کراچی ایئرپورٹ پر پرندوں کی بہتات؛ طیاروں سے تصادم کے خطرات پھر بڑھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی:
مون سون میں پرندوں کی ہوائی اڈے پربہتات کے سبب طیاروں سے تصادم کے خطرات پھر بڑھ گئے ۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (کراچی) پر طیاروں کے لیے پرندے ایک بار پھر خطرہ بن گئے ۔ اس سلسلے میں پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے کپتانوں کو باضابطہ طور پر خبردار کردیا ہے۔
مون سون سیزن میں پرندوں اور حشرات الارض کی کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں بڑی تعداد رپورٹ کی گئی ہے، جس کے بعد طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے تمام پائلٹس کو دوران لینڈنگ اور ٹیک آف سخت احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں نیا نوٹم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ پرندے طیاروں کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ۔ طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے طیاروں کے ونڈ اسکرین،ونگز اور انجز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طیاروں کے
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل
ریاض (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہوگیا ہے ، اپنے ملک کی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں نے مہمان وزیراعظم کے طیارے کا فضا میں استقبال کیا ۔
تفصیل کے مطابق استقبال کے بعد F-15 طیاروں کے حصار میں مہمان وفد اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ، اس تاریخی اور شاندار استقبال پر وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سعود ی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ۔