوائر پراجیکٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کو مشکل میں ڈال دیا ،، سوریج لائن کی بندش ، بحالی کی وجوہات ،ویڈیوز ، تفصیلات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن )وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے انجنیئرنگ ونگ کے جناح اسکوائر پراجیکٹ کی دن رات مانیٹرنگ بھی کی ،، لیکن اس پراجیکٹ کی خامیاں چند ماہ میں آشکار ہونا شروع ہو گئیں ،، اس ضمن میں انجئیرنگ ونگ ، ٹھکیدار ، پلاننگ ونگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی جناح...
    کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے حالیہ اجلاس میں ایک بار پھر بھارت کو سفارتی محاذ پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے پاکستان کے خلاف گھسے پٹے الزامات دہرائے، تاہم پاکستانی وفد نے بروقت، مدلل اور سخت جواب دے کر بھارتی پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے بھارتی وفد کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے پیش کردہ کہانی آدھے سچ اور فلمی مظلومیت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے، جس کا زندہ ثبوت کلبھوشن یادیو ہے...
    کبھی کبھی سیاست کے صحرا میں جب دھوپ تیز ہو جائے منظر دھندلا جائے اور امیدیں سوکھنے لگیں تو کچھ آوازیں ابھرتی ہیں کچھ نعرے گونجنے لگتے ہیں۔ ایسے نعرے جو برسوں سے سننے کو ملتے رہے ہیں اور جن کا انجام کبھی سچائی تک نہیں پہنچا۔ ان ہی میں سے ایک نعرہ ہے قومی حکومت۔یہ نعرہ کچھ ایسا ہے جیسے ریت میں پانی کی جھلک جو دور سے سیرابی کا وعدہ کرے مگر قریب جا کر فقط سراب نکلے۔میں نے سیاست کو صرف اخباروں کے صفحات یا ٹی وی کی سکرین پر نہیں دیکھا۔ میں نے اسے اپنی آنکھوں کے سامنے پروان چڑھتے، بگڑتے، سنورتے اور پھر بکھرتے دیکھا ہے۔ ضیاالحق کے عہدِ اقتدار سے لے کر آج کے...
    آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے حالیہ اجلاس میں ایک بار پھر بھارت کو سفارتی محاذ پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے پاکستان کے خلاف گھسے پٹے الزامات دہرائے، تاہم پاکستانی وفد نے بروقت، مدلل اور سخت جواب دے کر بھارتی پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے بھارتی وفد کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے پیش کردہ کہانی آدھے سچ اور فلمی مظلومیت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے، جس کا زندہ ثبوت کلبھوشن یادیو ہے — ایک بھارتی نیوی افسر جو پاکستان میں ریاستی دہشت...
    چینی صدر کا تیان ہوا سمیت 8 فلمی فنکاروں کے نام جوابی خط WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تیان ہوا اور دیگر 8 فنکاروں کے نام ایک جوابی خط میں فلمی فنکاروں کے لیے پرجوش توقعات کا اظہار کیا ۔ جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ آپ کا خط پڑھ کر ان یادگار کلاسک فلموں کی یاد تازہ ہو گئی جن میں آپ نے اہم کردار ادا کئے تھے ۔ طویل عرصے سے آپ نے عوام کے لیے محبت اور فن کے مثالی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے متعدد جاندار کردار تخلیق کیے ہیں، جو نسل در نسل ناظرین کے...
    بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں کی جان لے لی،صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف ودیگر نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر اغوا کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا، مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، لاشیں مل گئیں، مسافروں میں سے 2 کا تعلق دنیا پور سے ہے، عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے۔بے گناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے، اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے پوائنٹ پرسن میری بِشوپنگ نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے اہم معدنیات کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پاکستان اور  امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال یونیورسٹی آف ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں منعقد ہونے والے سالانہ پاکستانی مینگو فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے میری بِشوپنگ نے کہا کہ ’آگے دیکھتے ہوئے، ہم مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، اقتصادی محاذ پر ہم باہمی طور پر فائدہ مند تجارت اور خاص طور پر پاکستان کے ترقی کرتے ہوئے اہم معدنیات کے شعبے میں تجارتی مواقع کو بڑھانے...
    متنوع تہذیبیں دنیا کی حقیقی فطرت ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ متنوع تہذیبیں دنیا کی حقیقی فطرت ہیں۔ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ تہذیب کی خوشحالی اور بنی نوع انسان کی ترقی تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھ سے جڑی ہوئی ہیں۔صدر شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ اس وقت بین الاقوامی صورتحال افراتفری کا شکار ہے اور بنی نوع انسان ایک نئے دوراہے پر ہے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر تہذیبوں کے اختلافات کو تہذیبوں کے...
    بلوچستان میں پھر دہشتگردی، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافر شناخت کے بعد قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز ژوب(آئی پی ایس) بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں کی جان لے لی۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر اغوا کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا، مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، لاشیں مل گئیں، مسافروں میں سے 2 کا تعلق دنیا پور سے ہے، عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے۔ بے گناہ شہریوں...
    بتایا گیا ہے کہ شہری برساتی نالہ بئیں گاؤں سکمال کے قریب پانی کی سطح بلند ہونے پر پھنس گئے تھے۔ متاثرین میں 24 مرد، 29 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، عوام نے ریسکیو کی بروقت کارروائی اور خدمات کو بھرپور سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ برساتی نالہ بئیں کے سیلابی ریلے میں 60 افراد پھنس گئے۔ریسکیو واٹر ٹیموں نے بروقت رسپانس کے ذریعے سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو بچا لیا، ریلے میں پھنسے ہوئے افراد میں بچے، خواتین اور مرد شامل تھے۔ بتایا گیا ہے کہ شہری برساتی نالہ بئیں گاؤں سکمال کے قریب پانی کی سطح بلند ہونے پر پھنس گئے تھے۔ متاثرین میں 24 مرد، 29 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، عوام نے ریسکیو کی بروقت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آنے لگے۔ پارٹی کے سینئر رہنما نے دوسرے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر دعوے میں شیخ وقاص اکرم نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی ہے۔ دعوے کے مطابق درخواست گزار عزت دار شہری اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جو پہلے ہی مشکلات اور دباؤ کا شکار ہے، اب ایک اور اندرونی بحران کی لپیٹ میں آ چکی ہے، جہاں پارٹی کے اہم رہنما کھلے عام ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہو چکے ہیں اور معاملہ اس حد تک پہنچ گیا ہے کہ ایک سینئر رہنما نے دوسرے کے خلاف عدالت میں ایک ارب روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔درخواست میں شیخ وقاص کا مؤقف ہے کہ فواد چوہدری نے سوشل...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے اندرونی ختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آنے لگے۔ پارٹی کے سینئر رہنما نے دوسرے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر دعوے میں شیخ وقاص اکرم نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی ہے۔ دعوے کے مطابق درخواست گزار عزت دار شہری اور...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ اور ناقابل شناخت حالت میں ملنے والی اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا جس میں انہوں نے انٹرٹینمٹ انڈسٹری میں آنے اور اس دوران فیملی چلینجز سے نبردآزما ہونے سے متعلق گفتگو کی ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر علی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام کا حصہ بنیں جس میں انہوں نے اینکر و میزبان حسن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ سب سے زیادہ سپورٹ والدہ کی طرف سے ملی، بچپن میں جب ٹیچرز نے والدین کو بلاکر میری آرٹ کی صلاحیتوں کا بتایا تو امی نے سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر میں نے فائن آرٹس پڑھنے...
    پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل  لڑاکا طیاروں کی تباہی پر بھارتی جھوٹ ایک بار پھربے نقاب ہوگیا۔ مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی ایک اور ناکام کوشش سامنے آ گئی۔ آپریشن سندور میں رافیل  نہ گرنے کا بی جے پی کا دعویٰ مکمل طور پر کھوکھلا ثابت ہوا۔ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی آئی ٹی سیل نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں کوئی رافیل طیارہ نہیں گرا مگر حقائق اس کے برعکس  ثابت ہو چکے ہیں۔ بھارتی پروپیگنڈا فیکٹری ایک بار پھر بے نقاب   ہو گئی۔ رافیل پر بی جے پی آئی ٹی سیل نے سی ای او  اور چیئرمین ڈسالٹ ایوی ایشن سے غلط بیان منسوب کیا۔ اس بیان میں رافیل کے گرنے کی...
    مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی ایک اور ناکام کوشش سامنے آ گئی۔ آپریشن سندور میں رافیل نہ گرنے کا بی جے پی کا دعویٰ مکمل طور پر کھوکھلا ثابت ہوا۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی آئی ٹی سیل نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں کوئی رافیل طیارہ نہیں گرا مگر حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی پروپیگنڈہ فیکٹری ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، رافیل پر بی جے پی آئی ٹی سیل نے سی ای او اور چیئرمین ڈسالٹ ایوی ایشن سے غلط بیان منصوب کیا۔ اس بیان میں رافیل کے گرنے کی تردید کی گئی۔ فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے مودی حکومت کے رافیل سے متعلق دعوے...
    طیب سیف :بانی تحریک انصاف کی ہدایت پرپی ٹی آئی کے احتجاج کا پلان فائنل کر لیا۔ذرائع کے مطابق حتمی پلان چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور کی سفارشات کے بعد مرتب کیا گیاہے،پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی بجائے ہر صوبائی حلقے میں احتجاج کا فیصلہ  کیاہے۔ذرائع کے مطابق احتجاج ایم پی اے لیڈ کرے گا جبکہ مقامی قیادت اور ایم این اے اسے سپورٹ کرے گا ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے بھی حتمی پلان کی منظوری دے دی ہے،سیاسی کمیٹی نے تمام تر قیادت اور ایم پی ایز کو مقامی سطح پر متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کررہا...
    اسلام آباد پولیس کے غوطہ خوروں اور شہزاد ٹاون پولیس کی ٹیموں نے سیلابی پانی میں پھنسے 3 بچوں سمیت فیملی کے 6 افراد کو ریسکیو کر لیا۔ نالہ کورنگ میں طغیانی کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔ گھر میں دو مرد، خاتون اور تین کمسن بچے پھنس گئے تھے۔ ریسکیو 15 پر کال موصول ہوتے ہی پولیس ٹیموں نے بروقت ریسپانس کیا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے پوئے انعامات کا اعلان بھی کیا۔
    شمالی اورجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی  وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا   تمام داخلی، خارجی راستوں اور مرکزی شاہراہوں پر عوامی آمدورفت پر پابندی لگائی گئی ۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے بیشتر علاقوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 سے  کرفیو لگادیا گیا۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔شوگر ڈیلروں نے پچھلے سال حکومت کو چینی مہنگی نہ ہونے کا یقین دلا کر چینی برآمد کی اجازت لی تھی اور بیرونِ ملک چینی بیچ کر ملک میں زرمبادلہ بڑھنے کی آس دلائی تھی، ڈالرز لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ کرشنگ سیزن سے پہلے ملک میں نہ چینی کم ہوگی نہ قیمتیں بڑھیں گی، نہ چینی درآمد کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن سارے وعدے، ساری یقین دہانیاں ہوا میں اڑ گئیں۔(جاری ہے) چینی کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہوئی، چینی درآمد کرنے کی بھی نوبت آگئی، چینی بیچنے سے ڈالر تو...
    کراچی: مون سون میں پرندوں کی ہوائی اڈے پربہتات کے سبب طیاروں سے تصادم کے خطرات پھر بڑھ گئے ۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (کراچی) پر طیاروں کے لیے پرندے ایک بار پھر خطرہ بن گئے ۔ اس سلسلے میں پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے کپتانوں کو باضابطہ طور پر خبردار کردیا  ہے۔ مون سون سیزن میں پرندوں اور حشرات الارض کی کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں بڑی تعداد رپورٹ کی گئی ہے، جس کے بعد طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے تمام پائلٹس کو دوران لینڈنگ اور ٹیک آف سخت احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں نیا نوٹم جاری  کیا ہے۔ واضح رہے کہ پرندے طیاروں کے...
    لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)فرانس کی خاتون اول نے دورہ برطانیہ کے آغاز پر شوہر صدر ایمانول میکرون کا ہاتھ نہ تھام کر جوڑے کے درمیان خلش کی خبروں کو ایک بار پھر تقویت دے دی۔ فرانسیسی صدر منگل کو اہلیہ کے ہمراہ 3 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے جہاں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔ لندن پہنچنے پر پہلے صدر میکرون طیارے سے اترے اور جب خاتون اول باہر آئیں تو سیڑھیوں پر فرانسیسی صدر نے اہلیہ کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تاہم خاتون اول نے ہاتھ پکڑنے سے گریز کیا۔ اس واقعے کے بعد جوڑے کے درمیان خلش کی خبروں کو ایک بار پھر تقویت مل گئی ہے۔ چند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں ہے، جہاں بڑے پیمانے پر کرپشن، سیاسی بنیادوں پر تقرریاں، اور نااہلی کے الزامات سامنے آ رہے ہیں جنہیں صوبے بھر میں عمارتوں کے حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔اقربا پروری اور رشوت ستانی کی اس جڑ پکڑتی روایت نے خطرناک نتائج پیدا کیے ہیں۔ غیرقانونی تعمیرات کو روکنے میں ایس بی سی اے کی ناکامی کے باعث بالخصوص سکھر اور کراچی جیسے شہری علاقوں میں غیر محفوظ اور بغیر اجازت تعمیر ہونے والی عمارتوں کی بھرمار ہو چکی ہے۔ کئی معاملات میں، افسران نے یا تو آنکھیں بند کر لیں یا رشوت لے کر خلاف...
    لندن: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون ایک بار پھر اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بن گئے جب ان کی اہلیہ خاتون اول بریژیت میکرون نے برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے کے آغاز پر طیارے سے اترتے ہوئے شوہر کا ہاتھ تھامنے سے گریز کیا۔ اس ایک لمحے نے دونوں کے تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیوں کو ایک بار پھر جنم دے دیا ہے، شاہی استقبال کے باوجود ایوان صدر کا یہ منظر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ صدر میکرون نے طیارے کی سیڑھیوں پر اہلیہ کی طرف ہاتھ بڑھایا، لیکن خاتون اول نے بلا جھجک نظرانداز کر دیا اور یہ لمحہ کیمروں نے محفوظ کر لیا۔ دوسری شرمندگی کچھ ہی گھنٹوں بعد پیش...
    اسلام ٹائمز: آج جب اسرائیل اور امریکہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حماس کو ختم کر دیا گیا ہے تو وہ دراصل اپنے خوف کو چھپا رہے ہوتے ہیں۔ وہ اس حقیقت سے نظریں چرا رہے ہوتے ہیں کہ حماس ابھی زندہ ہے، متحرک ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ اسرائیل کیلئے ایک لازوال سوال بن چکی ہے اور حماس کہہ رہی ہے کہ اگر ہم ختم ہوچکے تو تم ہم سے بات کیوں کر رہے ہو۔؟ یہ سوال صرف اسرائیل کیلئے نہیں، پوری دنیا کیلئے ایک آئینہ ہے۔ اگر اس آئینے میں جھانکنے کی ہمت ہو تو وہ یہ دیکھے گی کہ جنگ میں ٹینک اور جہاز صرف جسم مارتے ہیں، نظریئے نہیں اور جب تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں عشائیے پر ملاقات ہوئی، اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت سمیت دنیا میں کئی جنگیں روکنے کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ تجارت کے نام پر دونوں ممالک نے جنگ روکی، پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میں ایک بار پھر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث بیشتر شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی بیشتر شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا، گرومندر ، جمشید روڈ، نمائش ، ایم اے جناح روڈ اور صدر کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔اس کے علاوہ شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، گلشن اقبال، نیپا، لیاقت آباد، تین ہٹی، لسبیلہ اور ناظم آباد میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔مختلف شاہراؤں پر بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
    کراچی(نیوزڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کیساتھ 3325 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے ہوگئی۔ مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر : سکول وین کھائی میں جاگری، 29 طلبہ اور ڈرائیور زخمی
    دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، بابر، رضوان اور شاہین پھر نظر انداز WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز لاہو(آئی پی ایس) بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، سینئر کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر آرام دے دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او)سمیر احمد سید اور چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر محمود نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، عباس آفریدی، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، صائم ایوب اور حسین طلعت شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، خوشدل شاہ، سلمان مرزا،...
    اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے ایک بار پھر اپنے والد کی قید اور ان کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قاسم خان نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابق ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کے والد عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، انہیں وکیلوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور نہ ہی ان کے خاندان کو ان سے ملاقات کی اجازت ہے۔ قاسم خان نے اپنے پیغام میں کہا ’میرے والد، سابق وزیراعظم عمران خان، اب 700 سے زیادہ دنوں سے جیل میں قید تنہائی میں ہیں۔ انہیں اپنے وکلا تک رسائی دینے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر یش دیال، جو رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی نمائندگی کرتے ہیں، کے خلاف جنسی استحصال کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے منگل 8 جولائی 2025 کو اس بات کی تصدیق کی۔ یہ شکایت ایک خاتون نے درج کرائی، جس کا دعویٰ ہے کہ وہ 5 سال تک یش دیال کے ساتھ تعلق میں رہی اور اس دوران انہیں جسمانی طور پر استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ کرکٹر نے ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو جنسی استحصال کے لیے استعمال کیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دونوں فریقین کے بیانات اور ثبوت جمع کرنے کی...
    مودی کے ’میک اِن انڈیا‘  کی اصل حقیقت اور  یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے ساتھ ساتھ بھارتی سرکار کی دفاعی کرپشن ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘کا نعرہ صرف دکھاوا ثابت ہو چکا ہے۔ حقیقت میں سب کچھ ’’میک اِن اڈانی و امبانی‘‘ ہے۔ راہول گاندھی کی جانب سے بڑا انکشاف منظر عام پر آگیا، ان کے ایک بیان کے مطابق مودی اور اڈانی نے اسرائیلی دفاعی ویب سائٹ کی نقالی سے اربوں کی کمائی کا کھیل رچایا۔ اڈانی نے ایک اسرائیلی دفاعی ویب سائٹ کو کاپی کیا، اس کا نام بدل کر ’اڈانی ڈیفنس‘  رکھ دیا اور اس طرح وہ نمبر 1...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے، لیکن صوبے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے، جس کے باعث ایوان بالا کےانتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے، جبکہ انتخابات سے قبل مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کا حلف اٹھانا لازمی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن کو کتنی نشستیں ملنے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے سویڈن نے پاکستانیوں کے لیے دروازہ دوبارہ کھول دیا ہے، سویڈش حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان سویڈش حکومت کا کہنا ہے ترجمان پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد ویزا سروسز شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کے لیے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سے پاکستانی شینگن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کے لیے پاکستانیوں کی درخواستوں موصول ہوگی، پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدم دونوں...
      دبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے چوتھے سیزن میں ایک بار پھر دنیا کے مایہ ناز ٹی20 سپر اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انگلینڈ کے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے چیمپئنز الیکس ہیلز، کرس ووکس، لیام لیونگسٹن، معین علی، فل سالٹ اور سیم کرن (سابقہ سیزن 3 کے ریڈ بیلٹ ونر اور سب سے قیمتی کھلاڑی) ایک بار پھر اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔ویسٹ انڈیز کے پاور ہٹرز جیسے روومن پاول، آندرے رسل، سنیل نارائن، شیر فین ردر فورڈ اور شائے ہوپ (سیزن 3 گرین بیلٹ ونر بہترین بیٹر) بھی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور افغانستان کے فاضل حق فاروقی (سیزن 3 وائٹ بیلٹ ونر – بہترین بولر) بھی اس کرکٹ...
    آئی ایل ٹی20 سیزن 4: عالمی کرکٹ ستارے ایک بار پھر جگمگانے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز دبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے چوتھے سیزن میں ایک بار پھر دنیا کے مایہ ناز ٹی20 سپر اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انگلینڈ کے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے چیمپئنز الیکس ہیلز، کرس ووکس، لیام لیونگسٹن، معین علی، فل سالٹ اور سیم کرن (سابقہ سیزن 3 کے ریڈ بیلٹ ونر اور سب سے قیمتی کھلاڑی) ایک بار پھر اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔ویسٹ انڈیز کے پاور ہٹرز جیسے روومن پاول، آندرے رسل، سنیل نارائن، شیر فین ردر فورڈ اور شائے ہوپ (سیزن 3 گرین بیلٹ ونر بہترین بیٹر) بھی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) بھارت میں عالمی خبر رساں اداروں برطانیہ کے روئٹرز، ترکی کے ٹی آر ٹی ورلڈ، اور چین کے گلوبل ٹائمز نیوز کے ایکس ہینڈلز کو تقریباً 24 گھنٹے تک بلاک رکھنے کے بعد اتوار کو دیر رات بحال کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے انہیں بلاک کرتے وقت کہا تھا، ’’۔۔۔ قانونی مطالبے کے جواب میں انہیں بلاک کیا گیا ہے۔‘‘ بھارت میں پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دوبارہ پابندی اس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں سمیت کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔ بعض افراد نے اسے غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیا۔ بھارت کی...
    تھرپار(اوصاف نیوز) پہاڑی علاقے کارونجھر پر سیر کیلئے جانے والے 12 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 11 سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک سیاح ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے اس کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے ہے۔ مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، درجنوں مکانات منہدم پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے 4 افراد کا تعلق کراچی اور 7 کا مٹھی سے ہے جو ننگرپارکر میں سیاحتی مقام کارونجھر کی پہاڑیوں اور مایا ڈیم کے آبشار کو دیکھنے کے لیے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ننگرپارکر میں گزشتہ روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ...
    ننگرپار(نیوز ڈیسک) ننگرپارکر میں بارش کے باعث اچانک آنے والے ریلے نے سیاحت کے لیے آئے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں ایک سیاح جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دیگر 10 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق طلحہ نامی سیاح گزشتہ روز پہاڑی علاقے میں بارش کے باعث ڈیم میں پھنس گیا تھا۔ مسلسل کوششوں کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم نے آج طلحہ کی لاش کو ڈیم کے پانی سے نکال لیا۔ پولیس کے مطابق طلحہ کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے تھا۔ واقعے کے دوران مجموعی طور پر 11 سیاح پانی میں پھنس گئے تھے، جن میں سے 10 افراد کو ایک گھنٹے کی کارروائی کے بعد بحفاظت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں خسرے کے خاتمے کا اعلان ہوئے پچیس برس بیت چکے ہیں، مگر اب یہ بیماری دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور صورتحال حکام کے لیے شدید تشویش کا باعث بن گئی ہے۔2025 کے پہلے چھ ماہ میں خسرہ کے کیسز کی تعداد پچھلے پچیس برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے دوران کئی اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اس بار خسرہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ٹیکساس ہے، جہاں رواں برس جنوری سے اب تک 750 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔ صرف گینز کاؤنٹی میں 400 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اور یہاں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی شرح تشویشناک حد تک کم ہے۔...
    لیاری میں بوسیدہ بلڈنگ کے ملبے تلے 27 لوگوں کی ہلاکت پر مرتضیٰ وہاب نے وہی کہا جو ایسے مواقع پر بدنصیب شہروں کے میئر کہا کرتے ہیں۔ انہوں نے کچھ حالات کا شکوہ کیا، کچھ مرحومین کے لیے دعا کی، کچھ مظلومین کو کوسا، کچھ سوگواران کو معاوضے کا لالچ دیا۔ کچھ عمارتوں کے مالکان کو نوٹس کیا۔ کچھ پر ریڈ کی نوید سنائی۔ کچھ کو زبردستی خالی کروانے کا مژدہ سنایا۔ مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس میں بیک گراؤنڈ میں بھاری مشینری کا شور تھا ۔ جس سے ملبہ اٹھایا جا رہا تھا۔ یہ شور سب کو سنائی دیا۔ ملبے تلے دبی زندگیوں کی صدا کسی کو نہیں سنائی دی۔ ہر آفت پر ہم یہی کرتے ہیں۔ یہ...
    شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تہذیب پر منتخب تحریریں نامی کتاب کی پہلی جلد کی اشاعت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : “شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تہذیب کی منتخب تحریریں” نامی کتاب کی پہلی جلد حال ہی میں شائع ہوئی اور اسے ملک بھر میں تقسیم کیا گیا ۔ شائع ہونے والی کتاب میں دسمبر 2012 سے اپریل 2025 تک ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے حوالے سے شی جن پھنگ کے اہم بیانات اور مضامین شامل ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے ماحولیاتی تہذیب کے حوالے سے نئے خیالات اور نئی حکمت عملیوں کا ایک سلسلہ...
    لاہور:پی ایس ایل پھر آئی پی ایل کو ٹکر دینے کیلیے تیار ہے، پی سی بی نے 11ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا فیصلہ کرلیا، 2 نئی فرنچائزز سمیت مجموعی طور پر 8 ٹیمیں آئندہ سال اپریل اور مئی کے دوران ایکشن میں ہوں گی جبکہ میچز کے ساتھ وینیوز میں بھی اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کی تاریخیں فائنل کر لیں، 8 ٹیموں کے ساتھ ایونٹ آئندہ سال اپریل اور مئی میں ہوگا، یوں ایک بار پھر پاکستانی لیگ بھارتی لیگ کو ٹکر دے گی، میچز کے ساتھ وینیوز میں بھی اضافہ ہوگا۔ گزشتہ دنوں منعقدہ میٹنگ میں فرنچائزز نے مطالبہ کیا تھا کہ اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے،...
    صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی جانب سے ہر ریجنل قیادت کو ہفتے میں 2 سے 3 عوامی پروگرامز منعقد کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوس اور کنونشنز کی قیادت متعلقہ ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی جانب سے ہر ریجنل قیادت کو ہفتے میں 2 سے 3 عوامی پروگرامز منعقد کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوس اور کنونشنز کی قیادت متعلقہ ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کریں گے۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے کہا کہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نے ایک بار پھر سرفراز احمد کی کپتانی کی تعریف کی اور انہیں پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار باسط علی نے کہا کہ سرفراز نے اللہ کی مدد سے قومی ٹیم کو نمبر ون بنا دیا تھا، پھر بھی آپ (پی سی بی) نے اُسے دودھ میں سے مکھی کی طرح سے ہٹا دیا مگر وہ بچہ خاموش رہا۔ باسط علی نے کہا کہ سرفراز بے باک لیڈر تھا اور اُس کے قریب بطور کپتان کوئی بھڑکتا نہیں تھا، بابر اعظم جیسے کپتان تو اُس کی جیب میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک خاص ٹیکنالوجی جو ملبے کے نیچے پھنسے انسان کے جسم کی معمولی سی حرکت کا بھی پتہ لگا لیتی ہے۔ناسا کی تیارکردہ اِس ٹیکنالوجی پر مبنی آلے کو ’’فائنڈر‘‘کہتے ہیں جو ایمرجنسی میں زندہ افراد کو ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ آلہ مائیکروویو ریڈار سینسرز کے ذریعے ملبے کے نیچے یا برفانی تودے میں دبے لوگوں کی سانس اور دل کی دھڑکن کو دور سے محسوس کرکے ان کی موجودگی کا پتا لگاتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی امریکی محکمہ برائے داخلی سلامتی اور امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مل کر تیار کی تھی جو خاص طور پر عمارتوں کے ملبے میں پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کے لیے بنائی گئی۔اس ٹیکنالوجی کو ہیٹی کے 2010 کے تباہ...
    آئینی لغزش: آزاد پھر سے آزاد ہو گئے پی ٹی آئی کی آئینی غلط فہمی اور سنی اتحاد کونسل کی حمایت کی بھاری قیمت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز تحریر: حافظ احسان احمد کھوکھر، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں 8 فروری 2024 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والا آئینی و قانونی بحران، ملک کے جمہوری ارتقا کا ایک نازک اور فیصلہ کن موڑ بن چکا ہے۔ اس بحران کا مرکزی نکتہ خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کا وہ آئینی تنازعہ تھا جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل (SIC) میں شمولیت اختیار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اٹک: دریائے سندھ میں اچانک پانی کے تیز بہاؤ کے باعث پھنسنے والے 30 افراد کو ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد شادی خان کے مقام پر موجود تھے جہاں دریا کا پانی خطرناک حد تک بڑھنے سے وہ پھنس گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری حرکت میں آتے ہوئے کشتیوں اور دیگر وسائل کے ذریعے آپریشن مکمل کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے افراد میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں، تمام متاثرین کو بحفاظت باہر نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچا دیا گیا ہے۔ریسکیو ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز...
    اٹک کے قریب دریائے سندھ میں پھنسے 25 افراد کو بروقت کارروائی کرکے ریسکیو کرلیا گیا، تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اٹک کے قریب ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریائے سندھ میں پھنسے 25 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سندھ میں پھنسے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو کے مطابق متاثرین شادی خان کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث پھنس گئے تھے۔ ریسکیو ذرائع نے کہا کہ مون بارشوں سے تربیلا ڈیم کے سپل وے کھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوئی، دریائے سندھ شادی خان کے مقام پر 25 افراد اورمال مویشی پھنس گئے۔...
    حکومتی میڈیا آفس کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے اب تک غزہ میں ایک ہزار 580 سے زائد طبی کارکن شہید ہو چکے ہیں، جن میں 90 ڈاکٹرز اور 132 نرسیں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خوراک کے انتظار میں کھڑے غزہ کے مظلوم شہری ایک بار پھر صیہونی بربریت کا نشانہ بن گئے۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں فائرنگ اور بمباری کر کے کم از کم 42 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک بار پھر ان لوگوں کو نشانہ بنایا، جو خوراک کے انتظار میں تھے اور ہسپتال زخمیوں سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسرائیلی حملے میں جنوبی غزہ میں فلسطینی...
    پاکستان تحریک انصاف  میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ پر طنزیہ سوالات اٹھا دیے۔ مشال یوسفزئی نے شیر شاہ کی 9 اور 10 مئی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اتنی بڑا ریلیف کیسے مل گیا؟مشال یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے اہم رہنما روپوش ہیں، کارکن جیلوں میں ہیں اور حسان نیازی کو اسی ویڈیو پر 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے لیکن کچھ افراد کو چھوٹ کیوں دی گئی؟واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی صدر جنید اکبر خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان واضح تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے کمانڈر نے اسرائیل و امریکا سمیت ثالثوں کو پیغام دیا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ اگر باعزت نہیں ہوا تو پھر حتمی جنگ ہوگی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ کی صورت حال ایک بار پھر فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے جہاں ایک طرف ثالث جنگ بندی کی کوشش کررہے ہیں اور  دوسری جانب حماس کی جانب سے اسرائیل و امریکا کی جانب سے ماضی کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر دوٹوک مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اپنی جوابی تجاویز ثالثوں کے ذریعے متعلقہ فریقین کو...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کی کارروائی کو پبلک کرنے کا مطالبہ ایک بار پھر مسترد کر دیا گیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا کہ 25 نومبر 2024 کے اجلاس میں سینئر پیونی جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے تجویز پیش کی تھی کہ جے سی پی اجلاس کے منٹس کو پبلک کیا جائے، لیکن اس خیال کو ارکان کی اکثریت نے مسترد کر دیا تھا۔رواں سال 25 جون کو، جسٹس منصور علی شاہ نے ایک بار پھر جے سی پی پر زور دیا کہ وہ اپنے اجلاسوں کے منٹس شیئر کرے...
    عالمی وبا کووڈ کے بعد بہت سی کہانیاں زبان زد عام ہوئیں۔ کچھ کے مطابق کووڈ ایک سازش تھی، جس کے تحت بے شمار انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ کچھ کے نزدیک کووڈ وائرس اور فلو میں کوئی خاص فرق نہیں۔ کچھ نے کووڈ ویکسین کو ان تمام بیماریوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جو کووڈ کے بعد دیکھنے میں آئیں، آ رہی ہیں اور جن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ان میں سر فہرست ہارٹ اٹیک اور کینسر ہیں۔ ہم آپ کو ایک تحقیق سنانا چاہتے ہیں لیکن اس سے پہلے کچھ بدنام زمانہ وائرسسز کے بارے میں بات کرلیں۔ دنیا میں سب سے قدیم اور سب سے خطرناک Rabies وائرس ہے جسے ہم سب پاگل...
    پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز باکو(سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدرالہام علیوف کومبارکباد دیتا ہوں۔ خانکندی کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پرمشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطورچیئرمین ای سی اوقازقستان کے صدر قاسم جومارت نیاہم خدمات انجام دیں۔ عالمی منظرنامیمیں...
    بھارتی مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔  ایک تقریب کے دوران دیے گئے ان کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ جنت اور جہنم سے متعلق طنزیہ تبصرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں جاوید اختر کہتے ہیں کہ "جنت میں میرے پسندیدہ پھل، جیسے کیلا اور امرود نہیں ہیں، شاید یہ پھل جہنم میں ہوں، اسی لیے میں جنت جانے کی کوشش نہیں کرتا”۔ بھارتی مصنف کے اس متنازع بیان پر تقریب میں موجود افراد ہنستے نظر آئے، تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ کئی...
    سینیئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے ایک سبق آموز اور حیران کن انکشاف کیا ہے۔ ڈراما سیریلز نمک حرام، مشک، قرضِ جان اور زیبائش میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینیئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے نجی ٹی وی پر ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے ان گوشوں سے پردہ اُٹھایا جو اب تک سامنے نہیں آئے تھے۔ سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ محبت میں دھوکا ملا لیکن پھر بھی امید کا دامن نہیں چھوڑا۔ جب کسی کی طرف سے وہی محبت نہ ملے جو آپ دے رہے ہوں، تو دل ٹوٹتا ہے، لیکن میں نے ہار نہیں مانی۔ میں منتظر کھڑی رہی کہ وہ شخص لوٹ آئے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ شادی کے 18 سال بعد میرے شوہر نے دوسری شادی کرلی۔ تب میں نے...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) برطانیہ کا ایف 35 جیٹ طیارہ بھارت کے ساحلی اور سیاحتی شہر کیرالہ میں غیر متوقع ایک سیاحتی سٹار بن گیا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق طیارہ ایک ہنگامی لینڈنگ کے بعد یہاں پھنس کر رہ گیا تاہم بعد ازاں ضروری مرمت کرکے اسے گرانڈ کر دیا گیا تھا اور اب دوہفتے سے زائد دن گذرنے کے بعد بھی گراونڈ ہوا پڑا ہے۔برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ اس کے لیے ایک ٹیم برطانیہ سے آرہی ہے جو اس کی مرمت اور روانگی وغیرہ کے امور کو دیکھے گی۔